وحدت نیوز(کراچی) سانحہ سہون شریف کے شہداء کی دوسری برسی کے موقعہ پر درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر 24 فروری بروز اتوارار کو عظیم اجتماع ہوگا۔ برسی کے موقعہ پر اجتماع کے سلسلے میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے مشاورت سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جس میں برادر یعقوب حسینی, برادر سیدعلی حسین نقوی ,برادر ظہیر حیدر ,آغا منور جعفری اور برادر شفقت لانگاہ شامل ہوں گے۔ جبکہ ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالستار بوذری اور ڈپٹی سیکریٹری سید غلام شاھ اس کمیٹی میں ضلع کی نمائندگی کریں گے۔ برادر شفقت لانگاہ پروگرام (اجتماع) کے انچارج ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام تنظیمی دوستوں کی جدوجہد کے نتیجہ میں اس سال درگاہ شہباز قلندر رح پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا۔

وحدت نیوز (سہیون شریف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیراہتمام شہدائے سہیون  کی پہلی برسی  کا اجتماع درگاہ لعل شہباز قلندر ؒ کے احاطے میں منعقد ہوا،  برسی کے اجتماع سے  مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی ،صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصو علی ڈومکی ،گدی نشین درگاہ لعل شہباز قلندر ڈاکٹر سید مہدی رضا ،علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشر حسن ،علامہ  نشان حیدر ساجدی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہ لعل شہبازقلندر میں خودکش حملہ وہ المناک سانحہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس روز سو سے زائد قیمتی جانوں کو دہشت گردی کے عفریت نے نگل لیا۔دہشت گردوں نے ایک ولی اللہ کے مزار کو خاک و خون میں نہلا کر اس بات کا ثبوت دیا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے مزارات امن و محبت کے مراکز ہیں۔جہاں اتحاد و اخوت اور امن کا درس ملتا ہے۔جو مذموم عناصر ملک عبادت گاہوں اور شعائر اللہ کونشانہ بنا کر ملک میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خاطر فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم دہشت گردوں کے لیے درد دل رکھنے والے سہولت کار اوران سے فکری ہم آہنگی رکھنے والے عناصر وطن عزیز کے لیے مستقل خطرہ ہیں۔ان کے خلاف گھیرا تنگ کر کے ہی ملک و قوم کو امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔انہوں نے سانحہ سیہون کے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا بھی کی۔

وحدت نیوز( نصیرآباد) برسی شھداء گوٹھ چھلگری تحصیل بھاگ ضلع کچھی بولان مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام انتظامیہ کی سنگین رکاوٹوں کے باوجود شان و شوکت سے منائی گئی ، برسی کے اجتماع میں خانوادہ شہداء سمیت مومنین کی بڑی تعداد نے بھر پور انداز میں شرکت کی ،  شہباز اسکائوٹ کے چاک وچوبند دستے نے قبور شہداء پر سلامی پیش کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ شہدائے اسلام نے اپنے پاکیزہ لہو سے دین مبین کی آبیاری کی ، ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اپنے شہداء کے مقدس لہو کے اہل وارث بنیں ان کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھیں اور ان کی راہ کو مٹنے نا دیں ۔

وحدت نیوز( میٹھاخان/کوہاٹ) قومی وحدت کونسل نے مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے قائد شہید کی 29 ویں برسی کو شایان شان طریقے سے منایا، جس میں بنگش اورکزئی کے علماء کرام قومی عمائدین کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کی سربراہ  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور قائد شہید کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو بیان کرتے ہوئے طول تاریخ میں مختلف درپیش چیلنجز کی طرف اشارہ کیا۔ عالمی اور ملکی صورتحال کے تناظر میں 6 اگست کو اسلام آباد میں قائد شہید کی برسی کی اہمیت کو بیان کیا۔ اور بنگش اورکزائی کے مومنین کو شرکت کی دعوت دی۔ اس پروگرام میں علاقائی وحدت کونسل کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ مجلس کے ضلعی اور صوبائی مسئولین نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز (منڈی بہاوالدین) مہدی برحق کانفرنس کے عنوان سے 6 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کا اجتماع ملت تشیع کی شان وشوکت کا مظہر ہوگا، موجودہ عالمی اور قومی حالات میں یہ جلسہ عام انتہائی اہمیت کا حامل ہو چکاہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نےمنڈی بہاوالدین کے علاقہ بوسال میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ انشااللہ منڈی بہاوالدین سے ہزاروں کی تعداد میِں عاشقان شہید حسینی برسی میں شرکت کریں گے،  ناصر ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری  پہلے دن سے کہہ رہے تھے یہ نااہل حکمران ہیں، آج سپریم کورٹ نے ن لیگ کی نااہلیت پہ مہر تصدیق ثبت کردی، اب مذید بڑے بڑے چور اور لٹیرے قانون کی گرفت میں آئیں گے اور امید ہے کہ ملک وقوم کا لوٹا گیا ایک ایک پیسہ واپس وطن لایا جائے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے صوبائی کابینہ کا اجلاس ،اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی اور چئیرمین مہدیؑ برحق کانفرنس ومرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی نے کی،اجلاس میں مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین ،مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری کی خصوصی شرکت،اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال اور اسلام آباد میں 6 اگست کو منعقدہ مرکزی اجتماع،،مہدی برحق کانفرنس،، کے حوالے سے چئیرمین کانفرنس نثار فیضی نے صوبائی کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی،انہوں نے کہا کہ انشااللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اگست میں برسی شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے موقع پراسلام آباد میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ،اس عظیم الشان جلسے میں ملکی سیاسی مذہبی جماعتوں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے،یہ اجتماع استحکام پاکستان ،ملک سے انتہا پسندی و دہشتگردی کے خاتمہ،کرپشن اورشاہانہ کرپٹ نظام کیخلاف سنگ میل ثابت ہوگی۔

نثار فیضی نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اس مرکزی اجتماع کے لئے رابطہ مہم شروع کر دی ہے ،انشااللہ ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام وپاکستان چاروں صوبوں گلگت بلتستان سمیت آزاد جموں کشمیر سے شریک ہونگے،اس مرکزی اجتماع میں شرکت کے لئے مقبوضہ کشمیرمیں جد وجہد آزادی میں شریک حریت کانفرنس کے رہنماوں کو بھی دعوت دینگے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ،کرپشن اور عوام پر مسلط کرپٹ نظام کیخلاف ہر باشعور اور محب وطن پاکستانی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا،ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی تلاش میں ہے،دشمن ملک کو مسلک کے نام پر تقسیم کر کے کمزور کرنے کی سازش میں ہے،انشااللہ ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دینگے،حصول پاکستان کے لئے ہمارے آباو اجداد نے جانی مالی قربانیاں دیں ہیں اور تحفظ پاکستان کے لئے ہم اپنے خون کے آکر قطرے تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

علامہ مبارک علی موسوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سنٹرل پنجاب کے 24 اضلاع سے ایک ہزار سے زائد بسوں کا قافلہ اس مرکزی اجتماع میں شریک ہوگا،سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری روابط رائے ناصر علی کی سربراہی میں قائم کو مذید شرکاء کی شرکت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سرمایہ دارانہ کرپٹ نظام کیخلاف عملی جدو جہد کو ہم خیال جماعتوں کیساتھ مل کر تیز کر نا ہوگا،تاکہ مملکت خداداد پر مسلط پانامہ زدہ کرپٹ حکمرنوں سے عوام کو نجات ملے۔

Page 1 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree