وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پر بھارتی جنگی جارحیت اور نہتے مظلوم کشمیریو ں پر بہیمانہ بھارتی مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر اہتمام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پرملک گیریوم دفاع مادر وطن منایا گیا،جس کا مقصد حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی جنگی جارحیت کی مذمت اور مقبوضہ کشمیر کے مظلو م کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا تھا، چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان ،آزاد جموں وکشمیر کے تمام اضلاع کراچی، نوشہروفیروز، سجاول، بدین،لاڑکانہ،جیکب آباد،نصیرآباد ، کوئٹہ،کشمور،ماتلی،ٹنڈوالہیار،خیرپور،جامشورو،تھر،شکارپور،سکھر،گلگت ، سکردو،اسلام آباد،بہاولپور، گجرانوالہ ،ملتان، رحیم یارخان، فیصل آباد، جہلم،سیالکوٹ،ڈی جی خان سمیت چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں، دیہاتوںسمیت100سے زائدمقامات پر بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی کیئے گئے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ پاکستان زندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے، کئی شہروں میں بھارتی وزیر اعظم مودی کے پتلےاور بھارتی پرچم بھی نظر آتش کئے گئے ۔اس موقع پر مقررین اور شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے خون کے آخری قطرے اور اپنی آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کرتے رہیں گے ، پاکستان کے 22کروڑعوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ میدان میں ڈٹی رہے گی، مقررین نے ہندوستان کو یہ پیغام دیاکہ وہ کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے دو بھارتی جنگی جہازوں کا مارگرایا جانا اور پائلٹ کی گرفتاری صرف یہ ٹریلر ہے اگر بھارت مذید کسی ایڈونچرکا خواہاں ہے تو شوق پورا کرلے ۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کایوم دفاع مادر وطن منانے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہندوستانی جارحیت کے خلاف پورے ملک کی عوام اپنے وطن کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تمام سیاسی و دینی قیادت اس حساس مرحلے پر متحد ہے۔ وطن سے عشق ہمارے دین اور ایمان کا حصہ ہے مادر وطن پر جان نثار کرنا ہر پاکستانی اپنے لئے باعث افتخار سمجھتا ہے۔ہم دنیا کی کسی بھی طاقت کو وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے،بھارت امریکہ اور اسرائیل دنیا کی امن کے لئے ایک مستقل خطرہ ہے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جذبہ شہادت سے سرشار یہ غیور قوم دشمن کے ہر مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت سر بکف تیار ہیں وطن کی سلامتی و استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پریوم دفاع مادر وطن کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح رحیم یارخان میں بھی پاک فوج کے حق میں اور بھارتی جارحیت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسنین عباس نقوی نے کی، مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کا مزہ چکھ لیا، پاک فوج دنیا کی عظیم ترین آرمی ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی حکومت کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کو رہا کرنا دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے، بھارتی میڈیا اور حکومت عوام میں پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پوری دنیا کے سامنے بھارتی طاقت کو نے نقاب کر دیا ہے۔ رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی اپوزیشن اس وقت مودی کی چالاکی سمجھ چکی ہے، نریندر مودی پاکستان کے ساتھ حالات خراب کرکے الیکشن جیتنا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے آئندہ اگر جارحیت کا مظاہرہ کیا تو ہماری فوج اس سے بھی بڑا سرپرائز دے گی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک گیر دفاع مادر وطن عوامی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد،یوم دفاع مادر وطن کے تحت ریلیوں کا انعقاد سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کے اعلان پر کیا گیا ریلیو ں کا مقصد حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی جنگی جارحیت کی مذمت اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرنا تھا ۔ملک بھر کے تمام اضلاع اور اہم شہروں لاہور،کراچی ،کوئٹہ، پشاور،اسلام آباد ،آزاد کشمیرسمیت گلگت و بلتستان کے مختلف اضلاع میں سینکڑوں مقامات پر دفاع مادر وطن عوامی ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی میں بھی ملک بھر کی طرح یوم دفاع مادر وطن کےموقع پرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن اور ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، مظاہرین پاکستان زندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد اور ہندوستان مردہ بادکے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید باقرعباس زیدی، مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ مرزایوسف حسین اور ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ نعیم الحسن الحسینی نےخطاب کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ باقرعباس زیدی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہندوستانی جارحیت کے خلاف پورے ملک کی عوام اپنے وطن کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تمام سیاسی و دینی قیادت اس حساس مرحلے پر متحد ہے ۔ وطن سے عشق ہمارے دین اور ایمان کا حصہ ہے  مادر وطن پر جان نثار کرنا ہر پاکستانی اپنے لئے باعث افتخار سمجھتا ہے ۔ہم دنیا کی کسی بھی طاقت کو وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے،بھارت امریکہ اور اسرائیل دنیا کی امن کے لئے ایک مستقل خطرہ ہیں ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

علامہ مرزایوسف حسین نے کہاکہ جذبہ شہادت سے سرشار یہ غیور قوم دشمن کے ہر مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت سر بکف تیار ہیں وطن کی سلامتی و استحکام کے لیے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔ ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ نعیم الحسن کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے ، مادر وطن کا بچہ بچہ ملک دشمنوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہوگا ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور آئی ایس او کے زیراہتمام کلایہ اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکے اور دھشت گردی کے خلاف ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیرقیادت احتجاجی ریلی نگالی گئی اور پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ قوم 80 ہزار شہداء کے خون ناحق کا انصاف مانگتی ہے۔ چیف جسٹس آج کے سانحے کا نوٹس لیں۔ ملک بھر میں دھشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن ضروری ہے،کراچی میں چائنیز قونصل خانے اور لوئر اورکزئی (کلایہ) پر حملہ کرنے والے دھشت گرد ملک و مذھب کے دشمن ہیں،دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) ملت جعفریہ کےسرکردہ  افراد کی جبری گمشدگی پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کا دو ٹوک موقف، لاہور پریس کلب پر چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان رضی العباس شمسی کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصرشیرازی نے گرجدار آواز اور بے باک لہجے میں ببانگ دہل یہ اعلان کیاکہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں سوائے اللہ ربّ العزت (ج) کے کسی کا بھی خوف نہیں ہے ،اگر ہم جبری گمشدگی کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہم پاکستانی آئین کے تقدس اور احترام کی بات کرتے ہیں ،اگر ہم میں سے کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو لاؤ ہمیں عدالتوں میں پیش کرو،جو عدالت پاکستان کے وزیر اعظم کو سزا دے سکتی ہے وہ جرم ثابت ہونے پر ہمیں بھی سزا دے سکتی ہے، کسی بھی پاکستانی کو اسکے مسلک کی وجہ سے لاپتہ کرنا عدالتوں کے عزت اچھالنے کے مترادف ہے، سزا دینے کا اختیارصرف معزز عدالتوں کو ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فخرِ جوانانِ ملت جعفریہ پاکستان، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی خودبھی ایک ماہ تک جبری گمشدگی کا شکار رہے اور پھر ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شدید احتجاج اور مکمل قانونی جدوجہد کے بعد اغوا کاروں نے مجبوراً اس بے باک سید زادے کو رہا کردیا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی ھدایت پر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری، زبیدہ خانم کی دردمندانہ شھادت, بہاولنگر میں نہتی خواتین پر پولیس کے بہیمانہ تشدد اور تافتان بارڈر پر زائرین کو روکنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا جب کے خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید زائرہ خانم زبیدہ کی بہن اور ان کے بھانجے اسد لاشاری نے خصوصی شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ عمران علی جعفری، محترمہ سیمی نقوی اور ایڈوکیٹ رحمان رضا نے کہا بلوچستان پولیس کی زائرین کے خلاف کاروائی ان کو زخمی کرنا اور زبیدہ خانم کی شھادت غیر آئنی، غیر انسانی عمل ہے اپنے ہی ملک میں وطن عزیز سے محبت کرنے والوں سے NOC مانگنا کہاں کا قانون ہے، تبدیلی حکومت میں زائرین کو تافتان بارڈر پر روک کر قیدیون جیسا سلوک کرنا کونسی تبدیلی ہے. سید فیصل رضاعبدی جیسےمحب وطن دہشتگردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے والے باوقار پاکستانی کی گرفتاری, وزیر اعظم عمران خان, چیف جسٹس آف پاکستان اور پوری حکومت پاکستان کے لیئے سوالیہ نشان ہے.

آخر مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان پولیس پر سخت قانونی کاروائی کی جائے، تافتان پر زائرین کو سھولتیں مہیا کی جائیں اور مرد مجاہد سید فیصل رضا کو جلد رہا کیا جائے.اختتام میں وحدت گرلز گائیڈ نے دعائے امام زمانہ عج پڑھی.

Page 7 of 21

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree