وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے کہا ہے7اگست کو شہید قائد عارف حسین الحسین کی برسی کے موقعہ پر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہو گا۔جس میں ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔شہید قائد کی برسی کے سلسلے میں ہونے والی ’’تحفظ پاکستان کانفرنس‘‘کو ملی وقار اور قومی جوش و جذبہ سے منانے کے لیے مرکز کی سطح پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ انتظامات کی بھی نگرانی کرے گی۔اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے تمام صوبائی و ضلعی دفاتر کے ذمہ داران کوموثر رابطوں کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔وحدت ہاؤس کراچی سے بیان میں انہوں نے کہا قائد عارف حسینی وحدت امت مسلمہ کے حقیقی داعی تھے۔وہ زندگی بھر اس ان طاغوتی طاقتوں سے برسرپیکار رہے جنہوں نے عالم اسلام کو اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھا رکھا تھا۔وہ وطن عزیز میں فرقہ واریت سے پاک ایسے نظام کے خواہاں تھے جس میں ہر مکتہ فکر کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو۔شہید قائد کا جرات مندانہ کردار استکباری قوتوں کو اپنی موت کی شکل میں نظر آتا ہے۔یہی آواز حق اس عظیم قائد کی شہادت کا باعث بنی۔انہوں نے کہا کہ شہید عارف حسینی اپنے افکار اور کردار میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ وطن عزیز کے امن و استحکام کے لیے شہید حسینی کی تعلیمات مشعل راہ ہیں جن پر ہماری ملت کا ہر فرد کاربند رہے گا۔بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم پنجاب میں کوئی خفیہ ہاتھ مذاکرات کے عمل کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ہمارے قائد علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال 13مئی سے جاری ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ فورا اس مسئلے کا حل نکالا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا جوافسوسناک ہے۔اگر وفاقی حکومت نے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا تویہ بھوک ہڑتال ختم ہو جائے گی۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree