وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ،اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسدعباس نقوی،پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی حسیب اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء میاں منیراحمد نے کہا کہ ہم 30 نومبر کے جلسے میں دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کے شکر گذار ہیں چونکہ اس حوالے سے ہم مکمل معلومات نہیں رکھتے کہ یہ صرف جلسہ ہے یا کوئی نئی تحریک اور مہم اور ہمارے قائدین بھی ملک میں موجود نہیں ہیں  لہذا بھر پو رعوامی و اجتماعی شرکت کرنا ممکن نہیں ہوگا البتہ ہم پی ٹی آئی کے موقف کہ موجودہ گورنمنٹ جعلی الیکشن  اور جوری شدہ مینڈیٹ کے نتیجہ میں معرض وجود میں آئی کی بھر پور تائید کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہماری تحریک اور جدوجہد جاری رہے گی،اس موقع پر اتحادی جماعتوں نے حکومتی ترجمان پرویز رشید کے اس بیان کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں کی پرزور مذمت کی اور سوال کیا گیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو ن لیگ بتائے کہ یہ علاقہ اس نے کس کو فروخت کیا ہے؟انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کو  آئندہ آنے والے الیکشن  میں بتا دینگے کہ وہ کس کا حصہ ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) انقلاب دھرنے میں شریک اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے سراج الحق کی سربراہی میں تشکیل کردہ اپوزیشن جرگےکے ہمراہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے سینیٹر رحمٰن ملک کی رہائش گاہ پرملاقات کی،اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصرشیرازی سمیت  پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ڈاکٹررحیق عباسی ،خرم نواز گنڈہ پوراور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین  صاحبزادہ حامد رضانےاتحادی جماعتوں ،  پیپلز پارٹی کے سینیٹررحمان ملک ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ اور میاں اسلم نے اپوزیشن جرگے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسینیٹر احسن اقبال اور جنرل (ر)عبد القادر بلوچ نے حکومت کی نمائندگی کی ، اتحادی جماعتوں نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو اپنے مطالبات پیش کیئے جس پر تفصیلی بات چیت کی گئی، زرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں اور حکومتی کمیٹی کے درمیان اپوزیشن جرگے کی ایماء پر ہونے والی اس ملاقات میں بھی فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور یوں مذاکرات بے نتیجہ اختتام پذیر ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree