ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیراہتمام شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں دعائیہ تقریب، ایم ڈبلیوایم رہنما انجینئر سخاوت مہرکی شرکت

17 دسمبر 2020

وحدت نیوز(ملتان) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیراہتمام یومِ شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں دعائیہ تقریب اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سیاسی و سماجی شخصیت رہنما مجلس وحدت مسلمین انجینئر مہر سخاوت علی کی واک میں شرکت۔

 واک کی قیادت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ایم پی اے محمد ندیم قریشی، سنئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف و سید گروپ کبیر والہ بیرسٹر سید عابد امام شاہ، چئیرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سیاسی و سماجی شخصیت رہنما مجلس وحدت مسلمین انجینئر مہر سخاوت علی ، ماہرین تعلیم پروفیسر عنایت علی قریشی، پروفیسر اعظم حسین، میاں محمد ماجد، اور انجنئیر رانا محمد شیراز نے کی۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد ندیم قریشی، بیرسٹر سید عابد امام شاہ، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی ، نعیم اقبال نعیم اور انجینئر مہر سخاوت علی نے کہا کہ سانحہ آرمی پلک سکول پشاور پاکستان کے وجود کا وہ گہرا زخم ہے جو کبھی بھرا نہیں جا سکتا۔ شہداء آرمی پبلک سکول پشاور نے اپنے خون سے علم کی شمع کو روشن کر کے علم دشمن قوتوں کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ قومیں ہمیشہ عظیم قربانیا ں دے کر ہی زندہ رہتی ہیں۔

 شہداء اے پی ایس کی عظیم و لازوال قربانی نے پوری قوم کو متحد و یکجا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو نئی زندگی بخشی بندوق والوں کے مقابلے میں ہمیں قلم کو اپنا ہتھیار بنا کر ان کے مقاصد خاک میں ملانا ہوں گے۔ ہمارے آج کے طالبِ علم، اساتذہ اور افسران قلم،کتاب اور کاپی کو عام کر کے علم کی روشنی سے چار سو اجالا کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر محمد امین انصاری، مختار سومرو، رشید خان، محمد عاصم گولڑوی، ملک حامد رفیق، ارحم روحان، محمد عقیل شریف، مرزا علی رضا، علی صابر سبحانی، شیخ محمد یامین، مہک زہرہ، سونیا زہرہ، فاطمہ، شحرش ظفر اور حسن ندیم و دیگر نے شہداء اے پی ایس کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی آخر میں استحکام پاکستان اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree