وحدت نیوز (اسلام آباد) آل پارٹیزحریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے رہنما سید حسن الموسوی الصفوی بڈگامی نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امورسیاسیات ناصرعباس شیرازی سے ملاقات کی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، اقرار ملک،علامہ ضیغم عباس ،علامہ محمد حسین مبلغی،علامہ علی شیر انصاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ملاقات کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے   مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری امورسیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور تائید کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے اخلاقی تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو جب تک اقوام متحدہ کی قراردادں کے مطابق استصواب رائے کا حق نہیں ملتا اُس وقت تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ہم ہر فورم پر کشمیر کی مظلوم عوام کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،کشمیر کاز کی حمایت دراصل انسانی حقوق کی حمایت ہے ،عالمی اور علاقائی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے ،کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے یہ ان کا بنیادی اور انسانی حق ہے جس کی توثیق متعددبار عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان حریت کانفرنس کے اُٹھائے گئے ہر قدم کی حمایت کرتی ہے اور اپنے عزم کو دہرتی ہے کہ ہم کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے۔

 

اس موقع پر حریت کانفرنس کے رہنما آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوُں اور کارکنان کے جذبات کو انشااللہ کشمیری عوام تک پہنچاوُں گا ،  ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہورت ہے جہاں لوگوں کی رائے کا احترام نہیں کیاجاتا، ہم نہ پہلے ہندوستان کا حصہ تھے اور نہ رہے ہیں اور نہ حصہ بنیں گے۔ عالمی برادری کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کاکوئی حق نہیں ہے، کیوں کہ جمہوریت میں عوام کی رائے کو احترام دیا جاتا ہے جبکہ کشمیری عوام کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree