Print this page

عشق رسول خداؐ ہی وہ واحد جذبہ ہے جس نے ہم سب کو آپس میں جوڑا ہوا ہے، مرکزی صدر آئی ایس او

05 نومبر 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینؐ وحدت کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم،ملی یکجہتی کونسل،جماعت اسلامی،شیعہ علما کونسل ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحادکونسل، جمعیت علمائے پاکستان اور مختلف مذہبی جماعتوںکے رہنمائوںسمیت کثیرتعداد میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

امامیہ سٹوڈنس آرگنائزیشن کے رہنما عارف الجانی نے کہا کہ وحدت و اخوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔عشق رسول خداؐ ہی وہ واحد جذبہ ہے جس نے ہم سب کو آپس میںجوڑا ہوا ہے۔تعلیمی اداروں میںموسیقی اورناچ گانے کے پروگراموں کی بجائے وحدت و سیرت کے اجتماعات منعقد کیے جانے چاہیے۔

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور چیئرمین البصیرہ سیدثاقب اکبرنقوی نے کہا مدارس کے لیے مشترکہ نصاب طے ہوناچاہیے تاکہ کسی بھی مدرسے میں کسی بھی مسلک کے طلبا درس حاصل کرسکیں۔وحدت کے حوالے سے ہرسطح پر کوششیں ضروری ہیں۔

کانفرنس میں شریک تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین  ونمائندگان  اور علما و مشائخ نے اتفاق رائے سے قرار داد بھی منظور کی۔کانفرنس سے علامہ حسنین گردیزی،حیدر علوی،صاحبزادہ سلطان احمد علی، مجتبیٰ حیدرشیرازی،ڈاکٹرضمیر اختر،قاضی شفیق،مفتی فاروق القادری،خواجہ مدثرتونسوی،صابر ابو مریم، عبدالمالک بلوچ،راشد گردیزی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں میںاعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree