وحدت نیوز (کراچی) لانڈھی میں مسجد امام بارگاہ پر تکفیریوں کا حملہ شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، بعض انتہا پسند مذہبی عناصر فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے کر شہر کا امن خراب کرنے کے در پہ ہیں، مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد عباس جعفری کا قتل کھلی درندگی ہے ، شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مسئلہ کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائے تو محمد عباس جعفری دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ نہ بنتا ،،سکیورٹی ادارے عباس جعفری کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کریں ،گذشتہ اکیس روز سے جاری میری بھوک ہڑتال کا مقصد ہی دہشت گردی سے پاک جناح واقبال کے پاکستان کا حصول ہے، وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ، کورکمانڈر،ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ فوری صورتحال کا نوٹس لیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حب کراچی کو ایک منظم سازش کے تحت ایک مرتبہ پھر فرقہ واریت کی آگ میں جھلسانے کی تیاری کیا جارہی ہے ، کراچی کے محب وطن شیعہ اورسنی عوام اور سیاسی ومذہبی جماعتیں اس مذموم سازش کو ناکام بنانے کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائیں، انہوں نے کہا کہ لانڈھی 36بی میں مسجد اور امام بارگاہ اثناعشری 129پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ ریاستی اداروں کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، سکیورٹی ادارے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید عباس جعفری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں اور علاقائی امن وبرقرار رکھنے میں اپنا کردار اداکریں، انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خدا تمام پسماندگان کو اس عظیم سانحے پر صبر جمیل عنایت فرمائے ، ہم گذشتہ اکیس روز سے اسلام آباد میں اس دہشت گردی ،لاقانویت ،کرپشن اور وطن عزیز کی فرقہ وارانہ تقسیم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور بھوک ہڑتال پر مجبور ہیں ، ہم پاکستان کو انتہا پسند یا ایک مخصوص سوچ کے حامل افراد کی ریاست نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ ہم پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے شیعہ فرزندوں اور ڈاکٹر محمد اقبال کے اہل سنت فرزندوں کے لیئے محبت اور بھائی چارے کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں ، اس مقصد کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کیلئے آمادہ وتیار ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree