Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کی سلیم عباس صدیقی سے ملاقات، عیادت بھی کی

15 ستمبر 2021

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے دورہ ملتان کے دوران ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر معاون سیکرٹری تنظیم ایڈووکیٹ آصف رضا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر مہر سخاوت علی سیال اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی موجود تھے۔ اسد عباس نقوی نے سلیم عباس صدیقی کی عیادت اور صحتیابی کی دعا کی۔ قبل ازیں اسد عباس نقوی نے علامہ قاضی نادر حسین علوی کے جواں سالہ کزن کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree