وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نےجامعہ شہید عارف حسین الحسینی ؒ میں منعقدہ دو روزہ ضلعی شوریٰ کےاجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے حضور سجدہ ریز بے گناہ انسانوں اور مسلمانوں کا خون بہانا درندگی کی بدترین مثال اور وطن عزیز پاکستان کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ ایسے وقت میں جب گستاخانہ خاکوں کے خلاف پوری امت اسلامیہ متحد ہے اور دنیا کے طول و ارض باالخصوص پاکستان میں کفار کے مزموم مقاصد اور ان کی گستاخیوں کے خلاف مسلمان متحد ہو کر دشمنان دین کے مقابل سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹ گئے ہیں، اور یکجا ہو کر اپنی شدید نفرت کا اظہار کر رہے ہیں، پھر ان حالات میں دین کے نام پر مظلوموں اور اللہ کے عبادت گزاروں کا خون بہانا یہود و ہنود کی خدمت ہے، عصر کے خورج کی درندگی اپنی جگہ لیکن نااہل حکومت اور ناواقف سیکیورٹی ایجنسیوں کی غفلت اور حکمرانوں کی بزدلی ان کی درندگی سے زیادہ شرمناک ہے۔ اکیسیویں ترمیم کی منظوری لیکن اس کے نفاذ میں تردد اور دہشت گردوں کے ہمراہوں اور ہمکاروں کا واویلا بھی ایسے عناصر ہیں جن سے دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو بربریت کے مزید مواقع ملے۔

 

یہ بزدلی اور بربریت کی بدترین مثال ہے، لیکن ایک بات بڑی واضح ہے کہ دشمن و اغیار کی تمام تر بزدلانہ کارروائیوں، حکومت کی نااہلی اور سیاسی حکومت کی بزدلی اور دوسری تمام تر سازشیں اور تکفیری ٹولے کی استکباری غلامی حسینیت (ع) کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ اور یہ سفرِحریت اور آزادی، اسلام ناب محمدی (ص) سے محبت اور دین و دیس سے عہد وفا جاری رہے گا۔ البتہ یہ بات بھی بڑی واضح ہے کہ ملک کی سیاسی اور مذہبی قیادت کو بار دیگر متحد ہونا پڑے گا اور دشمن دین و وطن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا، دشمنان دین کی گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے کوشش ہے کہ مراکز فہم دین کو نشانہ بنا کر مسلمانوں کو دین سے دور کیا جائے لیکن الحمدللہ دین سے محبت اور مراکز دینیہ سے والہانہ عشق میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ مسلمان پہلے سے بھی زیادہ مراکز دینیہ کو آباد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی، ایم پی اے آغا رضا،کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی اور تمام کونسلرزنےسانحہ شکار پور کے خلاف علمدار روڈ پر نکالی گئی ریلی سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور مرکزی امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی اور سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا۔ شکارپور میں اس سے پہلے بھی دہشت گردی کے کئی واقعات ہو چکے ہیں لیکن سندھ حکومت اپنی بے حسی اور نا اہلی کی وجہ سے ان واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ حکومتی اقدامات صرف میڈیا میں بیانات کی حد تک محدود ہے۔ دہشت گرد آزاد اور دنددناتے پر رہے ہیں ان کے خلاف اقدامات نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے اور گرفتار ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے کر ان کو نشان عبرت بنائے۔ حکومت ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے لیے نرم رویہ رکھنے والوں سے بھی سختی سے نمٹے اور تمام کلعدم دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کریک ڈاون کرے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن شکار پور سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے شفایابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مدارسِ جعفریہ پاکستان کی مجلس نظارت اور مرکزی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مدارسِ جعفریہ پاکستان کی مجلسِ نظارت کے اراکین ، علّامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری ، علامہ محمّد حسنین گردیزی ،علامہ علی محمّد شاہ نقوی ،علامہ راجہ مظہر علی خان ،علامہ ناظم رضا عترتی ،علّامہ ملک نصیر حُسین ، مرکزی صدر علّامہ سید حُسین نجفی،نائب صدر ،علّامہ سیّد مہدی حسن کاظمی ، سیکرٹری جنرل ، علّامہ حسنین عارف ، سیکرٹری مالیات،علّامہ اقبال کامرانی ، سیکرٹری روابط ،علّامہ سیّد امتیاز عباس کاظمی ،سیکرٹری نشرواشاعت علّامہ ابوزر مہدوی نے شرکت کی ۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور مدارس جعفریہ پاکستان کی مجلس نظارت کے رکن علامہ ناصر عباس جعفری نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متوازن اور معتدل معاشرے کی تشکیل میں مدارس دینیہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شیعہ مدارس دینیہ نے ہمیشہ اسلام کے روشن چہرے کو روشناس کروانے کی سعی کی ہے، پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے مدارس کبھی کسی ملک دشمن یا اسلام دشمن اقدام میں ملوث نہیں ہوئے، ملک کو درپیش دہشت گردی کی عفریت میں اہل تشیع مدارس حکومت اور فوج کی جانب سے مدارس دینیہ کی اصلاحات کے اقدام کو سراہتے ہیں، مدارس جعفریہ پاکستان کے زیر انتظام قائم مدارس دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

 

اجلاس میں مدارس کے لئے جدید نصاب کی تدوین کے بارے میں مشاورت کی گئی ، ملکی و عالمی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی اور اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے فروغ میں شامل مدارس کے خلاف آپریشن کیا جائے ، تکفیری عناصر اور ان کے مددگار پاکستان میں امن نہیں چاہتے اس لئے وہ آرمی عدالتوں اور آپریشن ضربِ عضب کے خلاف ہیں،پیغمبرِ اکرم ؐ کے گستاخانہ خاکے بنا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عالمی دہشت گرد ہیں، گستاخانہ مواد چھاپنے والے جریدے کے مددگار اسرائیل جیسے عالمی دہشت گرد ہیں اس سے ان کے مقاصد ثابت ہوتے ہیں ، اجلاس میں مدارس کے نصاب اور رابطہ بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

وحدت نیوز (نواب شاہ) مجلس وحدت مسلمین نواب شاہ ضلعی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں بھرپور یونٹس نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا مختیار امامی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم ساز مولانا نشان حیدر نے شرکت کی اور اجلاس میں تمام یونٹس میں تربیتی پروگرام کرانے پر اتفاق ہوا ، آخر میں ملٹری کورٹس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  قومی سیاسی صورتحال کے تناظر میں دینی جماعتوں کے غیر سیاسی اتحاد ملی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکریٹری مالیات علامہ محمد امین شہیدی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا،ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہ اکہ سانحہ پشاور کے بعد کچھ آثار ایسے نظر آرہے ہیں کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف جو کارروائی کی جا رہی ہے، منجملہ ملٹری کورٹس کا قیام، ہم اس کی تائید کرتے ہیں، تاہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گرد، دہشت گرد ہوتا ہے خواہ وہ مذہبی دہشت گرد ہو، لسانی دہشت گرد ہو، فرقہ وارانہ دہشتگرد ہو یا قبائلی دہشت گرد۔ لہذا ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف بلااستثناء کارروائی کی جائے اور کسی کو اس سے مستثنٰی نہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کسی ایک قسم کے دہشت گرد پر فوکس کرکے پورے عمل کو مشکوک نہ بنایا جائے۔

 

مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے دستور کی منظوری دی گئی اور مرکزی سطح پر تمام دینی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل سپریم کونسل کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ ملی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی رہنما علامہ امین شہیدی ، علامہ شفقت شیرازی ،لیاقت بلوچ، پیر عبدالرحیم نقشبندی، پیر سید محفوظ مشہدی، ثاقب اکبر، علامہ عارف حسین واحدی، سلطان احمد علی، میاں محمد اسلم، پیر ناصر جمیل ہاشمی، عبدالرشید ترابی،  ڈاکٹر عابد روﺅف اورکزئی، عبدالمتین اخونزادہ، حکیم عبدالوحید، پیر عاشق حسین بخاری، مولانا عامر صدیق، مفتی محمد عامر شہزاد، خالد محمود عباسی، محمد خطیب مصطفائی، محمد نصیر احمد اویسی، پیر سید ذاولفقار علی، حاجی ابو شریف اور کونسل کے دیگر قائدین نے شرکت کی۔

 

بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ابولخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل دہشتگردی کی کھل کر مخالفت اور فوجی عدالتوں کے حق میں ہے، تاہم دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابولخیر زبیر کا کہنا تھا کہ ہم ملٹری کورٹس کے حق میں ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتخصیص کارروائی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد خواہ لسانی ہو یا فرقہ وارانہ ان کے درمیان امتیاز روا نہ رکھا جائے اور کسی کو مستثنٰی نہ ٹھہرایا جائے۔ سانحہ پشاور کی آڑ میں مدارس کیخلاف کارروائی نہ کی جائے، ثبوت کی روشنی میں کسی مدرسے کیخلاف کارروائی سے پہلے اتحاد تنظیم المدارس کو اعتماد میں لیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس علامہ امین شہیدی کی زیر  صدارت منعقد ہوا جس میں بورڈآف گورنرز کے ممبران ناصر عباس شیرازی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ مبارک موسوی،توصیف نقوی اور خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی سنٹرل کورکمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔خیر العمل فاﺅنڈیشن کے چیئر مین نثارعلی فیضی نے اس موقع پر ادارے کی سالانہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے تکمیل اور زیر تعمیر منصوبوں کی تفصیلات بیان کیں اسکے علاوہ شعبہ جات کی جنرل پالیسیز منظوری کے لیے پیش ہوئیں جس کی اراکین نے بحث کے بعد منظور ی دی ۔

 

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مظلوم ،مستحق اور ستم زدہ لوگوں کی خدمت عین عبادت ہے جس کی انجام دہی کے لیے ہمیں تمام وسائل اور توانا یﺅں کو بروئے کار لانا ہو گا انہوں نے کہا قائد اعظم کے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تمام طبقات کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا مجلس وحدت مسلمین اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے میدان عمل میں کھڑی ہوئی ہے اور اپنے اس فرض کو الہی،مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھ کر ادا کر رہی ہے اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی کارکردگی لائق تحسین ہے ۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکر ٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ ہمیں رفاہی منصوبوں کے ذریعے معاشرے میں الہی نقش کو اور بھی مضبوط کرنا ہو گا گلگت بلتستان میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے منصوبوں کی تکمیل سے عوامی توقعات پر پورا اترنے میں مدد حاصل ہو گی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکر ٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے تحت مکمل ہونے والی مساجد کو تبلیغاتی،تربیتی، فکری اور سماجی حوالے سے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکر ٹری مالیات علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ ہر منصوبے کی تعمیر کے بعد اسکی تنظیم بھی نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے جیسے جسم بغیر روح کے کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہمیں اپنے تکمیل شدہ منصوبوں سے الہی اہداف کے حصول کے لیے بھر پور استعفادہ کرنا ہو گا اور ہر سطح پر لوگوں کو اس میں شریک کرنا ہو گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree