وحدت نیوز(خیرپور) خیرپور میں لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں وال چاکنگ کرنے والے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان پر تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا کہ خیرپور کی شاہراہوں پر لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں وال چاکنگ کی جارہی تھی کہ اچانک تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے وال چاکنگ کرنے والے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں خیرپور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ بعدازاں دہشت گردوں نے لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی وال چاکنگ کو شہر کے بعض مقامات پر خراب کرنے کوشش کی گئی ہے۔

 

اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد اس وقت شیعہ سنی اتحا د سے خوفزدہ ہیں، انشاء اللہ پاکستان بھر کے شیعہ سنی تکفیری ایجنڈے کو اپنی وحدت سے ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس اپنے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی۔ انہوں حکومت سندھ سے نے لبیک یا رسول اللہ (ص) کی چاکنگ کو خراب کرنے والے تکفیری جماعت کے دہشت گردوں کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree