Print this page

آج ہماری عزاداری کے جلوسوں کو چار دیواری میں محدود کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہمارے خلاف خود سڑکوں پر جلوس نکالتے ہیں۔ ،ثاقب اکبر نقوی

02 اگست 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نقوی نے کہا کہ وطن عزیز میں گذشتہ محرم الحرام میں فرقہ پرست ملاؤں نے نفرتوں کی آگ لگائی، ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے محرم الحرام سے قبل مذہبی ہم آہنگی کی کوشش کررہے ہیں جلد اسلام آباد میں ایک علماء کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں، شیعہ علماء اور تنظیموں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کیئے جدوجہد کی اور اس کی راہ میں قیمتی قربانیاں پیش کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری سید الشہداء ؑ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے ہم اپنے روائتی انداز میں عاشورہ اور اربعین منائیں گے ، شیعہ قوم اہل سنت برادران کو عزاداری کے اجتماعات میں شرکت کی دعوت دیں۔ آج ہماری عزاداری کے جلوسوں کو چار دیواری میں محدود کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہمارے خلاف خود سڑکوں  پر جلوس نکالتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree