Print this page

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، "مدافعہ نظام ولایت و امامت" سیمینار

12 مارچ 2018

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی صدارت میں جامعہ شہید مطہری میں شروع ہوگیا، اجلاس میں رحیم یارخان، بہاولپور، بھکر، میانوالی، لیہ، لودھراں، علی پور، ڈیرہ غازیخان، راجن پور اور ملتان کے اراکین شوریٰ نے شرکت کی، اجلاس کے پہلے روز ولادت باسعادت حضرت سیدہ فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ''مدافعہ نظام ولایت و امامت ''سیمینار منعقد ہوا، سیمینار سے مرکزی سیکرٹری تربیت مولانا ڈاکٹر یونس حیدری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سید ندیم عباس کاظمی، ثقلین نقوی، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا قاضی نادر حسین علوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس اتوار کو شام 6 بجے اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یونس حیدری کا کہنا تھا کہ جانب سیدہ سلام اللہ علیہا نے بیک وقت کئی محاذوں پر اسلام کی سربلندی اور سرشاری کے لئے اپنا کردار ادا کیا، آپ ایک بے مثال زوجہ، بیٹی، ماں ہونے کے ساتھ ساتھ نبوت، امامت اور ولایت کی محافظہ و مدافعہ بھی ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree