شیعہ ہزارہ مسلمانوں پر ظلم ہو تو نجانے کیوں سب کو سانپ سونگھ جاتا ہے، علامہ اقتدارنقوی

16 اپریل 2019

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسجد پر فائرنگ کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈر فوری اظہار یکجہتی کیلئے شہدا کے لواحقین کے پاس پہنچی تھیں۔ ہمارے وزیر اعظم عمران خان کو ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے اب تک جانے کی توفیق نہیں ہوئی، جو کہ بے حسی اور ان کی بے بسی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ بھی پاکستان کے باشندے ہیں یہاں اقلیتوں کیلئے تو شور مچ جاتا ہے مگر شیعہ ہزارہ مسلمانوں پر ظلم ہو تو نجانے کیوں سب کو سانپ سونگھ جاتا ہے کوئی مذمت تک نہیں کرتا، حکومت کو دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنا ہوگی اور کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرنا ہوگا، بصورت دیگر دہشتگردی ختم نہیں ہو گی۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت سیال، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، سید شبر رضازیدی، سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔

 علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ حکومتیں ہمیں تحفظ دینے میں بُری طرح ناکام ہیں، پچھلی حکومت میں بلند و بانگ دعوے کرنے والے عمران خان کو شاید معلوم نہیں کہ وہ اب اس ملک کے وزیر اعظم ہیں، سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اس دہشتگردی کا سبب کیا ہے لیکن بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے چپ سادھ رکھی ہے، کوئٹہ کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree