وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں وحدت کانفرنس کا فقید المثال انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئےسربراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی پیر سید محمد معصوم نقوی نے کہا کہ آپ ﷺکی ذات مبارک تخلیق فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے آپ کا میلاد منایا پھر فرشتوں، آدم، صحابہ کرام اور آج ساری امت سرکارﷺ کا میلاد منا رہی ہے۔ آج سے پہلے اہل تشیع اور اہلسنت میں اتنے گہرے روابط امت کو اکٹھا کرنے میں دیکھنے میں نظر نہیں آئے۔ راجہ ناصر عباس نے پاکستان میں امت مسلمہ کو جمع اور اکٹھا کرنے کی ہمیشہ کوشش کی، آج شیعہ اور سنی کی کوئی بات نظر نہیں آ رہی سب ایک ہی ہیں، ہم متحد ہو گئے تو یہی ہماری بخشش کا ذریعہ ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں وحدت کانفرنس کا فقید المثال انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئےایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروردگار نے ہمیں رحمت العالمین کا امتی بنایا، آج سب کا یہاں جمع ہونے کا مقصد یہ ہے کہ ہم جسد واحد ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے مشترک دشمن کو پہچانتے ہوئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے، اگر آج ہم ایوانوں میں ہیں تو ہم اپنے ملک کو اس سطح پر لانا چاہتے ہیں جہاں پروردگار چاہتا ہے، وہ ملک جس کی بنیاد اسلام کے نام پر رکھی گئی تھی، صرف نعرہ ہی نہیں واقعی ریاست مدینہ کی طرح ہو۔

  امت مسلمہ کےدرمیان اتحاد اور بھائی چارہ قائم کرکے ہی ہم دشمن دین و دشمن ملک و قوم سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں ۔ خدا ہمیں توفیق عنایت کرے کہ رسالتمآب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم امت واحدہ کی صورت میں مضبوط طاقت بن کر ابھریں اور اپنا حقیقی مقامِ عزت و سربلندی حاصل کریں آخر میں انھوں نے وحدت کانفرنس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی کاوشوں کو سراہا ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں وحدت کانفرنس کا فقید المثال انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئےپارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ یہاں سب کا اکٹھا ہونا نبی کریم (ص) کی تعلیمات پر عمل کا ثبوت ہے، احادیث میں عمل سے دکھایا گیا ہے کہ تمام مذاہب کی عزت کرنی ہے انہیں تحفظ دینا ہے، تمام مذاہب اور مسالک کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہم اکٹھے ہو جائیں تو اسرائیل اور بھارت کچھ نہیں کر سکتے، یہ ہمارے اتفاق کی مار ہیں، ہم متحد ہو جائیں تو دنیا بھر کے تمام مظلوموں کو مظالم سے نجات مل جائیگی۔ وزیراعظم عمران خان ہر جگہ یہی بات کہتے ہیں کہ میرے نبیﷺ کا حکم ہے کہ ہم نے تمام مذاہب کو پوری آزادی دینی ہے، جب تک ہم نبیﷺ کی تعلیمات اور اللہ تعالٰی کے احکامات پر عمل نہیں کریں گے ہم آپس میں لڑتے رہیں گے۔

 

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں وحدت کانفرنس کا فقید المثال انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئےسنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وحدت اسلام کی اصل روح ہے، وہ لوگ جو اس پر یقین رکھتے ہیں اختلافات اپنی جگہ موجود لیکن تکفیر کے قائل نہیں ہیں۔ تکفیر پر یقین رکھنا اور اس کے بعد مختلف مقامات پر یہ بات کرنا کہ وحدت پر یقین رکھتے ہیں تو یہ منافق کی نشانی ہے ہمیں سب سے بڑا خطرہ منافقین سے ہے۔ ہمیں منافقین کی پہچان کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ہاں کچھ ایسی قوتیں ہیں جو چاہتی ہیں کہ ہم سعودی عرب کی ہاں میں ہاں ملائیں، وہاں مقدس مقام پر بیت الخلا بنائے جا رہے ہیں جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مذہب کو سیاست سے جدا نہیں کیا جا سکتا لیکن مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔ مذہب کارڈ کو استعمال کرتے ہیں جو نہیں ہونا چاہیئے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وحدت کا مطلب ہی یہ ہے کہ دل سے ایک دوسرے کو تسلیم کریں، آج کے دور کے اندر ضرورت اس بات کی ہے جو حقیقی معنی میں وحدت کے حامی ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے لیکن تکفیری قوتوں کی بھی نشاندہی کرنی چاہیئے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں وحدت کانفرنس کا فقید المثال انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ نعیمیہ لاہورڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ وحدت کا پیغام ہر پاکستانی کی زبان پر ہونا چاہیئے، ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید نے نائن الیون کے بعد افغانستان پر امریکی یلغار کے موقع پر برملا کہا کرتے تھے کہ جو بم افغانستان کی سرزمین پر گر رہے ہیں، ان بموں پر نام مسلمانوں کا لکھا ہوا۔ کل دیگر اسلامی ممالک پر گرتے نظر آئیں گے، ان کا ہدف اسلام کو ماننے والے ہوں گے عقیدہ یا مسلک بم پر نہیں لکھا ہوگا، آج مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے طاقتیں اکٹھا ہو چکی ہیں۔

انہوںنے مزید کہاکہ استعمار کی تمام سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا ہمیں نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھنا ہوگا، پاکستان میں آج اس قسم کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ریاستی سطح پر کہ کوئی کسی کیلئے تکفیر کا لفظ استعمال نہیں کرے گا اسلام کے دائرے سے باہر نہیں نکالے گا، کیونکہ پچھلے تیس سال سے ہم نے اپنے مسلک کے ذریعے اسلام کی خدمت کی بجائے لوگوں کو اسلام سے دور کیا، آج ہم پیغام پاکستان کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پروے جا سکتے ہیں، اگر ہم کامیاب ہو گئے تو استعمار ہمیں کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمارے خلاف دہشت گردوں سے اتحاد کر لیا ہے اور باقاعدہ سازش کے تحت ہمارے نوجوانوں اور فعال عہدیداروں کو فورتھ شیڈول میں شامل کر کے ان کو گرفتار اور ہراساں کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت قومی ایکشن پلان پر عمل کی بجائے اس کو ناکام بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، قومی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ وہ اپنے دفتر میں شاعر اہلبیت شوکت رضا شوکت کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے ذاکرین کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھکر، دریا خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، شورکوٹ، رحیم یارخان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چنیوٹ، سرگودھا، راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں کارکنوں اور فعال عہدیداروں کی گرفتاریوں اور ان کو ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کی بجائے پرامن لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے جو اصل میں قومی ایکشن پلان کے خلاف بھی سازش ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ایک بار پھر دہشت گردوں اور حکمرانوں نے ہمارے خلاف اتحاد کر لیا ہے، ایک طرف تو دہشت گرد ہماری مساجد و امام بارگاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہمارے چنیدہ افراد اور فعال نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، بہت سوں کو ناجائز طور پر فورتھ شیڈول جو دہشت گردوں کیلئے قانون ہے اس کا شکار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سادات و غیر سادات کے گھروں پر چھاپے مار کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، چھاپے، خوف و ہراس کی صورتحال سے مکتب تشیع میں حکمرانوں کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ملت تشیع کو بلا جرم و خطا دہشت گردوں کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑا کرنے کی سازش دراصل آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کو ناکام کرنے کی مجرمانہ سازش ہے جبکہ دوسری طرف صورتحال یہ ہے جن کی گرفتاریاں مقصود ہیں جو قتل و غارت گری کے سرپرست ہیں انہیں پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کے دستے اپنی حفاظت میں ملک کے کونے کونے میں دورے کرواتے ہیں، ہم ظلم کے آگے جھکنے والے نہیں، ہر روز ہمارے گھروں سے جنازے اُٹھتے ہیں، ہمیں پتہ ہے ہمارا جرم کیا ہے، ہمارا جرم دہشت گردوں کے خلاف آواز اُٹھانا اور مظلوموں کی حمایت کرنا ہے، ہمارا جرم حب الوطنی، اتحاد بین المسلمین اور قومی وحدت کے لئے میدان میں آنا ہے، اور ہم اس عمل کو جاری رکھیں گے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس نے ذاکرین عظام پر زور دیا کہ وہ منبر سے اتحاد امت اور قومی وحدت کا درس دیں، دشمنوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور عوام کو ان سازشوں سے آگاہی دیں، شاعر اہلیبت شوکت رضا شوکت نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو یقین دلایا کہ ملک بھر کے ذاکرین آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے ہر حکم پر لبیک کہنے کو تیار ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree