وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے یو م پاکستان کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ 23مارچ 1940 لاھور میں پیش کردہ قرارداد پاکستان کو اس لیے بھی اہم مقام حاصل ہے کہ یہ ایک اجتماعی سوچ کامظہر تھا۔ تمام مسلمان ایک تحریک کا روپ دھارے ہوئے تھے اسی اتحاد و یگانگت اور قائداعظم جیسے عظیم لیڈر کی بصیرت و حکمت عملی کا نتیجہ تھا کہ ہم ملک پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آج بھی قوم کو ملک خدادا کو دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اسی تاریخی جوش و ولولے اور اتحاد کی ضرورت ہے جو  1940ء میں مسلمانان برصغیر میں موجود تھا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) آج نظریہ پاکستان کی پاسداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے اس عز م کے ساتھ کہ ہم مملکت خدادا پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں نچھاور سے دریخ نہیں کرینگے، وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لئے جدو جہد ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مادر وطن سے عشق ہمارے دین وایمان کا حصہ ہے اور اس پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔ہماری عزت، ہماری پہچان، ہماری شناخت ،ہمارے جان و مال کا تحفظ ،ہماری آزادی یہ سبھی نعمتیں اس ارض پاک کی بدولت ہمیں حاصل ہیں۔ہم اس ارض پاک کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں ۔ جو عناصر ملک کی ترقی و استحکام میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں وہ دراصل اسلامی نظریات کے دشمن ہیں عالمی طاقتیں دہشت گردی کا تعلق اسلام اور پاکستان سے جوڑنے کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہی ہیں۔ جنہیں دانش و بصیرت کے ساتھ شکست دینا ہو گی۔پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور جغرافیائی اعتبار سے بھی بے پناہ اہمیت کا حامل ہے۔پاکستانی قوم کو طبقاتی جنگ میں الجھا کر دشمن اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔باہمی اخوت و اتحاد سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایاجا سکتا ہے۔اسلام کو پارہ پارہ کرنے اور تفرقہ پھیلانے والوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ جو بھی شخص یا تنظیم تفرقہ وانتشار کی بات کرے اس پر فوری پابندی لگائی جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے روح کے مطابق عمل نہ کیا گیا تو بعید نہیں ہم پھر سے نا ختم ہونے والے مشکلات سے دوچار ہوں، ہمیں مصلحت پسندی کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی کے لئے کام کرنا ہوگا اور یہی ملک میں امن کے حقیقی قیام کا واحد حل ہے۔

 علامہ ناصر عباس نے کہا کہ یوم پاکستان پر ہمیں اپنے ان شہدا کو بھی یاد رکھنا ہو گا جو اس ملک کے بقا کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کوارض پاک پر نچھاور کر گئے۔ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جانثاروں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

وحدت نیوز(قم) 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام ایک علمی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور تقریب میں تاریخ پاکستان کے مختلف پہلووں نیز سر سید احمد خان، چودھری رحمت علی، علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے سیاسی سفر اور قومی خدمات پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی گئی۔ تقریب کے انتظامات کو حجۃ الاسلام جان علی حیدری نے عملی شکل میں ڈھالا اور آقائے نذر حافی نے تاریخ پاکستان کے پسِ منظر کے حوالے سے ایک جامع گفتگو کی، جس کے بعد تقریب سے خصوصی خطاب سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین قم حجۃ الاسلام موسٰی حسینی نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور یہ پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ اس کی بہتری اور بھلائی کے لئے محبت، ہم آہنگی اور اخوت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا ملک بنانا ہی ہمارا مشن ہے۔ تقریب کے آخر میں حجۃ الاسلام عادل علوی نے تمام معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور بعدازاں یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ23مارچ اپنی مٹی سے وفاداری اورمحبت کی تجدیدعہدکا دن ہے، شیعہ سنی وحدت  پاک سرزمین کے امن اور خوشحالی ضمانت ہے،ہم مکتب اہل بیت ؑکے پیرکارہیں،اسلامی وحدت اخوت ہماراجزوایمان ہے،76برس قبل مینارپاکستان کے سائے تلے ہمارے اجداد نے جس آزادوخومختاراسلامی فلاحی ریاست کاخواب دیکھا تھااسے حقیقت کا رنگ دینے کی ضرورت ہے،سیاسی مفاد پرستوں نے قائداعظم کے پاکستان کو بحرانوں اور مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، دہشت گردی، انتہا پسندی، بجلی کی لوڈشیڈ نگ، مہنگائی اور بے روزگاری نے ملک کا دیوالیہ کر دیا اور غریب کی مشکلات بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، اگر ملک کو دہشت گرد ی سمیت تمام مسائل سے نجات دلانا ہے تو ہمیں قائد اور اقبال کے افکار پر عمل کرنا ہو گا، دوسری جانب دشمنان دین ووطن داخلی ایجنٹوں کے ذریعے چیرہ دستیوں میں مشغول ہیں جس کا مقابلہ کرنے کیلئےحکمرانوں اور اہل وطن دونوں کو کمربستہ ہونا ہوگا۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ انگریزوں کی سازشوں اور ہندئوں کی بے لگام منافقتوں کے باوجود مسلمانان برصغیر نے چند سال کی محنت کے نتیجے میں کرہ ارض پر دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت قائم کرنے کا معجزہ کر دکھایا لیکن آج جب ہم تاریخ کے اوراق میں جھانکتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ پاکستان قائم ہونے کے باوجود ان مقاصد سے ہم آہنگ نہیں ہوا، جو قیام پاکستان کے وقت پیش نظر تھے۔ آج ہمیں اس امر پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ قائد اعظم، علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے دیگر قائدین کے پیش نظر وہ کیا مقاصد تھے جن کے حصول کے لیے اتنی طویل جدوجہد کی گئی، جس کے لیے ان گنت قربانیاں دی گئیں اور ہجرت کا ایک ایسا عظیم عمل وجود میں آیا، جس کی نظیر مشکل سے ملے گی، مگر قائداعظم کے بعد اقتدار میں آنیوالوں نے ملک کی تر قی و خوشحالی اور بھلائی کیلئے صرف باتیں کیں، عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ اگر آج بھی ہم قائد اعظم کے افکار پر عمل کر لیں تو ترقی پاکستان کا مقدر ہوگی اور ملک کو بحرانوں سے بھی نجات ملے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد ) یوم پاکستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ایک سیمینار بعنوان استحکام پاکستان23مارچ بروز اتوار،2:30 بجے سہ پہر کو ایمبسیڈرہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہو گا، اس سیمینار سے صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شہریار خان،مرکزی رہنما تحریک منہاج القران عمر ریاض عباسی،سینٹرل جوائنٹ سیکر ٹری (PML-Q)سجاد بخاری،ائیر مارشل (ر)شاہد لطیف خطاب کریں گے، جبکہ خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کےسیکریٹری مالیات علامہ محمد امین شہیدی کریں گے۔ اس سیمینار کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جبکہ مہمانان گرامی کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree