وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عبا س جعفری کی اپیل پر سعودی عرب میں شیخ باقرالنمر کو سزائے موت دیے جانے کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سوتری وٹ سے شروع ہوئی اور سدوحسام روڈ، ڈیرہ اڈہ چوک سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پہنچ کر جلسے مین تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے شہید باقرالنمر کی تصاویر اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز 47 افراد کے سرقلم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا مظہر عباس صادقی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی، ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی اور دیگر نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت حرمین شریفین کی آڑ میں دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کر رہی ہے۔ سعودی عرب کی اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج اسرائیل اُس کا ساتھی اور فلسطینی اُن کے مخالف ہیں۔ آج پاکستان کے غیور عوام نے راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاج کرکے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ وہ سعودی حکومت کے سامنے کاسہ لیسی کی بجائے آواز حق کو بلند کرے، اُنہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ہونے والے دہشت گردی میں یہ ادارے برابر کے شریک ہیں۔ ریلی سے آئی ایس او کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی، محمد عباس صدیقی اور مولانا مظہر عباس صادقی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے حوالہ سے احتجاجی جلوس ،چیچہ وطنی رجانہ روڈ بلاک ،پر یس کلب کمالیہ کے سامنے دھرنا ،مقررین کا پر مذمت خطاب تفصیل کے مطابق ممتاز حسین گوندل، جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیوایم سید محسن رضانقوی کی زیر قیادت سانحہ پشاور کے حوالے سے ایک احتجاجی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے تھانہ چوک ،رجانہ روڈ سے ہوتا ہوا پر یس کلب کمالیہ کے سامنے دھرنے کی شکل اختیار کر گیا ،دوران جلوس مظاہرین نے دہشت گردی کے حوالہ سے شدید نعرہ بازی کی اور دہشت گردی نیٹ ورک کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل ممبر امن کمیٹی ممتاز حسین گوند ل نے کہا کہ اس سے زیاد ہ المناک واقعہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ ننھی جانوں کو پھول کی پتیوں کی طرح مسل ڈالا ،انہوں نے کہا کہ جب تک گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو سزائیں نہیں دی جاتیں اس وقت تک دہشت گردوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ملکی سالمیت کے لیے ہم اکٹھے نہ ہوئے تو پھر ہمیں پاکستان کہلانے کا بھی حق حاصل نہیں ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پورے ملک میں بلا امتیاز آپریشن کیاجائے اس سے قبل جنر ل سیکرٹری وحدت مسلمین سید محسن رضا نقوی نے سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک دشمن کو منظر عام پر لایا جائے اور بلا امتیاز پورے نیٹ ورک کو تباہ کر کے ملک میں امن قائم کیاجائے ۔

وحدت نیوز(ملتان)  کربلا قوموں کی بیداری کا مرکز ہے جس نے ہر مظلوم کو آواز حق کہنے کا حوصلہ دیا یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں موجود اور کام کرنے والی اسلامی تحریکیں کربلا کو اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں، اس کے علاوہ بعض غیرمسلم تحریکیں بھی کربلا سے اپنا ناطہ جوڑتی ہیں کیونکہ کربلا کسی ایک مکتب یا فرقے کی میراث نہیں ہے کربلا کو سمجھنے اور اس سے اثر لینے کے لیے انسانیت اور بیداری ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصرشیرازی کا مزید کہنا تھا کہ کربلا ہرعمر کے مرد و عورت کے لیے آئیڈیل شخصیات رکھتی ہے، کربلا ایک ایسی درسگاہ ہے جسے ہرکوئی اپنا آئیڈیل بنا سکتا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ کربلا سمجھنے سے پہلے نبی اکرم کی پہچان ضروری ہے، حسین شناسی سے پہلے نبی کی پہچان ضروری ہے مقصد امام حسین اور مقصد کربلا وہی سمجھ سکتا ہے جو نبی کا فرماں بردار اور اُنہیں پہچانتا ہو۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں انبیاء کے میثاق کو پورا کیا، آج جو مسلمان حضرت ابراہیم واسماعیل کی یاد بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں وہ سید الشہداء کی یاد کیوں نہیں مناتے۔ حضرت اسماعیل اپنے امتحان میں کامیاب ہوئے اور سلامت رہے لیکن کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے اپنے خانوادے، اصحاب وانصار کی قربانی دی اُن کی یاد سے روکنا دراصل انبیاء کی نہضت سے انحراف ہے۔ آج دنیا میں تفرقے، مشکلات، دہشت گردی اور دیگر مسائل کی وجہ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام سے دوری کا نتیجہ ہے۔ امام حسین ع سے عشق و محبت صرف اہل اسلام اور پیروان اہلبیت تک محدود نہیں بلکہ باضمیراور آزادی و حریت کے عاشق نیز ظلم و نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنے والے بھی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) ریاستی اداروں کی جانب سے آئی ایس او کے کارکنان اور عزاداروں کی بلا جواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔حکومت اور ریاستی ادارے شیعہ افراد کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کریں، ایف سی اور بلوچستان حکومت کی جانب سے چھ روز سے 800سے زائد زائرین کو بارڈر پر سکیورٹی کے نام پر رکھنا قابل مذمت ہے حکومت زائرین کی اُن کے گھروں پربا حفاطت وا پسی کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے و حدت ہاؤس کراچی میں ایم ڈبلیو ایم عزاداری سیل کراچی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی عشرہ محرم الحرام کے مجا لس و جلوس عزاء کے دوران کئے جانے والے دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری اور واقعات کی مکمل رپورٹ پیش نا کرنا قانون نافذ کر نے والے اداروں کی نا اہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فلفور رہا نہیں کیا گیا تو ایم ڈبلیو ایم اپنے لاعمل میں آزاد ہوگی صوبائی حکومت ملت جعفریہ کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ و دھماکوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان تمام دہشتگری میں ملوث کسی ایک دہشگرد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی د وسری جانب کراچی گلستان جوہر سے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے بے گناہ طلبہ شکیل ،انتظار،اکرم اور حامد حسین کو ر یاستی اداروں کی جانب سے بلا جواز گرفتاری اس بات کا ثبوت کے حکومت اور ریاستی اداروں میں بیٹھے تکفیری سوچھ کے حامل افراد ملت جعفریہ کے خلاف گہناؤنی سازش کر رہے ہیں،کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال انتہائی مخدوش ہوتی چلی جا رہی ہے، اسٹریٹ کرائم اپنے عروج پر ہے، حالیہ دنوں میں ڈاکوں اور ٹارگٹ کلرزکو شہریوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے مختلف واقعات اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ سے تنگ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کی دلیل ہے۔

 

علی حسین نقوی نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کے حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے بے گناہ طلبہ کو فلفور رہا کیاجائے اور حکومت فوری طور پر فاتنان باڈر کر بلا و ایران زیارت سے واپس آنے والے زائرین کی اُن کے گھروں پربا حفاطت وا پسی کو یقینی بنائیں یہ حکومت اور سکیو رٹی اداروں کی آئینی ،قانونی و اخلاقی ذمہ داری ہے ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے رہنمائوں علامہ قاضی نادرحسین علوی، مولانا عمران ظفر، محمد عباس صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اگر کہیں یہ مسئلہ پیدا کیا جاتا ہے تو یہ سارا حکمرانوں، بیوروکریٹس اور بیوروکریسی کا کیا دھرا ہوتا ہے۔ راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے کارکنوں کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حکومت ان کارکنوں کو فی الفور رہا کرے ورنہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں مولانا مظہر عباس، فخرنسیم اور حسین بخش بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام اور صفر المظفر میں انتظامیہ عزاداری کو محدود کرنے، مجالس میں رکاوٹیں اور جلوس ہائے کو روکنے کی کوشش کررہی ہے جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ان ہتھکنڈوں سے باز آجائے کیونکہ عزادری سید الشہداء علیہ السلام ہماری بقاء ہے۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree