وحدت نیوز (فیصل آباد) ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحد ت مسلمین،سیکرٹری تعلیم صوبہ پنجاب ،ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ڈاکٹرافتخار حسین نقوی نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام کے ہمراہ اقبال پارک دھوبی گھاٹ کیمپ میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام حق و صداقت کی فتح اور ظلم کے زوال کا مہینہ ہے پاکستان میں دہشتگردی کے تدارک کیلئے عزاداری سے موثر کوئی ہتھیار نہیں ہے عزاداری سید الشھدؑ اء دراصل مظلوموں کی عالمی تحریک کا نام ہے امام حسین ؑ کا قیام تا قیامت یذیدیت کی رسوائی کا سبب ہے یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ کربلا دنیا بھر کے حریت پسندوں کا محور ومرکز ہے آج عالم اسلام کو کربلا سے رہنمائی لینی چاہیے تاکہ امت مسلمہ کے مسائل حل ہوسکیں وطن عزیز پاکستان عالمی دہشتگردی کا شکار ہے اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھ سکتیں لہٰذا مختلف قسم کی تقسیم کا عمل جاری ہے جس میں فرقہ واریت ،صوبائیت اور لسانیت سرفہرست ہیں،پاکستان کی غیور عوام محب وطن ہے اور پاکستان کیلئے اپنا تن،من ،دھن،قربان کرنے کیلئے تیار ہے ،بہادر افواج پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع میں مصروف عمل ہے اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک دشمن قوتوں کی سرکوبی کررہی ہے ضرب عضب کی کامیابی پاکستان میں امن اور سلامتی کی ضامن ہے ہم دعا گو ہیں کہ یہ آپریشن کامیابی تک پہنچے اور ملکی صورتحال میں مزید بہتر ی آئے۔ہم ضرب عضب کے پہلے دن سے حمایتی ہیں اور آخری دن تک اس کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں،ملت پاکستان محرم الحرام عقیدت و احترام سے منا رہی ہے محرم کا مہینہ و حدت و بھائی چارے کو فرو غ دیتا ہے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات قابل تحسین ہیں خاص طور پر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی تشکیل میں جس ذہانت کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل تعریف ہے تمام مسالک کے حقیقی نمائندوں کو اس کمیٹی میں شامل کرکے سی پی ا و افضال احمد کوثر اور ڈی سی او سردار نورالامین مینگل نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں،امن کمیٹی اپنے قیام کے اگلے دن سے شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں کوشاں ہے خداوند متعال سے دعا گوہوں کہ وہ اس کمیٹی پر اپنی رحمت قائم رکھے تاکہ دشمن طاقتیں ہر طرف سے ناکام ہوں۔البتہ حکومت کی طرف سے کچھ اقدامات ایسے کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوامی تشویش میں اضافہ ہورہاہے اور لوگ غلط فہمیوں کا شکار ہوکر سمجھتے ہیں کہ پنجاب حکومت عزاداری کو ختم کرنا چاہتی ہے لہٰذا میری متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ تمام روایتی پروگرامز خواہ ان کا اندراج ہے یا نہیں کونہ روکا جائے اور انہیں روایتی انداز میں چلنے دیا جائے۔کسی ایسی درخواست پر کاروائی نہ کی جائے جس کا مقصد شرارت اور ملکی امن کو تباہ کرنا ہو،عزاداری کے پروگرامز کے وقت میں تبدیلی از خود نہ کی جائے بلکہ بانیان کی مشاورت سے یہ معاملہ طے کیا جائے،علماء ذاکرین کی صوبائی حد بندی اور ضلع بندی جیسے بے وقعت اقدامات کو نافذ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔سکیورٹی ادارے عزاداری کے تمام پروگرامز کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں الیکشن کا بہانہ بناکر محرم الحرام کے پروگرامز کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔ناجائز طور پر ڈالے گئے فورتھ شیڈول والے بے گناہ افراد کو فوری ریلیف دیا جائے،بے گناہ اسیران کو فوری طور پر رہا کیا جائے ہائیکورٹ کی طرف سے علماء اکرام،ذاکرین وخطباء کی صوبہ بندی اور ضلع بندی کو ختم کرناخوش آئند ہے۔پریس کانفرنس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ احسان علی جعفری، مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیث و ممبر امن کمیٹی مولانا یوسف انور،ڈویژنل صدر سنی اتحاد کونسل و ممبر امن کمیٹی ملک بخش الٰہی،ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل و ممبر امن کمیٹی ڈاکٹر ممتاز حسین ،ضلعی صدر علماء کونسل مولانا اعظم فاروق، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن مرکزی جمعیت الحدیث خالد محمود اعظم آبادی،چیئرمین عزاداری کونسل سید حسنین شیرازی،چیئرمین وحدت پولیٹیکل کونسل حاجی خادم حسین قریشی،پرویز اکرم میدانی سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام بھی شریک تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree