Print this page

ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے صوبائی کنونشن کا ملتان میں آغاز، صوبائی انٹراپارٹی الیکشن کل ہوگا

27 اپریل 2019

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے دو روزہ صوبائی کنونشن کا حیدریہ مسجد میں آغاز ہوگیا، کل انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب بھی ہوگا، کنونشن کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں اتحاد کی عملی مثال ہے، ہم نے اپنے عمل کے ذریعے پاکستان میں موجود کمزور طبقات کو مضبوط کیا ہے، اس وقت عالم اسلام کے متحد ہونے کی ضرورت ہے، اغیار ہمیں تقسیم کرکے حکومت کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم پاکستان کا دورہ ایران مثبت رہا ہے، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ مسلمان ممالک اس وقت یہودیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، امریکی اور اسرائیلی اشاروں پر ناچنے والے عیاش حکمران اسلامی تہذیب کو فراموش کرچکے ہیں، کنونشن سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، سفیر حسین شہانی، قیصر عباس ڈب، ساجد حسین گشکوری، محمد اصغر تقی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام وحدت اسلامی کانفرنس کل منعقد ہوگی، کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، ملک عامر ڈوگر، رانا محمودالحسن، رائو عارف رضوی، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree