Print this page

اس سال یوم القدس منانے کا انداز مختلف ہوگا لیکن ہر حال میں ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں آواز بلند کریں گے، علامہ اقتدار نقوی

19 مئی 2020

وحدت نیوز (ملتان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈویژنل صدر شہریار حیدر اور علی ثقلین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران عالمی یوم القدس کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں علامتی احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق یوم القدس منائیں گے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ اس سال یوم القدس منانے کا انداز مختلف ہوگا لیکن ہر حال میں ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

 اُنہوں نے کہا کہ آج بھی فلسطینی ظلم اور بربریت کا شکار ہیں، غاصب صیہونی مسلسل اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، انشاءاللہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او مل کر یوم القدس منائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree