وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل عباس علی نے ملک میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر ملک کے ترقی کیلئے چلنا ہوگا اسی میں سب کی بھلائی ہے اسی طرح ملک کو ترقی کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی ایک جماعت کے ذریعے کبھی بھی نہیں چل سکتا،تمام جماعتوں کیلئے ضروری ہے کہ دوسروں کو ساتھ لے کر ملک کو چلائے۔ اس بات کی مثال ماضی کی چند حکومتیں ہیں جنہیں مارشل لا کے زور پرگرایا گیا تھا وہ حکومتیں بھی دوسری جماعتوں کو اپنے اعتماد میں لئے بغیر رواں تھی اور اس طرح وہ جمہوری حکومت قائم کرنے میں ناکام رہے اور انکی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں باہمی تعلقات اور رابطہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے، نہ صرف ملک بلکہ معاشرے کی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ اور ہر میدان میں دوسری جماعتوں کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشیشوں میں ہیں اور ان کے ساتھ اچھے سے اچھے روابط قائم کرنے کی کوششوں میں مگن ہے۔جہاں بھی قوم و ملت کی مفاد کی بات آئی ہے ہم نے قوم کی فلاح کیلئے اپنا کردار بخوبی ادا کیا ہے اور جتنا ہمارے لئے ممکن تھا دوسرے جماعتوں سے بھی اپنی قوم کیلئے کام کروایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں سے اچھے روابط ایک سیاسی جماعت کے پختگی کا ثبوت ہے اور اس طرح ہم ایک دوسرے کے اہداف سے بھی واقف ہو سکتے ہیں ایک سیاسی جماعت کے قیام کا مقصد ہی قوم کی خدمت کرنا ہے۔ ہم سب کی منزل ایک ہے تو اس لحاظ سے تمام جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ میدان میں آئے اور ایک دوسرے کی مدد کرے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر امام خمینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملتان میں یوم القدس کی مرکزی ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک بیتالمقدس کی آزادی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان شامل تھے۔ ریلی کا آغاز امام بارگاہ شاہ گردیز سے ہوا، ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر بیتالمقدس کی آدازی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی،علامہ غلام مصطفی انصاری اور ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی نے کی۔ ریلی چوک گھنٹہ گھر پہنچنے پر جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی۔ جہاں پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج قبلہ اول بیت المقدس کے صیہونیت کے قبضے میں ہے جو کہ نام نہاد مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر پوری دنیا کے مسلمان یوم القدس کے دن اپنا شرعی فریضہ ادا کرتے تو آج فلسطین نہ جل رہا ہوتا۔ رہنمائوں نے کہا کہ اوآئی سی اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اسرائیل کو طاقتور بنا رہی ہے۔ مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ پینگیں بڑھانا فلسطینی شہداء کے ساتھ مذاق ہے۔

آئی ایس او کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی اداروں میں اُٹھائے اور ٹھوس موقف اختیار کرے، دنیا میں موجود نام نہاد مسلم ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور فلسطین کے مسئلے پر چشم پوشی کرنا اُن کے منافقانہ چہرے کا عکاس ہے۔ ہم رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کو سلام پیش کرتے کہ جنہوں نے اس دن کو منانے کا اعلان کیا اور فلسطینی مظلوموں کی آواز بنے آج دنیا بھر میں یوم القدس منایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی مظلوموں کی تحریک، حماس اور اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کردار اسرائیل، امریکہ اور عالمی طاقتوں کی آنکھ کا کانٹا بن چکا ہے۔ اسلام دشمن عناصر فلسطینی تحریک کو کمزور کرنے کے لیے حماس اور حزب اللہ پر پابندیاں لگانے کی سازش کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھوک ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں بلکہ آج کا یہ اجتماع اعلان کرتا ہے کہ اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو عید کے بعد احتجاجی تحریک کا رُخ تبدیل کر دیں گے۔ حکومت ہمارے صبر اور خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے ہم پاکستان کے حقیقی فرزند ہیں اور اپنے حقوق کے لیے کسی حد تک بھی جانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی کے آخر میں اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا اور عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا۔ امریکہ اور اسرائیل عالمی دہشت گرد ہیں۔امت مسلمہ کی کمزوری نے اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دے رکھی ہے۔ حزب اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اسرائیل کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام "آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ" کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ شیرییں مزاری نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستیں کو امت مسلمہ کی بجائے اپنے مفادات مقدم ہیں۔ جس کے لیے وہ ہر طرح کا دباو استعمال کر لیتے ہیں۔ عرب الائنس مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا۔ عالم اسلام کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا۔ کشمیر میں حق خود ارادیت کی بات کرنے والوں کو فلسطین میں بھی اسی حق کی بات پر آواز بلند کرنا ہو گی۔ فلسطین کے مسلمانوں پر اپنی زمین تنگ کر دی گئی۔ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں کہ مقامی آبادی کو مہاجر قرار دے دیا جائے اور باہر سے آکر بسنے والے قابض ہو کر مالک بن بیٹھیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو القدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنی ہو گی۔ ہمیں حزب اللہ کو سپورٹ کرنا چاہیے جو اسرائیلی بربریت کا انہتائی جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بیت المقدس پراسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ’’آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری، مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما سینٹر ظفر علی شاہ،عوامی نیشنل پارٹی کے سینٹر افراسیاب خٹک، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور آئی ایس او پاکستان کے صدر علی مہدی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں آیت اللہ خمینی کی ذہانت و بصیرت کو داد دیتا ہواجنہوں نے دنیا بھر میں یوم القدس منانے کو ضروری قرار دیا۔اقوام متحدہ ایک زنگ آلود ادارہ ہے جو عالم اسلام کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتاہے۔ القدس پر اسرائیل کاغاصبانہ قبضہ کسی ایک ملک کا قضیہ نہیں بلکہ عالم اسلام کی پیٹھ میں یہ خنجر گونپا گیا ہے۔میں اپنی حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔جس طرح امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہےبالکل اس طرح ہندوستان میں مودی کے ساتھ بھی مراسم بڑھائے جا رہے ہیں۔

 تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا۔امریکہ اور اسرائیل عالمی دہشت گرد ہیں۔امت مسلمہ کی کمزوری نے اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دے رکھی ہے۔حزب اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اسرائیل کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستیں کو امت مسلمہ کی بجائے اپنے مفادات مقدم ہیں۔جس کے لیے وہ ہر طرح کا دباو استعمال کر لیتے ہیں۔عرب الائنس مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا ۔عالم اسلام کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا۔کشمیر میں حق خود ارادیت کی بات کرنے والوں کو فلسطین میں بھی اسی حق کی بات پر آواز بلند کرنا ہو گی۔فلسطین کے مسلمانوں پر اپنی زمین تنگ کر دی گئی ۔دنیا کے کسی ملک میں ایسانہیں کہ مقامی آبادی کو مہاجر قرار دے دیا جائے اور باہر سے آکر بسنے والے قابض ہو کر مالک بن بیٹھیں۔دنیا بھر کے مسلمانوں کو القدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنی ہو گی۔ہمیں حزب اللہ کو سپورٹ کرنا چاہیے جو اسرائیلی بربریت کا انہتائی جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا کہ دنیا کی جتنی بھی مزاحتمی تحریک استکبارکے خلاف اور مظلومیت کی حمایت میں ہیں ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں دنیا کو تسخیر کرنے کے لیے علوم کے میدان آگے نکلنا ہو گا۔ صیہونی مظالم و بربریت کی ہر باشعور مذمت کرتا ہے۔ کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے صدر صابر ابور مرین اور آئی ایس او کے رہنما علی مہدی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے تحت تنظیم سازی کے لئے پیام کنونشن بگھاموری گائوں کابل میرجت میں منعقد ہوا۔ ضلعی سیکریٹری جنرل سید اسداللہ شاہ اور ضلعی سیکریٹری سیاسیات ڈاکٹر عبدالحسین شاہ کی زیرنگرانی میں مجلس وحدت مسلمین یونٹ بگھاڑ موری کا قیام، برادر محمد علی میرجت سیکریٹری جنرل یونٹ بگھاڑموری، اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر روشن میرجت کو مقرر کیا اور ضلعی سیکریٹری جنرل نے دونوں سے حلف لیا۔

کنونشن میں ضلعی ڈپٹی سیکریٹری سید قاسم شاہ، سیکریٹری رابطہ سید نواز شاہ، سیکریٹری مالیات برادر ارشاد کھتری اور سیکریٹری میڈیا برادر حفیظ شاہ بھی موجود ۔ کنوینشن کو خطاب کرتے ہوئے ضلعی کابینہ نے کہا کہ آج 21 رمضان کی رات ہیں اور اس رات کو ملعون خارجی ابن ملجم نے حضرت علی علیہ السلام پر نماز کی حالت میں وار کر کے مسجد میں دہشت گردی کی بنیاد رکھی۔آج اسی فکر کے پیروکار عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور نہتے نمازیوں کو شہید کرنا ثواب سمجھتے ہیں، شیعہ نسل کشی کے خلاف ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی پیش رفت پر خطاب کیا ، اس موقعہ پر شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کی شیعہ نسل کشی کے خلاف تحریک میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔بعد ازاں مجلس عزا برپا ہوئی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اورکونسلرکربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ ہمیں ہر آزمائش میں صبر سے کام لینا ہوگا۔پاکستان اس وقت چاروں طرف سے مشکلات میں گھرا ہوا ہے ہمیں ایک ملت بن کر ان مشکلات سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی ترقی اور خوشحالی کیلئے جن معاشرتی خوبیوں کی ضرورت ہوتی ہے ان میں ایک بنیادی بات یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر اور اپنے اداروں پر بھروسہ کر سکیں ، انہوں نے معاشرے میں ترقی کیلئے اعتماد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس دولت کی بات تو بہت کرتے ہیں جس کی ایک مادی حیثیت ہے لیکن ایک دولت وہ بھی ہوتی ہے جس کا رشتہ ہماری اجتماعی اور انفرادی زندگی سے ہوتا ہے جہاں تک اعتماد کا معاملہ ہے تو اس کا اطلاق صرف سیاست پر نہیں ہوتا ۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری اجتماعی زندگی میں بھروسے اور اعتماد کی کمی اتنی پھیل گئی ہے کہ ایماندار اور نیک لوگ اپنے اپنے شعبوں میں خود کو اس کیلئے موزوں نہیں سمجھتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے اگر کرپشن، بد عنوانی کے کلچر کو ختم کرنا ہے تو ہمیں مل کر اسکے خلاف کام کرنا ہوگا ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی گندگی موجود ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں صرف بھروسے اور اعتماد کی ہی کمی نہیں ہے برداشت کی اس سے بھی زیادہ کمی ہے ، بیان کے آخر میں آغا رضا نے کہا کہ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی محرومیوں کو ہم قبول کر لیتے ہیں اور کیسی کیسی باتوں پر پورا ملک ،پورا معاشرہ غیظ و غضب کا شکار ہو جاتا ہے جس کیلئے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے ۔

Page 5 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree