عراقی عوام کی امریکا سے نفرت کو پوری دنیا نے دیکھ لیا مگر بین الاقوامی میڈیانے منافقت کا پیغام دیا،علامہ اقتدارنقوی

27 جنوری 2020

وحدت نیوز(ملتان) سردارلشکر اسلام حاج قاسم سلیمانی کی یاد میں شیعہ میانی ملتان میں مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا، مجلس ترحیم سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، شاعر آل عمران شوکت رضا شوکت، حاجی مظہر عباس خدام، زوار لئیق رضا اور دیگر نے خطاب کیا۔ مجلس سے خطاب میں رہنمائوں نے شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مومنین کو بھی متحد کر دیا ہے، علماء کے ساتھ ساتھ ذاکرین بھی میدان میں ہیں، شہادت اپنا اثر دکھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عراق میں امریکہ کے خلاف نفرت کو پوری دنیا نے دیکھ لیا، لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا نے اپنی منافقت کا پیغام دیا ہے، عراق میں حکومت مخالف مظاہرین کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، لیکن جب پوری عراقی قوم امریکہ کے خلاف نکلی تو عالمی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کا امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنا ریاست مدینہ کے دعویداروں کی نفی ہے، موجودہ وزیراعظم خود داری اور سالمیت کا بھاشن دے سکتے ہیں، لیکن عملی طور پر اقدامات نہیں کرسکتے، پوری قوم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے، مسلمانوں کی بجائے امریکہ و اسرائیل کی خوشامد کرکے اپنی نوکری پکی کی ہے، ملک بھر میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں محافل کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی ملک بھر میں چہلم کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree