وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین لاہور کابینہ کا اجلاس پنجاب سیکریٹریٹ میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی کی سربراہی میں منعقد ہوا، سید احمد اقبال رضوی نے اراکین کابینہ سے اپنی گفتگو کے دوران کہا خدا کا نام لے کر صدق دل سے ہمت کرکے کمر بند کس کر میدان میں اتر جائیں انشاءاللہ خدا تنہا چھوڑنے والا نہیں ہے اجلاس میں صوبہ پنجاب کے عہدے داران سید حسین زیدی اور سید علمدار زیدی نے بھی شرکت کی جبکہ لاہور کابینہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر نجم خان نے تنظیمی کارکردگی رپورٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو پیش کی، ضلع لاہور کو درپیش مسائل پر سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن ہمدانی نے گفتگو کی دوسری طرف آئندہ کی حکمت عملی اور فعالیت کے موضوعات پر کابینہ کے مختلف اراکین نے گفتگو کی،۔

سیکرٹری یوتھ سجاد نقوی نے جوانوں کی تربیت کے فقدان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہی تحریکیں اور قومیں کامیاب ہیں جن کے جوان فعال اور تربیت یافتہ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جوانوں کی فعالیت کو سراہا جائے اور انکی تربیت کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں.سال 2017 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مختلف اضلاع کو کارکردگی رپورٹ کے مطابق مختلف شیلڈز دی گئی تھیں جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن رضا ہمدانی کو حسن کارکردگی شیلڈ پیش کی. اجلاس کے اختتامی مراحل میں سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے ملت کے وقار اور پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی اور دعائے امام زمانہ کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا.

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی شوری کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا جس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے کی اجلاس میں اراکین ضلعی شوری یونٹس کے سیکرٹری جنرل نمائندگان، ضلعی کابینہ کے اراکین اور  صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی صوبائی کابینہ کے اراکین سید حسین زیدی آفس سیکرٹری سید عملدار زیدی سیکرٹری شماریات نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ضلع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور ضلع لاہور میں تنظیم سازی اور مختلف ٹاونز میں فعالیت اور کار کردگی کو بہتر بنانے کی تجاویز پر مختلف فیصلہ جات کئے گئے اجلاس سےصوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی امیدوں کی ترجمان نمائندہ شیعہ سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو ملت جعفریہ کے حقوق کے حصول کے لیئے کوشاں ہے اجلاس سے سید حسن رضا ہمدانی ، شیخ علی عمران ، نجم عباس خان ، سید سجاد نقوی،سید ماجد کاظمی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی کی زیرصدارت ضلع اسلام آباد کی کابینہ کا اجلاس مرکزی آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں آئندہ کی فعالیت کے حوالے سے لائحہ عمل طے پایا،اس موقع پر ضلع اسلام آباد کے 5 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیاگیا،جسمیں محترمہ اظہر ریاض ،محترمہ صابرہ سجاد،محترمہ روبینہ بی بی ،محترمہ عقیلہ بی بی اور محترمہ صباء بی بی شامل ہیں ۔ کمیٹی 3 ماہ میں ضلع بھر میں یونٹ سازی کرے گی اور پھر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد کی نئی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ نرگس سجاد جعفری بھی موجود تھیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم صوبائی سیکرٹیریٹ شادمان لاہور میں منعقد کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے کی۔اجلاس میں مختلف وقومی و ملی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک الٰہی تنظیم ہے جس کو بنانے کا مقصد اپنی قوم کو مضبوط کرنا اور معاشرے میں وہ مقام دلانا ہے جس کے ہم نہ صرف مستحق ہیں بلکہ اس ملک میں ہماری قربانیاں سب سے زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تیزی سے بدلتے ہوئے معاشرے میں ہمیں اندرونی اور بیرونی دشمن کی سازشو ں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔ دشمن سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں تقسیم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن وہ اس بات سے غافل ہے کہ یہ قوم عزاداری کے پرچم کے نیچے ہمیشہ ایک رہے گی جسے تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔

اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید نجم عباس ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عمران، علمدار زیدی ، ماجد کاظمی ، فصاحت بخاری شریک ہوئے۔ جبکہ صوبائی کابینہ سے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی اورصوبائی آفس سیکرٹری سید حسین زیدی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں سید ماجد کاظمی کا کہنا تھا کہ ہم نے غم حسین ؑکو جگہ جگہ پھیلایا لیکن بد قسمتی سے پیغام حسین ؑ کو اس طرح سے پھیلانے میں ناکام رہے جس طرح ہمیں پھیلانا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ممبر سے ایسے علما اور ذاکرین کو لایا جائے جو غم حسین ؑ کے ساتھ ساتھ پیغام حسین ؑ سے لوگوں میں شعور اجاگر کر سکیں۔ اجلاس میں ضلع لاہور کے ٹاؤن اور یونٹ سیکرٹریز  نے بھرپور شرکت کی اور اور اپنی رپورٹ جمع کرائی ۔ اجلاس کادعائے امام زمانہ کےساتھ اختتام کیا گیا۔

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکریٹری جنرل فدا عباس لاڑک کی زیرصدارت آئندہ انتخابات کے سلسلے میں کاظمین امام بارگاہ شکارپور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل،شکارپور،خانپور،گڑھی یاسین،لکہی غلام شاہ کے تمام زمیداران نے شرکت کی ،جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے ضلع

سیکریٹری جنرل فدا عباس لاڑک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 2018 کے انتخابات میں ملت جعفریہ شکارپور کی نمائندگی کرتے ہوئے پوری قوت اور طاقت کے ساتھ سیاسی میدان میں حاضر ہونگے اور تمام حلقوں پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کرینگے ۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجلس وحدت

مسلمین کے کارکنان الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیار ہے اور ضلعی سیاسی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے 19رکنی سیاسی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا پہلا اہم اجلاس 1اپریل 2018کو منعقد ہوگا اور دیگر تحصیلوں  میں بھی سیاسی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سینٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مرکزی کنونشن کے حوالے سے برادر نثار فیضی چیئرمین کنونشن کی زیر صدارت مرکزی کور کمیٹی  کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں مرکزی کنونشن کی تمام انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ مرکزی کنونشن اس سال حسب سابق  8٬7٬6 اپریل کو  جی نائن ٹو امام الصادق ٹرسٹ اسلام آ باد میں منعقد ہو گا مرکزی کنونشن کے حوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی کنونشن کو اس سال ان شاءاللہ  انتظامی اور معنوی لحاظ سے بہتر بنانے کا عزم کیا گیا ہے  چیئر مین کنونشن نے انتظامی دوستوں کے عزم کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے، اس اجلاس میں علامہ اصغر عسکری ،ڈاکٹر محمد یونس ، علامہ علی شیر انصاری کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی کابینہ اور وحدت یوتھ پاکستان  کے برادران نے بھر پور شرکت کی۔

Page 9 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree