وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی اور صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے تعمیر کی جانے والی رہائشی کالونی ’’علامہ اقبال‘‘ کے گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کی گئی، اور لوگوں میں گھروں کے کاغذات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود سید تہور عباس، سیکرٹری سیاسیات تنور مہدی، صوبائی سیکرٹری یوتھ ونگ صفدر عباس، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زاہد حسین جعفری اور دیگر ضلعی عہدیدار بھی موجود تھے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد کو گھروں کے کاغذات دیئے گئے۔ اس موقع پر علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج ان لوگوں کو گھر مل گئے ہیں جن کے پاس اپنے گھر نہیں تھے، جس پر آپ کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور انشاء اللہ ہم ایسے کاموں کے لئے کوشان ہیں، علامہ سبطین الحسینی نے وفد کے ہمراہ علامہ اقبال کالونی کا دورہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے علامہ اقبال کالونی کے عالی شان پراجیکٹ سے علاقہ مکین کو فائدہ پہنچے گا۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا 12سے 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان، اس سال بھی مرکزی میلاد کانفرنس دربار عالیہ سخی سائیں سہیلی سر کار ؒ پر منعقد کرنے کا فیصلہ،سنٹرل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد، جلوسوں و ریلیوں اہل سنت برادران کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم، ریاست بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان، آج کی ہر مشکل کا حل پرچم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم تلے جمع ہونے میں ہے، طاغوت و استعمار کا مقابلہ صرف و صرف امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق سے ممکن ہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد وحدت ہاؤس مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین امام خمینیؓ کے فرمان کے مطابق اس سال بھی 12سے 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منائے گی ، ہفتہ وحدت منانے کا مقصد پیغام اتحاد و اتفاق بین المسلمین کو عام کرنا ہے، اس سلسلہ میں ریاست بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، دہشت گردی و انتہاپسندی کا واحد حل ذات رسولؐ کی اتباع میں ہے، درود و سلام کی محفلوں میں سیرت بنی ؐ کو اجاگرکرنا عین عبادت ہے، اس سلسلہ میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اہل سنت برادران کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، جلوس و ریلیوں کے راستوں میں سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا، ریلیوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ قائم کیئے جائیں گے، عاشقان مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جائیں گی، 11ربیع الاول کو مرکزی سیرت کمیٹی ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام ریلی میں بھرپور شرکت کی جائے گی ، جبکہ 12ربیع الاول کو وحدت ہاؤس دومیل سے ریلی نکالی جائے گی جو بعد ازاں مرکزی جلوس میں شامل ہو گی، اسی طرح میرپور سے لیکر نیلم تک جلوسوں و ریلیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔

 

علامہ سید تصور جوادی نے کہا کہ سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی مرکزی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، میلاد کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت و آزاد کشمیر بھر سے شیعہ سنی تنظیمات کی قیادت شرکت کرے گی، جبکہ سیاسی جماعتوں کے قائدین ، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی، ریاستی اخبارات نے گزشتہ سال بھرپور تعاون کیا ، اس سال بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سینٹرل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے، صدر سینڑل پریس کلب سہیل مغل اور انکی کابینہ کی انتھک محنت و مخلصانہ کاوشوں کی بدولت صحافی برادری نے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ، ہم یہ امید کرتے ہیں وہ اپنی ان کامیابیوں کے تسلسل میں آزادی صحافت و صحافی برادری کے حقوق کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری سیاسیات سید تصورعباس موسوی، سیکرٹری تنظیم سازی ڈاکٹرعابد قریشی ، سیکرٹری مالیات سید سجاد حسین ، سیکرٹری تعلیم سید عمران حیدر، سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی، سیکرٹری فلاح وبہبود سید عنایت حسین بخاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری نشرواشاعت سید پیر حسن نقوی و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ماہ ربیع الاول کو شایان شان منانے کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیئے گئے ، اجلاس میں 11ربیع الاول کی ریلی کے سید عمران حیدر کو کوآرڈیٹیٹر جبکہ 12ربیع الاول کی ریلی کے انتظامات کا ٹاسک مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد کو دیا گیا، ربیع الاول کے تمام پروگرامات کے لیئے رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سربراہی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی کریں گے ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے رہنماؤں کی تین روزہ تریتی و تنظیمی معرفت ولایت ورکشاپ جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوئی، ورکشاپ میں ملتان، لاہور،خانیوال،فیصل آباد،جھنگ،چنیوٹ،مظفرگڑھ،لیہ،بھکر،راجن پور،سرگودھا، خوشاب، لاہور،ساہیوال سمیت صوبے بھر کے کارکنوں نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد کارکنوں کی تنظیمی اور فکری تربیت کرنا تھا، ورکشاپ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال ،مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور حیدری ،ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری، علامہ عسکری الہدایت، زاہد حسین مہدوی، علامہ حسن رضا ہمدانی،قاضی شبیر علوی ،قاضی نادر علوی، علامہ اظہر کاظمی   سمیت دیگر رہنماؤں کے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے ، پاکستان میں موجود مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نےانجمن سجادیہ کے زیر اہتمام جعفر طیارملیر میں  قدیمی جلوس اٹھارہ بنی ہاشم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشیع کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں ،شیعوں کے روپ میں علیؑ کو اہل تشیع سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے،  مرجیعت اور عزاداری تشیع کی سربلندی اورکامیابی کی ضمانت ہیں ، عالمی استعمار اور داخلی دشمن مرجیعت اور عزادری کے امتیاز کا معترف ہے، ایک مخصوص طبقے کو برطانوی اور امریکی سفارت خانہ عزاداری اور تشیع میں بگاڑ کیلئے بھاری رقوم فراہم کر رہا ہے،  شہادت ثلاثہ اور عزاداری کی رسومات میں بدعتوں کا رواج عالمی استعماری ایجنڈہ ہے،انہوں نے مذید کہا کہ خود کو شیعہ ظاہر کر کے  زیب ممبر ہونے والو ں کا ایک عالمی ایجنڈہ ہے، شیعہ دشمن قوتیں ایسے نام نہاد ذاکروں اور علاماوں کو خرید کرشیعت کو کمزور کرنے اور عقائد کو بگاڑنے کی مذموم کوششوں کیلئے استعمال کر رہی ہیں ،یہ عناصر ممبر رسول ﷺ کو شیعہ مقدسات کی توہین کیلئے استعمال کر رہے ہیں ،عزاداری سید الشہداء کا انعقاد کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ممبر رسول ﷺ کواہل افراد کے سپرد کریں ،اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں سمیت مولانا حامد مشہدی، مولاناجعفر آرزو،  ایم ڈبلیوایم کے رہنما احسن عباس ، ثمر زیدی ، آصف نقوی ، حسن عباس، رضا حسین ، جعفر طیار کوآپریٹوہاوسنگ  سوسائٹی کے صدر اعجاز زیدی، بانی جلوس اشرف زیدی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس علامہ امین شہیدی کی زیر  صدارت منعقد ہوا جس میں بورڈآف گورنرز کے ممبران ناصر عباس شیرازی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ مبارک موسوی،توصیف نقوی اور خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی سنٹرل کورکمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔خیر العمل فاﺅنڈیشن کے چیئر مین نثارعلی فیضی نے اس موقع پر ادارے کی سالانہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے تکمیل اور زیر تعمیر منصوبوں کی تفصیلات بیان کیں اسکے علاوہ شعبہ جات کی جنرل پالیسیز منظوری کے لیے پیش ہوئیں جس کی اراکین نے بحث کے بعد منظور ی دی ۔

 

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مظلوم ،مستحق اور ستم زدہ لوگوں کی خدمت عین عبادت ہے جس کی انجام دہی کے لیے ہمیں تمام وسائل اور توانا یﺅں کو بروئے کار لانا ہو گا انہوں نے کہا قائد اعظم کے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تمام طبقات کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا مجلس وحدت مسلمین اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے میدان عمل میں کھڑی ہوئی ہے اور اپنے اس فرض کو الہی،مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھ کر ادا کر رہی ہے اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی کارکردگی لائق تحسین ہے ۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکر ٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ ہمیں رفاہی منصوبوں کے ذریعے معاشرے میں الہی نقش کو اور بھی مضبوط کرنا ہو گا گلگت بلتستان میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے منصوبوں کی تکمیل سے عوامی توقعات پر پورا اترنے میں مدد حاصل ہو گی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکر ٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے تحت مکمل ہونے والی مساجد کو تبلیغاتی،تربیتی، فکری اور سماجی حوالے سے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکر ٹری مالیات علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ ہر منصوبے کی تعمیر کے بعد اسکی تنظیم بھی نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے جیسے جسم بغیر روح کے کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہمیں اپنے تکمیل شدہ منصوبوں سے الہی اہداف کے حصول کے لیے بھر پور استعفادہ کرنا ہو گا اور ہر سطح پر لوگوں کو اس میں شریک کرنا ہو گا۔

وحدت نیوز(گلگت) دہشت گردوں اور قاتلوں سے چشم پوشی کرنے سے علاقے میں امن کا قیام صرف ایک خواب ہے۔شاہراہ قراقرم پر بیگناہ انسانی جانوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے درندوں کی پھانسی سے ہی انصا ف کاتقاضہ پورا ہوگا اور علاقے میں امن قائم ہوگا۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم امن کے بدلے شاہراقراقرم پر ہونے والی دہشت گردی سے چشم پوشی کریں گے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے مطالبے سے دہشت گردوں کی سپورٹ کرنے والوں کی بے چینی کا شدید لازمی امر ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم روز اول سے دہشت گردوں کی علی الاعلان مذمت کرتے رہے ہیں ہمیں کسی دہشت گرد سے کوئی ہمدردی تھی،ہے اور نہ رہے گی اور نہ ہی کسی دہشت گرد کو آج تک سپورٹ کیا ہے۔گلگت بلتستان میں کچھ عناصرنے دہشت گردوں کی پشت پناہی کیلئے کمر کسی ہوئی ہے اور یہی عناصر گلگت بلتستان میں کبھی طالبان کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں تو کبھی داعش کی حمایت میں شہر میں وال چاکنگ کروارہے ہیں۔ حکومت ایسے عناصر کی نگرانی کرے جن کے بالواسطہ یا بلاواسطہ دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات استوار ہیں۔مئی 1988 میں گلگت بلتستان میں قتل و غارت کا جو بازار گرم کیا گیااور انہی عناصر نے قاتلوں کی مذمت میں آج تک ایک بیان جاری نہیں کیا بلکہ قاتلو ں کی حمایت میں کمر بستہ ہوگئے۔انہوں نے فورس کمانڈر سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں اور دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree