Print this page

لیہ، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی سانحہ ہزار گنجی، اوماڑہ اور ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ریلی

20 اپریل 2019

وحدت نیوز(لیہّ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح لیہ میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے سانحہ ہزار گنجی، سانحہ کوسٹل ہائی وے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، لیہ میں نماز جمعہ کے بعد میلاد گرائونڈ سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد حسین گشکوری نے کی، جبکہ ریلی سے صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم سید اجمل حسین شاہ اور علامہ ضیغم میرانی نے خطاب کیا۔ ریلی کے شرکاء نے پرچم اور بینرز اُٹھا رکھے تھے، جن پر ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدوں کو پورا اور دہشتگردوں کے خلاف اپنے عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچائے، اس حکومت نے ظلم اور دہشتگردی ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے، مگر افسوس ابھی تک وزیراعظم عمران خان کو کوئٹہ جانے کا وقت بھی نہیں ملا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی رہائی نیشنل ایکشن پلان کے منہ پر طمانچہ ہے، حکومت ایک طرف نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف اعلانیہ دہشتگردوں کو رہا کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد رمضان مینگل کی رہائی کے اگلے دن ہی کوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree