وحدت نیوز(لندن) پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی اور کراچی میں علامہ دیدارعلی جلبانی، عالم ہزارہ، صفدرعباس، علی شاہ سمیت دیگر شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لندن میں متحدہ قومی موومنٹ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مظاہرین شریک تھے۔ مظاہرے کے شرکاء شیعہ نسل کشی بند کرو کے نعرے بلند کررہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں شیعہ عمائدین کے قتل میں ایم کیو ایم کے کارکنان کا ملوث ہونا باعث تشویش ہے، لندن میں موجود ایم کیو ایم کی قیادت اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے ، وگرنہ دنیا بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر کے باہر احتجاج کریں گے۔

 

رہنماؤں نے مزید کہا کہ علامہ دیدار علی جلبانی، عالم ہزارہ، صفدر عباس، علی شاہ سمیت دیگر شیعہ عمائدین کی شہادت اور علامہ مرزا یوسف حسین پر قاتلانہ حملہ میں ایم کیو ایم کے افراد کا ملوث ہونا کراچی میں جاری فرقہ واریت کی سازش کو بے نقاب کررہا ہے، انشاء اللہ ہم اپنے شہداء سے تجدید کرتے ہیں کہ ہر صورت میں ان مشن کو جاری رکھیں گے اور ان کے قاتلوں کو دنیا بھر میں رسوا کریں گے۔ اس موقع پر شرکاء نے ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سامنے شیعہ نسل کشی کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو احتجاجی قرارداد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ نسل کشی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی جس کے بعد لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی خصوصاًبلدیاتی امیدواروں کے بہیمانہ قتل میں ملوث لسانی جماعت کے تکفیری دہشت گردوں اور کوئٹہ میں زائرین امام رضا علیہ السلام پر ہو نے والے خودکش حملے کے خلاف کل ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے ، جبکہ  ایک خصوصی احتجاجی مظاہرہ  کراچی کی لسانی جماعت کے لندن سیکریٹریٹ کے سامنے بھی کیاجائے گا، اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ بھر پو ر اور پر امن احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کا جائے ، مرکزی آفس سیکریٹری علامہ اسرار گیلانی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ گلگت، بلتستان،مظفر آباد،  لاہور ، ملتان ، فیصل آباد، چکوال ، بھکر، ساہیوال، شیخوپورہ، کراچی ، حیدرآباد، دادو، ٹھٹھہ، لاڑکانہ ، نواب شاہ، نوشہروفیروز، میر پو ر خاص، کوئٹہ، جعفر آباد، اوستہ محمد ، پشاور، ہنگواور دیگر شہروں میں بھی پر امن احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے جائیں گے جن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کریں گے اور کراچی میں مسلسل جاری لسانی دہشت گرد گروہ کی سفاکانہ کاروائیوں اور طالبان درندوں  کی پر زور مذمت کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے گارڈ کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت اور ریاستی اداروں سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کیخلاف نعرے درج تھے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاستی ادارے شیعہ مسلمانوں کی گذشتہ تین دہائیوں سے جاری ٹارگٹ کلنگ رکوانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی قیادت کے حکم کے منتظر ہیں کہ وہ کیا فیصلے کرتی ہے، حکومت سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 24 گھنٹے دیئے گئے تھے جو ختم ہونے کو ہیں، اگر قاتل گرفتار نہ ہوئے تو اس کے بعد ملت تشیع اپنا لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہوگی۔

 

علامہ عسکری کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کراچی میں علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے گارڈ سمیت 12 شیعہ سنی مسلمانوں کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا لیکن پولیس، رینجرز، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہیں پر نظر نہیں آئے، علامہ دیدار علی جلبانی کا قتل سانحہ راولپنڈی کا تسلسل ہے۔ حکومت مذاکرات کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہے اور قاتلوں کو مسلسل چھوٹ دی ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ قاتل آئے روز انسانی خون کو ارزاں سمجھ کر بہا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں واضح ہوگیا ہے کہ طالبان اور القاعدہ شیعہ شخصیات، مجالس عزا اور دیگر اجتماعات کو نشانہ بنائیں گے، لیکن اس کے مقابلہ میں حکومت نے اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں اور کوئی اقدام کرنے سے عاری نظر آ رہی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
 


مقررین کا کہنا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، اگر امن کیلئے میدان میں نکلے تو پھر ملک میں مارشل لا لگوا کر ہی دم لیں گے، ایسی جمہوری حکومت سے ہم نے کیا لینا ہے جو دہشتگردی پر قابو نہیں پاسکتی اور آئے روز درجنوں انسانوں کے قتل عام پر خاموش ہے، نواز حکومت کو رئیسانی حکومت کا خاتمہ یاد رکھنا چاہیے، حکومت اور ریاستی ادارے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔ اس موقع پر علامہ دیدار علی جلبانی کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وحدت حدت نیوز (اسلام آباد)  ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ پہلے ہی لوگوں کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے اوپر سے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے چولہے بچھ رہے ہیں تو حکمرانوں کے بینک بیلنس میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کے بجائے آئے روز تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئی ایم ایف کا ایجنڈا مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس ظالمانہ فیصلے کو فوراً واپس لے۔ رہنماؤں نے پی آئی اے، ریلوے اور پاکستان اسٹیل مل سمیت 32 قومی اداروں کی نجکاری کیے فیصلے کی بھی شدید مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان بیچنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ قومی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے انہیں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

وحدت نیوز ( کراچی ) بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بم دھماکوں ، خودکش حملوں ، ٹارگٹ کلنگ اور لوڈشیڈنگ کے ڈسے ہو ئے مظلوم عوام پر وفاقی حکومت کا ظلم عظیم ہے ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کو خوش کر نے کے لئے عوام دشمن فیصلے کیئے جا رہے ہیں ،  شاہی محلات میں آرام فرما حکمران سڑک پر آکر غریب عوام کے مسائل کا  مشاہدہ کریں ، اے سی میں بیٹھ کر قیمتوں میں اضافے کے احکامات جاری کردیا آسان ہے ، پاکستانی عوام سے منہ کا نوالا بھی چھیننے کی سازش ہو رہی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بجلی وپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں  علامہ اسد حسنی اور علامہ سلمان حسینی نے خطاب کیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نامنظور نامنظور مہنگائی نامنظور ،  نامنظور نامنظور مہنگی بجلی نامنظور ، نامنظور نامنظور مہنگاپٹرول نامنظور  اور  مہنگی بجلی سستا خون جئے نون جئے نون  کے نعرے درج تھے ۔ان موقع پر خطاب کر تے ہو ئے علامہ سلمان حسینی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور دیگر حکمران جماعتیں عوام سے کیئے گئے اپنے وعدوں سے مکر گئی ہیں ، جنہوں نے تین ، مہینے اور چند سالوں میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کیئے تھے آج وہ عوام کا خون چوسنے پر تل آئے ہیں ، مزدور کیا کمائے گا اور کیا کھائے گا ، اب تو ایک نوالا روٹی کھانا بھی مشکل نظر آرہا ہے ، دس ہزار کمانے والا شخص پانچ ہزار بلوں اور کرایوں  میں ادا کر دے گا تو اہل خانہ کو کیا کھلائے گا ۔پٹرول کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کم ہو رہی ہیں اور ہمارے حکمران قیمتیں بڑھا کر غریب آدمی کا جینا دوبھر کررہے ہیں ۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں کیا جا نے والا اضافہ برائے راست غریب شہری کو متاثر کر رہا ہے ، امیر شہری کی صحت پر کو ئی اثر نہیں پڑے گا ، اس مہنگائی کو کوئی اثر ہو یا نہ ہو ، جرائم اور خودکشیو ں میں اضافہ ضرور ہ ہو گا ، آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کار بند حکمران عوامی مسائل کی جانب توجہ کریں ،وفاقی حکومت جلد از جلد اس عوام دشمن فیصلے کو واپس لے ورنہ عوام حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے ۔

وحدت نیوز (بدین ) پشاور میں مسیحی برادری کی عبادت گاہ پر تکفیری دہشت گردو کی جانب سے خودکش حملوں اور اسی سے زائد بے گناہوں کے قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین کی جانب سے ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم بلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ، اس موقع مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین کے سیکریٹری جنرل آغا بہادر میمن نے کہا کہ سانحہ گرجا گھر میں وہی قوتیں ملوث ہیں کہ جو کوئٹہ ، گلگت ، کراچی ، لاہور، پاراچنار اور پشاورمیں اہل تشیع اور داتا دربار، دربار سخی سرور اور دربار عبد اللہ شاہ غازی میں اہل سنت بھائیوں کے قتل میں ملوث تھے ، افسوس کے ہماری حکومت اس وطن اور اس کے تمام شہریوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کوئی موثر قانونی کاروائی کرنے کے بجائے مذاکرات کے لئے بے چین ہے ۔
 
اس موقع پر مولانا عالم طاہری ، سید نادر شاہ آغا عرفان ملاح اور اقبال خواجہ بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree