وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے 3ستمبر، شہدائے یوم القدس کی چوتھی برسی کے موقعہ پر کہا ہے کہ شہدائے یوم القدس نے غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف صدائے حق بلند کرتے ہوئے قبلہ اول ،بیت المقدس کی آزادی کے لیئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا،لہذا اسرائیل نوازدہشت گردوں کی گولیوں اوربم دھماکوں کا نشانہ بن گئے۔ 3 ستمبر کا دن حق اور باطل کی تفریق کا دن ہے جب اسرائیلی ایجنٹ بے نقاب ہوکر قوم کے سامنے آگئے۔ شہداء محفل انسانیت کی شمع ہیں،جو ظلمت اور تاریکی میں نور کی شمع روشن کرتے ہیں۔ شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے کی اہمیت شہادت سے کم نہیں ہے۔ہم شہدائے یوم القدس کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ ہم قبلہ اول ،بیت المقدس اور سر زمین انبیاء ؑ فلسطین کی آزادی کی تحریک جاری رکھیں گے۔ آج آزادی فلسطین وقبلہ اول کے سلسلے میں امت مسلمہ جو جدوجہد کر رہی ہے بلوچستان کے غیور فرزندان اسلام کا پاکیزہ لہو اس میں شامل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ 20کروڑ عوام کی ملکیت ہے۔ کسی وڈیرے، چوہدری ، سرمایہ دار یا جاگیر دار کی ملکیت نہیں،پارلیمنٹ کے سبزہ زار پر معصوم بچوں اور مظلوم خواتین کے بیٹھنے پر اعتراض افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ معزز ایوان کے مقر رین سے توقع تھی کہ وہ سنجیدہ اعتراضات کا منطقی جواب دیں گے، مگر کسی نے یہ نہیں بتایا کہ جس ایوان کے ستر فیصد ممبران ٹیکس چور ہوں وہ عوام کی کیا رہنمائی کریں گے۔ عوام یہ پوچھتے ہیں کہ کیا واقعی اسی فیصد اراکین اسمبلی نے اپنے اثاثے ڈکلیئر کرتے ہوئے غلط بیانی کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree