Print this page

ایڈووکیٹ عمر فاروق کو ایم ڈبلیو ایم کوٹ ادو کا ضلعی صدر نامزد کر دیا گیا، علامہ اقتدار نقوی نے حلف لیا

04 جنوری 2023

وحدت نیوز (کوٹ ادو) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کے ہمراہ کوٹ ادو کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کوٹ ادو میں مقامی افراد کی آراء سے ایڈووکیٹ عمر فاروق کو مجلس وحدت مسلمین کا ضلعی صدر نامزد کر دیا۔ صوبائی صدر نے نامزد ضلعی صدر اور اُن کی نامزد کابینہ سے حلف لیا۔

اس موقع پر سابق صوبائی رہنما طاہر خورشید، شفقت ملانہ، جعفر خان سرائی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایڈووکیٹ عمر فاروق اس سے پہلے دیگر شیعہ تنظیمات میں کام کر چکے ہیں اور مقامی سطح پر فعال ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree