Print this page

ایم ڈبلیوایم کے تحت ملتان میں جشن ولادت امام حسین علیہ السلام اور حضرت غازی عباس کا انعقاد

24 فروری 2023

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کے زیر اہتمام جشن امام حسین علیہ السلام اور حضرت غازی عباسؑ  کے موقع پر سورج میانی میں کیک کاٹاگیا حدیث کساء کی تلاوت علامہ سید اقتدار حسین نقوی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب نے کی ۔

تقریب میں برادر سلیم عباس صدیقی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،سید وسیم زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،سید دلاور زیدی صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ،فخر نسیم صدیقی سابق سیکرٹری تنظیم سازی ،سید تصور کاظمی صدر مجلس وحدت مسلمین سورج میانی ،برادر عمار صدیقی فرینڈز گروپ سورج میانی کے برادر علی حیدر صدیقی ،برادر مختیار صدیقی ، علی رضا صدیقی ، مبشر صدیقی ،ظہور لودھرا نے خصوصی شرکت کی ۔

 اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے دعاء کی گئی ۔ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree