وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام "اتحاد بین المسلمین و آزادی فلسطین" کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ہوا۔ کانفرنس کی صدارت جے یو آئی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر حمد زبیر نے کی جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مہمان خصوصی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی اعزازی مہمان تھے۔ کانفرنس میں خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعے آزادی فلسطین و آزادی کشمیر کا ہدف حاصل کرسکتی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل فلسطین سمیت دنیا بھر میں‌ امت مسلمہ کے دشمن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں اور رہنماؤں کی مشاورت سے صوبائی کابینہ تشکیل پائی۔ جس کے مطابق عبدالمتین اخوندزادہ صوبائی صدر جبکہ علامہ مقصود علی ڈومکی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ اسی طرح مولانا عبدالقدوس ساسولی سینئیر نائب صدر، مولانا محمد جمعہ اسدی، مولانا انور الحق حقانی، مفتی محمد قاسم، عبدالسلام صوبائی نائب صدر منتخب ہوئے۔ جبکہ مولانا ہدایت الرحمٰن اور حبیب اللہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree