وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ PS-88ملیراورصوبائی وزیر افرادی قوت حکومت سندھ حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث اچانک انتقال کرگئے۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابق امیدوار حلقہ PS-89ملیر سید علی حسین نقوی اور ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کےانتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کااظہار کرتے ہیں ،مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے، خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔


وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر،الزہرا کلینک غازی ٹاؤن اور خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل،آئی اینڈ ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی میں انعقاد کیا گیاجس میں 700مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہم کی گئی۔ کیمپ میں نامور خطیب اہل بیت ع علامہ مظہر علوی ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، جعفریہ الائنس کے رہنما شہزاد رضوی،خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علی نیئرزیدی،زین رضوی،علی احمر زیدی،عارف رضا زیدی اور دیگر مذہبی وسماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور کیمپ کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم بلا رنگ ونسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گاالحمد للہ اس قبل بھی ماضی میں زلزلہ زدگان، سیلاب سمیت دیگر حادثات میں بلا تفریق عوامی ریلیف کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تبدیلی کے نعروں کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے شہر قائد آٹا،چینی اشیاء خوردونوش سمیت دیگر مصنوعی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے جس کے تدارک کیلئے حکومتی زبانی دعوئے کئے جا رہے ہیں عملی اقدامات نہیں اس موقع پر خواتین او پی ڈی میں ماہر فیملی فزیشن ڈاکٹر شازیہ،مردانہ او پی ڈی میں ماہر اطفال ڈاکٹر ایم عالم، ڈینٹل او پی ڈی میں ڈاکٹر شہریارحسن اور امراض چشم کیمپ میں ڈاکٹر اقتدار کاظمی نے اپنی خدمات انجام دیں۔

 250 مریضوں کی آنکھوں کے مفت ٹیسٹ کیئے گئے،انہیں ادویات فراہم کی گئی،کل 80ضرورت مند مریضوں کو مفت چشمے فراہم کیئے گئے جبکہ 30مریضوں کو امراض چشم موتیا کی شکایت کے باعث آپریشن تشخیص کیا گیا جن کو 21فروری بروز جمعہ مفت آپریشن کی سہولیات اور امپورٹڈ لینس فراہم کیئے جائیں گے حاضرین نے اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوب سراہا اور ایم ڈبلیوایم،الزہرا کلینک اور خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن سمیت اشرف ممتاز آئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔


وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ترجمان سید احسن عباس رضوی نے کہاکہ شہید قائد عارف الحسینی ؒ کی یاد مجلس وحدت مسلمین کیلئےسرمایہ افتخار ہے۔ شہید کے معنوی فرزند 31برس گزرجانے کے باوجود ان کی راہ پرتمام تر مشکلات کے باوجود گامزن ہیں ۔اسلام آباد میں منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس میں شرکت کیلئے قافلہ کل کراچی سے روانہ ہوگا۔

 وحدت ہاؤس کراچی سے میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی  ؒپاکستان کی سرزمین پر عالمی استعماری قوتوں کے خلاف ایک توانا آواز تھے۔ شہید نے ملت پاکستان کو سامراجی قوتوں کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ کیا۔وطن عزیز کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کیلئے مذہبی طبقات کے درمیان وحدت وانسجام کیلئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایم ڈبلیوایم شہید قائد ؒ کے فکر وفلسفے کے مطابق پاکستان کے استعماری شکنجے سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔انشاءاللہ4اگست کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقدہ اجتماع پاکستان کی سلامتی واستحکام اوروقار و سربلندی کا مظہر قرارپائے گا ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کا سال برائے 19-2018 کا آخری شوریٰ اجلاس ضلعی سیکریٹریٹ جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں ضلعی سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں خصوصی شرکت ایم ڈبلیوایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کے اراکین آصف رضا ایڈوکیٹ, علامہ علی انور جعفری, کراچی ڈویژن کے اراکین علامہ نشان حیدر ساجدی, زیشان حیدر, احسن عباس رضوی نے کی, اجلاس میں سال گذشتہ کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ایم ڈبلیوایم کھوکھراپار آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا, جبکہ مرکزی رہنما علامہ علی انور جعفری اور آصف رضا ایڈوکیٹ نے تنظیمی فعالیت اور ہماری زمہ داری کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے ضلع ملیر کو اسلام آباد میں منعقدہ سالانہ مرکزی جانثاران امام عصر عج کنونشن میں شرکت کی دعوت دی. اجلاس میں ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹس کے سیکریٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کے اعلان پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی جنگی جارحیت کی مذمت اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئےمنعقدہ ملک گیریوم دفاع مادر وطن کے موقع پرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی جانب سے جعفرطیار سوسائٹی تا مزارقائد براستہ محمود آبادموٹر سائیکل ریلی نکالی گئی،ریلی کے اختتام پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحخ کے مزارکے سامنے تقریب تجدید عہد منعقد کی گئی جس سے ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید علی حسین نقوی ،علامہ صادق جعفری، اہل سنت عالم دین شاہ فیروز الدین رحمانی اور مولانا عبداللہ جونا گڑہی نے خطاب کیا ۔

علی حسین نقوی کا مزا ر قائد کے سامنے تقریب تجدید عہد وفاسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دشمن کی گیڈر بھبکیوں کے جواب میں پاک فوج کے اقدام نے قوم کا مورال بلند کر دیا ہے اب اور بھی زیادہ حوصلے و جرت سے مقابلہ کرنے کو تیار ہیں ، پاکستان کو اس نازک اور اہم مرحلے پراندازہ ہو گیا ہے کہ دنیا میں ہمارے دوست اور دشمن ملک کون سے ہیں ۔جب تک ہم معاشی طور پرمضبوط نہیں ہونگے اور ہر معاملے میں قومی وقاراور مفاد کو مقدم نہیں رکھیں گئے ہمارے ساتھ کوئی بھی ملک کھڑ انہیں ہو گا ۔ہمیں ایک قوم بن کر ملک کی ترقی اور سربلندی کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرالحسینی، احسن عباس رضوی، عارف رضازیدی، رضوان پنجوانی، حسن رضا سمیت کارکنان کی بڑی تعدادموجود تھی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ترجمان سید احسن عباس رضوی کی پی سی ایچ ایس کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقع میں شہید ہونے والے سید محمد علی شاہ کے قتل کی مذمت ، میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات قانون نافذ کرنے اداروں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہیں،حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقع کا فوری نوٹس لے،واقع میں ملوث سفاک دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین شہید محمد علی شاہ کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

Page 1 of 10

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree