Print this page

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے محکمہ جات کا ملتان سے خاتمہ واضح کر رہا ہے کہ حکومت اس خطہ کی عوام کے ساتھ مخلص نہیں، سلیم صدیقی

04 مارچ 2021

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ سب حکومتوں نے اس خطہ کی عوام کے ساتھ دھوکہ اور فریب کیا اب وقت ہے کہ اس دھوکہ اور فریب کے خلاف میدان میں آیا جائے۔ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنایا اور آج محکمہ جات کو کام سے روک دیا گیا۔

سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے محکمانہ کاروائیوں کا روکنا حکومت کی نااہلی، غیرسنجیدگی اور اس خطہ کی عوام کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے۔ اپوزیشن اور حکومت اس خطہ کو محرومیوں کے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، ایک طرف تعلیم کو مہنگا کیا جارہا ہے آئے روز اساتذہ سراپا احتجاج ہیں افسوس کہ ابھی تک کسی اعلیٰ افسر نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جبکہ دوسری طرف خطہ کی عوام کو بے یارو مددگار اور تخت لاہور کا غلام بنانے کی پھر سے تیاری ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب جو خود کو اس خطہ کا سپوت کہتے ہیں آج سینیٹ الیکشن کے موقع پر اس عمل سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان نام نہاد سپوتوں کی ڈوری کوئی اور ہلا رہا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree