وحدت نیوز(جیکب آباد) ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی زیرصدارت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء کی ولادت با سعادت کا جشن منانا عظیم عبادت ہے ہم ہر سطح پر برادران اہلسنت کے ساتھ مل کر سرکار کی آمد کا جشن منائیں گے اور اہل سنت کے اپنے بھائیوں پر اور عید میلاد کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اور سرکار کے میلاد منانے والوں کو پھولوں کے ہار پہنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اہل سنت ہمارے بھائی ہیں ہماری جان ہیں امت مسلمہ ایک جسد واحد کی طرح ہیں کہ اگر جسم کے ایک حصے میں تکلیف پہنچے تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے یہی سبب ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے کلمہ گو مسلمانوں پر جب ظلم اور بربریت ہوتی ہے تو ہمیں اس کا درد محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کا غم منانا جرم سمجھا جاتا ہے یہی سبب ہے کہ ضلع جیکب آباد میں بے گناہ عزاداروں کے خلاف دو جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی میں ہزاروں عزاداروں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتا ہوں۔ میں اس ظلم اور نا انصافی کے خلاف آج کے اس اجلاس کا بائیکاٹ کرتا ہوں اور میں احتجاجاً اس اجلاس سے واک آؤٹ کرتا ہوں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت گلگت بلتستان پولیٹیکل کونسل کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات 2020 کے حوالے سے اہم فیصلے اورجی بی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔

اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کا غیر آئینی طریقے سے انتخاب پر تشویش کا اظہار کیا گیااور کابینہ میں غیرمقامی افراد کی شمولیت کو بھی غیر آئینی عمل قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت ریجن سے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور طور پر حصہ لے گی اورجلد انتخابی مہم کا آغاز کریگی۔

گلگت سے آئے ہوئے وفد نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے مظلوم طبقے کی مضبوط نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔علاقے کے مسائل کے حل کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی ماضی کی جدوجہد کسی سے عیاں نہیں۔

اجلاس میں گلگت سے آئے ہوئے پولٹیکل وفد میں علامہ نیئرعباس مصطفوی،غلام عباس،الیاس صدیقی، عارف قمبری ،رکن جی بی اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی اور بی بی سلیمہ کے علاوہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی،مرکزی سیکرٹری سیاسات سید اسد عباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی اور مظاہر شگری بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی کی زیر صدارت وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید طالب حسین ہمدانی، سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی، چیئرمین المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سید رضی عباس سبزواری اور سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے کابینہ ارکان سے تجاویز و آراء لی گئیں، جس میں آغا طالب حسین ہمدانی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں، اس میں سیاسی تعصب پایا گیا ہے، جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیاسی تعصب کو بالا طاق رکھتے ہوئے ہر مستحق کو حکومتی امداد پہنچائی جائے، علاوہ ازیں ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ارکان مجلس اپنی سطح پر کردار ادا کریں، حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس مشکل وقت میں سیاسی تعصب اور اقرباء پروری کو بالائے طاق رکھ کر مستحق اور سفید پوش افراد کی امداد کی جائے۔

علاوہ ازیں علامہ تصور جوادی نے کہا کہ حکومت کے لیے بھی سخت امتحان ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کے اعتماد کو کس طرح قائم رکھتی ہے، یہ وقت زلزلے سے بھی مشکل ترین وقت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح باقی صوبوں نے وفاق کے امدادی پیکج میں اپنا حصہ ڈالا، اس طرح ریاستی حکومت کی طرف سے اس طرح کوئی پالیسی دی جائے۔ نیز تاجر برادری جو اس لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہوئی ہے، اس کو بھی واضح پیکج دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس دینیہ کی بندش، اجتماعات، محافل، مجالس کا انعقاد نہ ہونے کہ وجہ سے معاشرے کے ایک انتہائی اہم طبقہ علماء کرام جو معاشرے کے انتہائی اہم جزو شمار کیے جاتے ہیں اور ہر مشکل میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں، ان کے لیے بھی حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے زیراہتمام کرونا وائرس کے حوالے سے پیدا ہونی والی صورتحال کے تناظر میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید نقی شاہ کی زیر صدارت لوئر کرم کے علاقہ سمیر میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں علامہ سید تجمل حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرکائے اجلاس نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس سے سید نقی شاہ اور علامہ سید تجمل حسین نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مدافعین حرم کے چہلم کے سلسلے میں شیعہ ملی تنظیمات کی خواتین کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،شعبہ خواتین ، امامیہ آرگنائزیشن شعبہ خواتین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طالبات ،انجمن جانثاران اور انجمن دعائے زہراء کی خواتین عہدیداران نے شرکت کی اور 9 فروری کے پروگرامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے ۔

اس میٹنگ میں علامہ محمد اقبال بہشتی مرکزی سیکریٹری مالیات ،برادر نثار علی فیضی چیئرمین چہلم مدافعین حرم ، مولانا ظہیر کربلائی نے شرکت کی اور9 فروری چہلم کے پروگرامات کے حوالے سے گفتگو کی ۔ اس اجلاس میں محترمہ نرگس سجاد مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین، خواہر بینا شاہ مرکزی مسئول آفس ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ،خواہر قندیل زہراء مرکزی سیکرٹری شعبہ خواہران زینب (س) نے بھی خطاب کیا ۔

خواتین نے شہدائے مدافعین حرم کے چہلم میں شرکت کے حوالے سے اپناورک مکمل کر لیا ہے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی خوہران باقی تمام انجمنوں اور تنظیموں کی خواہران سے ملکر اس سارے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی، ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شمالی لاہور کی جانب سے ضلعی شوریٰ کا ماہانہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں تمام ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے خصوصی طور پر شرکت و خطاب کیا اور کابینہ اراکین کی فعالیت کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل شمالی لاہور برادر نجم خان نے کی۔ اراکین کابینہ شمالی لاہور کا ایام عزاء میں بانیان مجالس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ رکھنے اور تنظیم سازی کا عمل تیز کرنے کے عزم کا اظہار۔شوریٰ اجلاس میں شعبہ جاتی فعالیت پر تمام شعبوں کے سیکرٹریز نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان الٰہی جماعت ہے. خدا نے اس جماعت میں ان افراد کو زمہ داریاں سونپی ہیں جنہیں اس لائق سمجھا ہے. اپنی اہمیت کو جانتے ہوئے فقط کسی شعبے کی زمہ داری تک محدود رہنا اپنا اور ملت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ زمہ داری کے ساتھ ساتھ احساس زمہ داری بھی آجائے تو انسان شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نقش قدم پر چلنے والا کہلانے کے لائق ہے. اپنی توانائی ملت کی فلاح و دفاع کیلئے خرچ کریں. علامہ عبدالخالق اسدی نے عزاداری کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شریک بزرگان اور جوانوں کے جذبات و احساسات قابل قدر ہیں۔ ظہور امام زمانہ عج کیلئے زمینہ سازی کرنے والے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل شمالی لاہور برادر نجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ تنظیم سازی کا عمل بھرپور طریقے سے لے کر چلیں گے اور آئندہ تمام یونٹس کی کابینہ مکمل ہوں گی. تنظیم سازی و عزاداری کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ماہ ضلع شمالی لاہور کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں شعبہ جاتی کارکردگی سمیت ہر ماہ کی فعالیت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم برادر ذوالفقار، رابطہ سیکرٹری علمدار زیدی، سیکرٹری عزاداری کونسل سجاد گجر سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Page 1 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree