وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش نے پشاور میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اور پولیس انتظامیہ کی بار ہا یقین دہانی کے باوجود شیعہ نسل کشی کا سلسلہ نہیں روک سکا ۔پشاور وحدت ہاوس سے جاری بیان میںارشاد بنگش نے سراج حسین کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے چہلم امام حسین تک قاتلوں کو گرفتار نہ کیااورشیعہ نسل کا یہ سلسلہ نہ روکی تو دیگر تنظیموں سے ملکر احتجاجی تحریک کا آغا ز کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہء کہ تحریک انصاف کے حکومت عوام بلحصوص اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سراج حسین کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کرار واقعی سزا دی جائے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمیں یوم عاشورہ کے موقع پراورکزئی ایجنسی میں بم دھماکہ کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اورکزئی ایجنسی میں عرصہ دراز سے امن و امان کا مسئلہ چلا آرہا ہے، جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ ایجنسی میں امن قائم کرنے میں یکسر ناکام ہے، ان کا کہنا تھا کہ یوم عاشورہ کو بے گناہ عزاداروں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس واقعہ کے بعد کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جو کہ پولیٹکل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اورکزئی ایجنسی میں بھی شمالی وزیرستان طرز پر آپریشن کی ضرورت ہے، تاکہ دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جاسکے، پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی کو بھی فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاوراورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاورڈویژن کی جانب سے راولپنڈی میں شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریوں، ملک کے مختلف شہروں میں جاری دہشتگردی اور عزاداری امام حسین ؑ کو محدود کرنے کی کوششوں کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈذ اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر توحید علوی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ راولپنڈی میں معتصب پنجاب حکومت نے آئی ایس او کے ڈویژنل صدر وفا عباس سمیت دیگر نوجوانوں کو گرفتار کرکے اپنی عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے، ہم پنجاب حکومت کی غنڈہ و پولیس گری نہیں چلنے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں عزاداری پر پورے والے بم حملے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کوئٹہ میں بھی بے گناہ سبزی فروشوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا، ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف شمالی وزیرستان طرز پر آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور کے ڈپٹی کمشنر ظہیر السلام ہم آہنگی کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں سے باز رہیں، پولیس ، انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے تعاون کیساتھ عوام عشرہ محرم پرامن انداز میں گزارنا چاہتے ہیں، ڈی سی پشاور کی حرکتوں سے تعاون کی یہ فضاء متاثر ہوسکتی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی حصہ میں عزاداری امام حسین ؑ کو محدود کرنے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ہم اپنی جانیں تو دے سکتے ہیں مگر عزاداری پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے۔



قراردادیں:
1۔ پنجاب حکومت فوری طور پر راولپنڈی سے گرفتار کئے گئے شیعہ نوجوانوں کو رہا کرے۔
2۔ کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر میں جاری مجالس و جلوس ہائے عزاداری کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔
3 ۔ ملک کے کسی بھی حصہ میں عزاداری امام مظلوم ؑ کو محدود کرنے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
4۔ صوبائی حکومت ڈی سی پشاور کو لگام دے، ملت تشیع انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کر نے کیلئے آمادہ ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنما ارشاد حسین بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عشرہ محرم کے حوالے سے حساس قرار دیئے گئے اضلاع میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، وحدت سکاوٹس کے رضاکار سیکورٹی اہلکاروں کے شانہ بشانہ مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو اور کوہاٹ کو حساس ترین اضلاع قرار دیا گیا ہے، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں مزکورہ اضلاع میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی عزاداری امام حسین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عشرہ محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، اور سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں، اور فرقہ پرست عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ ،سنی عوام اپنے اتحاد کی طاقت سے دہشتگردوں کے تمام مزموم عزائم خاک میں ملا سکتے ہیں، انتہائی حساس قرار دیئے گئے اضلاع میں ضرورت پڑنے پر پاک فوج کے دستوں کو بھی سٹینڈ بائی رکھا جائے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میرکاررواں منتخب ہونے پر تہور حیدری کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تہنیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ایک فکری اور الہیٰ کاررواں ہے، جو ملت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہم آئی ایس او کے نئے صدر تہور حیدری کو ایم ڈبلیو ایم کی تمام صوبائی کابینہ کی جانب سے دل کی گہریوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ تہور حیدری بھی آئی ایس او کے دیگر مرکزی صدور کی طرح اس الہیٰ کاررواں کو بہترین انداز میں آگے لیکر بڑھیں گے، اور نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماوں کی جانب سے اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے کو تنقید کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر گذشتہ دو ہفتے سے بھرپور استقامت اور ہمت کا مظاہرہ کرنے والے عوام کا مذاق اڑانا اور ان کی پاکیزہ اور حق پر مبنی جدوجہد پر اعتراضات اٹھانا انتہائی افسوسناک ہے، وحدت ہاوس سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ میں شریک مائیں، بہنیں، جوان، بزرگ اور بچے اپنے اقتدار کیلئے نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے گذشتہ دو ہفتوں سے سڑکوں پر ہیں، اور دھرنے میں فحاشی و عریانی کے نازیبا الزامات عائد کرنے والے شائد حقیقت سے واقف نہیں، انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کے شرکاء ناچ گانوں کی بجائے نماز، دعا و مناجات، درود پاک، تسبیح اور دیگر عبادات الٰہی میں مصروف ہیں، ان مظاہرین نے اپنے نظم و نسق، اور رویئے سے عالمی میڈیا کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا، ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء درود والے ہیں، بارود والے نہیں، انقلاب مارچ کے شرکاء کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، رسول اکرم (ص) اور نواسہ رسول (ع) کے ان عاشقوں کو کامیابی اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے جلد نصیب ہوگی۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree