وحدت نیوز (کوئٹہ) ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز امن کانفرنس منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کا عنوان تھا، محرم الحرام کے تناظر میں امن و اتحاد کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں ۔ کانفرنس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر مولانا عبدالمتین آخونزادہ نے کی،جبکہ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء کمانڈر خدائے داد ، جامعہ امام صادق ؑ کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء غلام نبی مری، جمعیت اہل حدیث کے مولانا زکریا ذاکر، اتحاد العلماء کے مولانا عبدالحق ہاشمی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اتحاد بین المسلمین پر تاکید کرتے ہوئے امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کا عزم کیا۔

 

مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ذات اقدس سیدالشہداء تمام مکاتب فکر و ادیان کے لئے باعث تکریم و ادب ہے، ماہ محرم الحرام تمام عالم بشریت بالخصوص عالم اسلام کیلئے نقطہ وحدت ہے، جو کہ ہمیں باہمی رواداری، ایثار ، فدا کاری اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام شہر کے کشیدہ حالات اور بدامنی کے خاتمے کے لیے ''آل پارٹیز امن کانفرنس''آج مقامی ہوٹل میں ہمنعقد وگی۔ امن کانفرنس کے آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملتان کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کو ''آل پارٹیز امن کانفرنس ''کو باقاعدہ دعوت دے دی گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ کانفرنس کے تمام ترانتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، سید موسی گیلانی، احمد مجتبی گیلانی، مفتی عبدالقوی، مفتی غلام مصطفی رضوی، حاجی احسان الدین قریشی، ملتان پریس کلب کے صدر رانا پرویز حمید، ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے صدور، ظہیرالدین علیزئی، قاری احمدمیاں، مفتی ہدایت اللہ پسروری، محمد ایوب مغل،محمد اختر بٹ،میجر (ر)ظفراقبال،رائو محمد عارف رضوی، علامہ فاروق سعیدی، میاں آصف اخوانی، علامہ ضمیرالحسن نقوی، الحاج اشرف قریشی، محمد علی رضوی، مزین عباس چاون، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، سید اسد عباس شاہ،سید اصغر عباس نقوی،شمشادجعفری، خواجہ شفیق احمد،ڈاکٹر عمران مصطفی قادری اور دیگر رہنمائوں کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس کے آخر میں مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں ملتان کی عوام کو ایک امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیا جائے گا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ نے ایک وفد کے ہمراہ امیرجماعت اسلامی ملتان میاں آصف اخوانی سے دفتر جماعت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی بھی موجودتھے۔ دونوں رہنمائوں نے ملتان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ اس موقع پر یافث نوید ہاشمی نے میاں آصف اخوانی کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام 20نومبر کو ہونے والی ''آل پارٹیز امن کانفرنس ''کی دعوت دی جسے امیر جماعت اسلامی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملتان میں امن کے لیے ہرجماعت اور تنظیم کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ میاں آصف اخوانی کا کہناتھا کہ ملتان سمیت ملک بھر میں شرپسندی کے واقعات مذمت کرتے ہیں یہ واقعات ملک میں شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش ہے۔ قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں امن اور آشتی کا پیغام عام کررہی ہے اور ملتان میں ہونے والی امن کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ''آل پارٹیز امن کانفرنس''20نومبر کو ملتان کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی نے عمائدین اور کابینہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ اجلاس میں قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سخاوت عباس، سید مسیب رضا، وسیم عباس زیدی، غلام قاسم علی، ملک حسنین رضا، سید دلاور عباس زیدی، سید شبر رضا زیدی، ثقلین نقوی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ملتان کا امن ہمیں ہرقیمت پر عزیز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 20نومبر کو ہونے والی ''آل پارٹیز امن کانفرنس''اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یافث نوید ہاشمی نے مزید بتایا کہ آل پارٹیز امن کانفرنس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔ کانفرنس کا مقصد ملتان میں پیدا ہونے کشیدہ حالات کو کنٹرول کرنا اور تمام مسالک اور جماعتوں کے رہنمائوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے امن کا پیغام عام کرنا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree