وحدت نیوز (اسلا م آباد) حکمران فرض شناس پولیس آفیسر محمد علی نیکوکار کو برطرف کرکے پولیس محکمہ پر اپناتسلط قائم کرنا چاہتے ہیں،محمد علی نیکوکار کا جرم پرامن عوام پر شب خون نہ مارنا ہے،پنجاب پولیس کو شریف فیملی کا غلام نہیں بننے دینگے،سیاست دانوں نے اس اہم اور مقدس ادارے کو سیاسی مفادات کی خاطر متنازعہ بنا دیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی یہ روش برقرار رہی تو ملک جنگل بن جائے گا،لا اینڈ فورسسز کے اداروں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے،سانحہ ماڈل ٹاوُن جیسے واقعات پولیس پر سیاسی اشرافیہ کے تسلط کا نتیجہ ہیں،ہمیں اگر معاشرے سے جرائم ،انتہا پسندی کا خاتمہ مقصود ہو تو ان اداروں کو خودمختار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایس ایس پی اسلام آبادمحمد علی نیکو کار کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے اسے نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، یمن پر ہونے والی بمباری کے نتیجے میں معصوم شہری قتل ہو رہے ہیں، جس پر بے حد افسوس ہے۔ یمن کی قسمت کا فیصلہ یمنی عوام کو کرنے دیا جائے، مسئلہ کے پرامن حل کے لئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد اکبر اخروٹی اور مولانا منظور حسین لاشاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ یمن میں فریق بننے کی بجائے ثالث بنے۔ سابق آمر جنرل ضیاء الحق نے افغانستان کے حوالے سے جو پالیسی اختیار کی اس کے باعث آج پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ موجودہ حکومت ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کی بجائے یمن جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے۔ کیونکہ یمن جنگ کا نقصان امت مسلمہ کو جبکہ فائدہ امریکہ اور اسرائیل کو ہوگا۔ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے یمن کے عوام پر فضائی بمباری قابل مذمت ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت ہمارا ملک دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہمارے فوجی جوان اپنی قربانیاں دے رہے ہیں، ان حالات میں ایک نیا محاذ کھولنا غیر دانشمندانہ عمل ہوگا۔ مکہ معظمہ اور مدینة النبی (ص) ہمارے عشق و مودت کا مرکز ہیں، جن سے محبت ہمارے ایمان کا تقاضا ہے، ان کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان اپنا سب کچھ نچھاور کر سکتا ہے۔ مگر یمن کے مظلوم مسلمان حرمین شریفین سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) محلہ بیت الحزان میں گزشتہ شب اہل محلہ نے حلقہ پی بی 2 سے مجلس وحدت مسلمین کے  منتخب نمائندہ ایم پی اے آغا رضا کو دعوت دی اور اپنے محلہ کے درپیش مسائل پیش کیے.آغا رضا نے اہل محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کی مشکلات سے واقف ہو اور اپنے فنڈز سے اس مرتبہ تقریباْ 14 کروڑ روپے صرف پانی کے مسائل پر خرچ کر رہا ہوں. جن سے حلقہ نمبر 14،15،16 کے لیے بڑے تالاب تیار کیے جا رہے ہیں. علاوہ ازیں 2 نئے ٹیوب ویلز اور بوسٹرز شامل ہیں. علاوہ ازیں آپ کے محلے میں کمیونٹی سنٹر کا کام بھی جاری ہے. مذکورہ کمیونٹی سنٹر سے اہل محلہ مستفید ہونگے.

وحدت نیوز (اسکردو) مسئلہ یمن پراسکردو میں بھرپور احتجاج، حکومتی پالیسی پر کڑی تنقید مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے یمن میں سعودی بادشاہوں کی بدترین جارحیت کے خلاف اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت میں یادگار شہداء اسکردو پر احتجاجی جلسے کا انعقاد ہوا۔ احتجاجی جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبداللہ حیدری، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما محمد سعید، امتیاز حسین، فدا حسین، شیخ علی محمد کریمی، شیخ غلام احمد نوری، غلام حیدر، مظاہر حسین موسوی اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نواز حکومت کی یمن کے حوالے سے پالیسی انتہائی افسوسناک اور پاکستان کی غیور فوج کو متنازعہ بنانے کی سازش ہے جسے کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں یمن کے مظلومیں کی حمایت میں گلگت بلتستان میں نکالی جانے والی ریلی کے مقررین پر جھوٹے الزامات اور ایف آئی آر کا اندراج مسلم لیگ نواز کی ایماء پر کی گئی ہے۔ ملک بھر میں ایک طرف مجلس وحدت مسلمین دہشتگروں کے نشانے پر ہے تو دوسری طرف گلگت میں انتظامیہ کے نشانے پر ہے۔ مقررین نے کہا کہ گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں پر ایف آئی آر نواز حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ ہم اس اجتماع کی توسط سے نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اگر ان کو فوری طور رہا نہیں کیا گیا تو بلتستان بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور مسلم لیگ نواز کو بے نقاب کر کے رکھ دیں گے۔

 

ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں مظالم ہونگے ہمیں صف اول میں پائیں گے ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں اور ہر ظالم کے مخالف ہیں، یمن کے مظلوموں کی حمایت میں بولنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے والے دراصل نہ صرف جمہوریت سے واقف نہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین سے مظلومون کی حمایت میں کوئی آواز بلند نہ ہو۔ یمن کا مسئلہ فرقہ وارانہ نہیں بلکہ ظالم و مظلوم کا مسئلہ ہے، یمن انصاراللہ تحریک اور حوثی قبائل میں نہ صرف زیدی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ہیں بلکہ اہلسنت اور اسماعیلی برادری بھی موجود ہے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے والے عالم اسلام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم القاعدہ، طالبان، داعش اور دیگر تمام دہشتگرد تنظیموں اور انکے پشت پناہوں کی مخالفت عبادت سمجھ کر کرتے رہیں گے۔ افسوس کا مقام ہے کہ یمن پر ایک طرف داعش اور القاعدہ کا حملہ جاری ہے اور دوسری طرف سعودی عرب کا اور ساتھ ہی ان حملوں کے ماسٹر مائنڈ امریکہ اور اسرائیل ہے جس کا ثبوت میڈیا میں موجود ہے۔ اب ان حملوں کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف کئے گئے مقدمات ختم نہیں کیے گئے تو حالات کی ذمہ داری گلگت بلتستان انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

 

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن کے مسئلہ میں پاکستان آرمی کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک طرف انتظامیہ دہشتگردں کی قلع قمع کے لیے ایکشن پلان کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ کی مخالفت کرنے اور یمینوں کی حمایت کرنے والوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان انتظامیہ پر دباو ڈال رہا ہے تاکہ انتخابات میں مطلوبہ نتائج حاصل کر سکے عوام آمادہ رہیں گلگت بلتستان کے حالات خراب کرنے کی بڑی سازشیں ہو رہی ہیں۔ گلگت بلتستان کی انتظامیہ اگر مسلم لیگ نواز کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنے سے باز نہیں آتی ہے تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ ہم بار بار واضح کر رہے ہیں کہ مسلم لیگ نواز نے انتظامیہ کیساتھ ملکر ایسا ماحول بنا رہا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے سانس لینا بھی دشوار کر دیا ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بادشاہت قائم ہے اور ظل سبحانی کے احکامات پر انتظامی عوامل ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ موجودہ نگران حکومت، الیکشن کمشنر اور گورنر کی موجودگی میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کے خلاف خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے بلا وجہ کاروائیوں کو تحریک انصاف کے ذمہ داران اپنی یقین دہانیوں کی پاسداری کرتے ہوئے ان مظلوموں کے مسائل حل کریں،بصورت دیگر ٹرانسپورٹروں کے نقصانات کے ازالہ کے لئے عدالتوں میں کے پی کے انتظامیہ کے خلاف رٹ دائر کریں گے،کمشنر ہزارہ ڈویژن کے ایما پر گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کورکمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی نے کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوُں نے ہمیں اس مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن تاحال ٹرانسپورٹرز در در کے دھکے کھا رہے ہیں ہم اس نا انصافی کو مزید برداشت نہیں کریں گے،جمہوری حکومت میں انتظامیہ کی من مانیوں نے ڈکٹیٹر شپ کے ادوار کی یاد تازہ کردی ہے،کل تک ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج سمیت قانونی چارہ جوئی پر لائحہ عمل طے کریں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ مختارامامی نے کہا ہے کہ واحد مسلمان ایٹمی ملک پاکستان کو یمن معاملہ میں کسی قسم کے غیر ذمہ دارانہ کردار کی بجائے غیر جانبدار رہ کر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان اندرونی طور ایک بڑی جنگ کا شکار ہے۔ مختلف سرحدوں پر فوج درکار ہے۔ یمن جنگ میں حصہ لینے کے بعد ہماری فوج کمزور پڑ جائے گی۔وحدت سیکرٹریٹ میں میڈیا سیل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی بدولت پوری دنیا ایک گاوں کی مانند ہو چکی ہے، اقوام اور ممالک ہمسایوں کی طرح ہو چکے ہیں، دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام لاگو کیا گیا وہ اپنی عمر پوری کرنے کو ہے۔ آج دنیا میں کوئی بھی سپر پاور نہیں ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد دو قطبی بن چکی تھی، لیکن آج ورلڈ پاور موجود ہیں کوئی بھی سپر پاور نہیں۔

 

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ فوج بھیجنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ دین، قانون، اخلاق اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔ افغانستان جنگ میں شمولیت کے ثمرات آج تک ہم بھگت رہے ہیں۔ اسرائیل اور سعودیہ ایسے ممالک ہیں جو ہمیشہ جنگ چاہتے ہیں۔ ہمارا یمن جانا اس بات کا ثبوت ہوگا کہ ہم جنگ طلب ہیں، اور جنگ کے شعلوں کو بھڑکانا چاہتے ہیں، جلتی پر تیل کاکام کرنا چاہے ہیں۔ اس جنگ کے شعلوں کو پھر ہم نہیں بجھا سکیں گے۔ اگر یہ مسئلہ حرمین شریفین کا ہے تو عرب لیگ کی بچائے او آئی سی کا اجلاس بلایا چاہیے تھا۔ یمن سے سعودی عرب نے القاعدہ کے خطرناک دہشت گردوں کو جیلوں سے آزاد کرایا۔ نواز شریف کو جاننا چاہیے، کہ وہ سعودی بادشاہ کی طرح پاکستان کے شاہ نہیں ہیں، کہ وہ بنا سوچے سمجھتے حکم جاری کر دیں۔ مسلمانوں کے مقدس مقامات کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، مقدس مقامات کو سعودیہ نے گرایا، داعش نے کعبہ کو گرانے کی دھمکی دی۔ پاکستان اگر اس جنگ کا حصہ بنے گی تو انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا، نواز شریف اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree