وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات نے روہنگیا میں ہونے والی مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت کو باضابطہ طور پر خط لکھا دیا ہے۔ نیدر لینڈ میں واقع عالمی عدالت انصاف کے رجسٹرار کو لکھے گئے خط میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے موقع اختیار کیا ہے کہ روہنگیا میں نام نہاد بدھوں کے مذہبی پیشوا وراتو کے ماننے والے نسل پرست مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہا رہے ہیں، معصوم بچے، عورتیں حتیٰ بوڑھے بھی ان نسل پرستوں کے شر سے محفوظ نہیں۔ میانمر میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی نے بھی کئی سوالوں کو جنم دیا ہے، ایسے میں جب انسانی خون کو ارزاں سمجھ کر بہایا جارہا ہو اور انسانیت کیخلاف جرام کا ارتکاب کیا جارہا ہو تو ہم عالمی عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ اس قتل عام پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے اور بدھو کے پیشوا وراتو کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے لکھ خط میں عالمی عدالت انصاف سے اس خط کو پٹیشن میں تبدیل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

برما میں مسلم کشی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی جانب سے عالمی عدالت انصاف کو خط ارصال

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،مجلس وحدت مسلمین میڈیا سیل جاری پریس ریلز کیمطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوئٹہ میں بڑھتے دہشت گردی اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کریں گے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک منظم سازش کے تحت ملت جعفریہ کی نسل کشی کی جارہی ہے ،بانیان پاکستان کے اولاودں کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،بلوچستان حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،بلوچستان میں کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کو مکمل آزادی حاصل ہے جو ببانگ دھل کہتے ہیں کہ ہم شیعیت کا قتل عام کریں گے،لیکن بلوچستان حکومت ان شرپسندوں کے خلاف کو ئی بھی کاروائی سے گریزاں ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا تحفہ ہمارے اداروں کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے،افغان وار کے پالے دہشت گرد اب پاکستان کے سلامتی کے درپے ہیں،آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائے بغیر پاکستان مین امن ممکن نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے کوئٹہ ائرپورٹ پہنچنے پر رکن بلوچستان اسمبلی مجلس وحدت مسلمین آغامحمد رضا و دیگر سینکڑوں کارکنان نے پر تپاک استقبال کیا۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر نے ایم ڈبلیوایم قم کی کابینہ کے اجلاس کو گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان کی دیندار اور باشعور عوام نے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کو ہی ووٹ دئیے ہیں جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔لیکن نون لیگ نے دھونس اور دھاندلی کی بنیاد پر اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ یہ معلوم ہونا چاہیے کہ دھاندلی سے حاصل کی گئی فتح در اصل خود بدترین شکست ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی طرف سے کی جانے والی دھاندلی نے  نون لیگ اور اس کے اتحادیوں کو عوام میں مزید متنفر بنادیاہے  جبکہ دیانت داری  اور اصول پرستی نے عوام کو ایم ڈبلیو ایم کے اور زیادہ قریب کردیاہے۔

وحدت نیوز (قم) ماہِ مبارک رمضان کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین قم کی کابینہ کا اجلاس قائم مقام سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری کی زیرِ صدارت موسسہ رسولِ اعظمﷺ قم میں منعقد ہوا۔جس میں ملک میں جاری قتل و غارت، ڈکیتیوں اور اغوا جیسے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔اراکینِ کابینہ نے کہا کہ  دین،ملک و ملت اور آئین کی بالادستی  نیز ملی دکھ سکھ میں شریک رہنا ہی  ایم ڈبلیو ایم کا طرّہ امتیاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ملکی امن و امان کی صورتحال پر قابو پائے اور یا پھر مستعفی ہوجائے۔اراکینِ کابینہ نے  علمائے کرام اور مبلغینِ اسلام سے خصوصی طور پر یہ اپیل کی کہ وہ  ماہِ مبارک رمضان میں وطنِ عزیز کی سالمیت اور دفاع و بقا کے لئے خصوصی دعائیں کریں نیز وحدت و اخوّت کے فروغ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔اس موقع پر یوم القدس کے انعقاد کے حوالے سے بھی اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو ٹرین چلانے  کے لئے قدیمی قبرستان مومن پورہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ اسلامی اقدار کے خلاف ہے۔ اسلام میں قبرستان اور مساجد کو منہدم کرکے کوئی اور پراجیکٹ بنانے کی اجازت نہیں،مومن پورہ قبرستان کے انہدام پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امتیاز کاظمی نے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے عتاب سے اب زندہ انسانوں کے ساتھ ساتھ مردے بھی محفوظ نہیںرہے۔ شہباز شریف کے بچگانہ خواب صوبہ کو بدترین بحران کی طرف لے کر جا رہے ہیں صرف لاہور ہی میں پل ،سڑکیں اور ٹریک بچھائے جا رہے ہیں جبکہ باقی صوبہ کاکوئی پرسان حال نہیں۔ا نہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اگر عوام کے انتقام سے بچنا چاہتی ہے توفوری طور پر اپنا قبلہ درست کرے اور عوام کا پیسہ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر لگایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ سڑکیں بنانے سے غریب کا چولہاجلتا ہے اور نہ ان کے بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر آتی ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ شہریان کے رہنماء علامہ وقار نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اس غیر اخلاقی اور غیراسلامی فیصلہ کے خلاف ان کی جماعت مظاہرین کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی صورت پنجاب حکومت کو اپنے بزرگوں کی قبریں پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے لئے خوش آئن بات ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے اس اہم ایشو کی طرف اپنی توجہ مبذول کی ہے اب اس مسئلہ کا حل کر کے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے پاکستان سے فرار کے بعد  سعودیہ  عرب میں آ ل سعود سے مزارات، مساجد، مقامات مقدسہ اور قبرستان مسمار کرنے کی تربیت حاصل کی ہے جس کا عملی مظاہرین پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اولیاء اللہ کو ماننے والوں ، مزارات اور مقامات مقدسہ کا  احترام کرنے والوں کی دھرتی ہے ہم اسے آل سعود کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا۔ اس موقعہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ بلوچستان میں دھشت گردی کے افسوسناک واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں انسانیت کے قاتل دھشت گردوں تک بڑھایا جائے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تکفیری ٹولے کے ٹریننگ کیمپس ہیں۔ جن کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ تکفیری گروہ امت مسلمہ کے لئے ناسور بن چکا ہے، جس نے دھشت گردی اور قتل و غارتگری کو اپنا دین سمجھ رکھا ہے۔ ان سے نجات کے لئے امت مسلمہ متحد ہوجائے۔

اجلاس میں آئندہ سہ ماہی پروگرام پر تفصیلی مباحثہ کے بعد منظوری دی گئی۔جس کے مطابق ماہ مبارک رمضان میں مبلغین کی تعیناتی اور یوم القدس کے پروگرام، جبکہ شوال میں صوبائی کابینہ اور ضلعی مسؤلین کے لئے خصوصی تربیتی ورکشاپ، اور دس اضلاع کے تنظیمی دورہ جات شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی، سیکریٹری مالیات محمد علی جمالی، سیکریٹری روابط مولانا عبد الحق جمالی، سیکریٹری امور جوان عبدالوہاب لغاری، سیکریٹری تنظیم مولانا برکت علی مطہری و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس سے قبل ضلع سبی اور ضلع بولان کے وفد نے صوبائی کابینہ سے میٹنگ کی اور اپنے مسائل اور فعالیت پر گفتگو کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree