وحدت نیوز(اسلام آباد) اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضاترجمان وائس آف شہداءفیصل رضا عابدی اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند حسن محی الدین قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 18 مئی کو اسکردو میں یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ عظیم الشان بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور رہنماء شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق سینیٹر اور ترجمان وائس آف شہداء فیصل رضا عابدی  اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما  حسن محی الدین قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ اسکردو میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے علاوہ بھی پاکستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما اور برجستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ  بلتستان کے موقع پر ضلع گنگچھے خپلو میں مرکزی امامیہ جامع مسجد میں  جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو قوم کمزور ہوتی ہے وہ اپنی منزل تک نہیں  پہنچ سکتی۔ ان کے حقوق کو پاوں  تلے روندا جاتا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے امور میں  نظم پیدا کریں  اور طاقتور بنیں،  جب تک ہم طاقتور نہیں  بنیں  گے، نہ ہم ظالموں  سے اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں  اور نہ ہی مظلوموں  کی معاونت کرسکتے ہیں۔ ہم گلگت  بلتستان کے پہاڑوں  سے کراچی کے سمندر تک قوم کو وحدت کی لڑی میں  پرو دیں  گے۔ ملک کے مظلوم اور محکوم طبقے ظلم سے ٹکرانے کے لیے گھروں  سے نکل پڑیں  تو ظالم ان کے سامنے کھڑا نہیں  ہوسکتا اور کوئی بھی مرحب و عنتر ہمارا مقابلہ نہیں  کرسکتا۔ انہوں  نے کہا کہ شہید قائد کے فرمان کے مطابق ہم ہر ظالم کے مخالف ہیں  چاہے شیعہ ہی کیوں  نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں،  چاہے کافر ہی کیوں  نہ ہو۔ آج ہماری مادر وطن خون آشام دہشت گردوں  کے چنگل میں  جکڑا ہوا ہے جو نفرتیں، قتل و غارت، فرقہ واریت پھیلا رہا ہیں، تاکہ اس وطن کے بیٹے نفرت کی آگ میں  جل کر راکھ ہو جائیں۔ ملک دشمن طاقتوں  نے ہمیں  شیعہ، سنی، نوربخشیہ، اسماعیلی اور دیگر تعصبات میں  تقسیم کرکے اس ملک کو کمزور کر دیا ہے، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا ہے، جسے اس ملک کے غیور بیٹے کامیاب ہونے نہیں  دیں  گے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ہم رہتے ہیں، اس میں حکمران غریب عوام پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام سب سے زیادہ اس ملک میں مظلومیت کا شکار ہیں۔ اس خطے کے غیور عوام پر 67 سالوں سے ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ مادر وطن کو زور بازو سے اس خطے کے فرزندوں نے آزاد کرایا۔ گلگت بلتستان کے عوام مادر وطن کے محسن ہیں۔ حکمران اس خطے کو محروم رکھنے کے لیے یہاں کے لوگوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں۔ یہاں پر ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو تباہ و برباد کیا گیا۔ تعلیم جیسے مقدس پیشے کو رشوت اور سفارش کے ذریعے بدنام کیا گیا اور نئی نسل کے مستقبل سے کھیلا گیا۔ یہ جنت نظیر علاقہ پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ خطہ بن سکتا ہے۔ اس خطے کے وسائل سے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ لیکن اس خطے کے حکمرانوں نے اس خطے کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے علاوہ عوام کو کچھ بھی نہیں دیا۔ یہاں تک کہ عوام سے جینے کا حق بھی چھیننے کے لیے غریبوں کے منہ سے نوالا چھینا جا رہا ہے۔ اب گلگت بلتستان کے غیور عوام منظم اور متحد ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے 10 دنوں کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلیں تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ پورے ملک میں لاکھوں عوام گلگت بلتستان کے آئینی حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے اور دنیا بھر میں آواز بلند کریں گے۔ صرف دس روز کے لیے اپنے حقوق کی خاطر گلگت بلتستان کے غیور فرزندان متحد ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں تو حکمرانوں کی جرائت نہیں کہ جی بی کو حقوق سے محروم رکھیں۔

وحدت نیوز (دمشق) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ سرزمین پاکستان پر بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور شیعہ وحدت کی فضا پیدا کرنے میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں منعقدہ قومی امن کنونشن کا کردار کلیدی ہے، اس تاریخ ساز اجتماع میں ملت اسلامیہ کے تمام مکاتب فکر کے علاوہ غیر مسلموں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی اور ثابت کیا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری طرح متحد اور منظم ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ شام کے دوران دمشق میں استقبالیہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ عاشورہ راجہ بازار راولپنڈی پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بونے اور میلاد النبی ؐو عزاداری امام حسین ؑ کے جلوسوں کو محدود کرنے کی سنگین سازش تھی جسے شیعہ سنی وحدت کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے اور ملت تشیع پاکستان کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کرنے والے آج خود تنہا کھڑے ہیں اور کوئی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ، انہوں نے کہا کہ تکفیریوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں اور بم دھماکوں و خود کش حملوں کے خدشات کے باوجود اربعین امام حسین ؑ اور میلاد النبیؐ کے جلوسوں کا پر امن انعقاد شیعہ سنی اتحاد اور وحدت کا ثمر ہے ، انشاء اللہ وحدت کی اس فضا کو بر قرار رکھا جائے گا ، قبل ازیں علا مہ سید شفقت عباس شیرازی اپنے اس اہم دورہ کے دوران دمشق پہنچے تو وہاں مومنین نے ان کا فقید المثال استقبال کیا ، علامہ شفقت شیرازی نے انہیں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال، موجودہ حالات اور بالخصوص سانحہ راجہ بازار اور چہلم امام حسین ؑ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) شہادت کی آرزو رکھنا سنت آئمہ معصومین علیہ السلام ہے، چودہ سو سالہ تاریخ انسانیت گواہ ہے کہ ہم نے موت کو تو گلے لگایا لیکن ، ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا، ملت مظلوم نے اپنی شہادتوں کو کمزوری نہیں بلکے طاقت میں تبدیل کیا ، وحدت امت کے نتیجے میں ظالم و جابر قوتوں کو سر نگوں ہو نے پر مجبور کیا،جب تک زندہ ہیں شہداء کی راہ کو فراموش نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کوئٹہ میں شہدائے علمدار روڈ کی پہلی برسی کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ خدا نے قرآن کریم میں مومنین کے لئے ایک زندگی کا تذکرہ کیاہے ، یہ زندگی کوئی اور نہیں یہی شہادت کے بعد کی حیات جاودانی ہے، اس حیات میں شہید دنیا کے تمام امور پر ناظر ہو تا ہے، خداکی جانب سے رزق بھی پاتا ہے، زندگی کے خاتمے کا بہترین زریعہ شہادت کی موت ہے ، ہمارے جو عزیز اس منصب شاہانہ پر فائز ہو ئے ہیں وہ انشاء اللہ ہمارے لئے باعث بخشش و نجات بنیں گے، ان کا کہنا تھا کہ علمدار روڑ کوئٹہ پر ایک برس قبل اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عظیم شہداء کے خون نے ملت کو ایک نیاء جذبہ حیات دیا ، شہادتوں کو ایک راہ دی، اور ایک جابر اور مفسد حاکم وقت کی سلطنت کو تشت از بام کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملت تشیع اب پہلے کی نسبت زیادہ بیدار اور ہو شیار ہے ، اپنے دوست اور دشمن کی شناخت بھی رکھتی ہے اور مشکلات سے نکلنے کا ہنر بھی جان چکی ہے ، اس ملت نے شہدائے کے خون سےدرس حریت لیتے ہوئے کوئٹہ ،پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان ، راولپنڈی سمیت ملک بھر میں دشمنان دین کو شکست فاش سے دوچار کیا ،پاکستان بھر کے مومنین نے اپنی بیداری و وحدت کی بدولت بلوچستان میں ایک خائن حاکم وقت کو مسند اقتدار سے ہٹنے پر مجبور کیا ، خدا وند متعال نے چاہا تو  گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس بیداری میں مسلسل اضافہ ہو گا اور ان ملک و ملت کی دشمن قوتوں کو ذلیل و رسوا کر نے کا یہ عمل جاری رہے گا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی نے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں 6 امام بارگاہوں کو نذر آتش کرنے، پنجاب حکومت کی یکطرفہ کارروائی، مجالس عزا اور جلوس عزا کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو تحفظ دینے کیخلاف 20 دسمبر (بمطابق چودہ صفر) کو امام بارگاہ قدیمی کے باہر عظیم الشان احتجاجی اجتماع کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی کے مسئول اور پروگرام کے آرگنائزر سعید رضوی نے ''وحدت نیوز'' کو بتایا کہ احتجاجی اجتماع میں ضلع راولپنڈی کی تمام ماتمی سنگتیں، علماء، ذاکرین اور واعظین سمیت ہزاروں عزاداران شرکت کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی اور علامہ حسن ظفر سمیت دیگر تنظیموں کی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔

وحدت نیوز ( کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جشن عید غدیر اور عظمت ولایت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی مسجد جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں نماز مغربین کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ۱۸ ذی الحجہ یوم عید غدیر ، عیدوں کی سردار ہے ، اسلام میں اس روز سے بڑا مقام کی روز کا نہیں ، عید غدیر کو جشن منانا مسلمانوں کا حق ہے ، عالم اسلام کی ایک بہت بڑی مشکل کے حل کا نام عید غدیر ہے ، ختم نبوت کے بعد آغاز ولایت و امامت نے امت مسلمہ کو گمراہی اور تباہی سے بچا یا، عالم اسلام کی تمام تر اجتماعی ، سماجی اور سیاسی مشکلات کا حل ولایت کی پیروی میں پنہاں ہے ، حکمران اگرنام نہاد جمہوریت کے بجائے  امام علی (ع)کی طرز حکمرانی کوشیوا بناتے آ ج وطن عزیزاس حال کو نہ پہنچتا،ہمارے مکتب میں سیاست عبادت کا دوسرا نام ہے ، عوام الناس کی خدمت ، یتیموں ،مساکین اور غرباء کی خدمت امام علی (ع) نے ہمیں سکھائیں ، اگر تاریخ اسلام میں کوئی حاکم عوامی مسائل مشکلات اور پریشانیوں پر تڑپتا تھا وہ امام علی(ع) تھے، اپنے غصب شدہ حقوق کی حصولی کے لئے جدوجہد کر تے رہیں گے ، سیرت جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیہا ہمیں ظالموں اور غاصبوں سے سمجھوتا نہیں سکھاتی۔

Page 4 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree