وحدت نیوز (گلگت) بے گناہ انسانوں کو جلانا مسیحی تعلیمات کے منافی اقدام ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ یوحنا آباد میں دہشت گردی سوچی سمجھی سازش ہے اور شرپسندوں نے پر امن احتجاج کرنے والوں کے جذبات سے فائدہ اٹھاکر فتنہ پھیلانے کی کوشش کی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اقلیتی ونگ گلگت کے ڈپٹی سیکریٹری سلیم مسیح نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ملک عزیز پاکستان کو فتنوں کے ذریعے عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں اورلاہور میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد احتجاج کی آڑ میں دو بے قصورانسانوں کو تشدد کرکے زندہ جلانا مسیحی تعلیمات کے بالکل منافی اقدام ہے اور پوری مسیحی برادری اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یہی تو چاہتے ہیں کہ اس ہم ایک دوسرے کے دست و گریبان اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجائیں لیکن ہم دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسندی اور مذہبی رواداری کو فروغ دیکر ان کے ناپاک عزائم کو تکمیل نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے اپنے پیغام تمام مسیحی برادری کو دکھ کے اس عالم میں امن پسندی کے دامن کو تھامے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسیح کی تعلیمات پر کاربند رہتے ہوئے ہر قسم کی شرپسندی اور فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک اپنی ذمہ داری پر عمل کرے اور اپنے صفوں میں شرپسندوں کو گھسنے کا موقع فراہم نہ کریں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کر دہ بیا ن میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے کہا ہے کہ پا کستان میں گُڈ گورننس کا مسئلہ روز بروز شدت اختیا ر کرتا جا رہا ہے طرز حکمرانی کے بہتر ہونے کا تصو رعوا م کے ذہنوں اور دلوں میں راسخ ہے بد قسمتی سے عملی طور پر اُنہیں بد ترین نقشہ دیکھنا پڑ تا ہے ریا ست اپنی اجتماعی اسٹر کچر ہی میں نہیں بلکہ صو بائی حو الوں سے بھی ذوال پذیر ہے کرپشن کی کہانیوں نے لوگوں میں ڈپریشن کے سا تھ ساتھ نفر ت کی آبیا ری بھی کی ہے ۔اخبار ات روزانہ اربوں روپے کے کر پشن کی دا ستا نوں سے بھر ے ہوتے ہیں بسا اوقات ایسا لگتا ہے ،جیسے ریا ست اپنی کسی وا رث کی تلاش میں جس طر ف مُنہ اُٹھا تا ہے ادھر ہی مُنہ اُٹھا ئے دوڈے جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریا ستی انتظا میہ قا نون کے نقاب میں افرا د کی ذاتی حکمر انی کے آسیب کا بر سوں سے سا منا کر رہی ہے جس کے نتیجے میں ایسی انتظامیہ کا اپنا روایتی عوام دشمن کر دار ہمہ جہتی طور پر گورننس کے ہر بہتر عمل کو ہڑ پ کر چکا ہے ۔امن و امان کی تا ریخ کا باب شا ید ہما ری زند گیوں سے نکا لا جا چکا ہے مذہبی دہشت گر دی کے واقعا ت نے پا کستان کے شر یا نوں سے خون نکال لیا ہے ۔یہ اس وطن کی سخت جا نی اور پا کستانی عوام کے صبر اور پراُمید رہنے کی نا قا بل شکست کر دار ہیں جس کے با عث ابھی تک اُس کی کمر پو ری طرح بیٹھ نہیں سکی ۔با نجھ سوچوں اور خزاں فکر لوگ سیا سی جما عتو ں پر کئی دہائیوں سے قا بض ہیں اور ان کے فکری با نجھ پن کا اثر دھرتی پر نمایا ں نظر آرہا ہے ۔عام پا کستا نیوں کو یہ جان لینا چاےئے کہ حقیقی جمہو ریت اور سیا سی نظام کی مضبو طی کیلئے اُسے سر ما یہ دا روں کے حصا ر سے نکل کر تعلیم یا فتہ متو سط طبقے کو مل کر جد و جہد کرنا ہو گی۔پھر یہاں خزا ں کی جگہ بہا رآئے گی۔

وحدت نیوز (قمبر شہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداکوٹ کے سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری تنظیم سازی کیجانب سے ۱۹ یونٹس کا ۲ روزہ دورہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل سید اختر عباس نقوی ، سیکریٹری تنظیم سازی حبدار علی لغاری اور سیکریٹری تعلیم و تربیت دانش جمالی نے تحصیل شہدادکوٹ کے ۱۹ یونٹس کا دو روزہ دورا کیا ، جس میں یونٹس کی کارکردگی جانچی گئی ، یونٹس کو ماہوار پروگرام کی ترتیب اور ماہوار پروگرام پروفارمہ بھی مہیا کیا گیا ، اور پانچ روزہ مرکزی اسکاؤٹس کی کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔اس موقع پر تحصیل کے معززین رئیس جعفر حسین خان لغاری ، سرائی مولا بخش خان لغاری سے بھی ملاقات کی گئی ،تنظیمی اور ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی ، جس پر سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری تنظیم سازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اب بیداری اور وحدت کا وقت ہے ، ملک میں دہشتگردی ، بد امنی ،کرپشن ،بدحالی بڑہتی جا رہی ہے جس سے نمٹنے کے لئے ہم شیعہ سنی کو متحد ہونا پڑیگا، ہمیں اپنے تمام مقدسات کی حفاظت خود کو کرنی پڑیگی ۔

وحدت نیوز (کمالیہ) جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین کمالیہ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور چرچ پر حملہ صرف کرسچن کمیونٹی پر ہی نہیں بلکہ پورے ملک پر حملہ ہے۔ یہ پاکستان میں مذہبی فسادات پھیلانے کی ایک گھناؤنی سازش ہے، ہمیں اتحاد و اتفاق اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ناکام بنانا ہوگا۔ ہم نے قیام امن کیلئے ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعاون کیاہے۔ ضرب عضب آپریشن کو پنجاب میں بھی شروع کرنا چاہیے۔ ہماری فوج نہایت بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقلیتوں کی عبادتگاہوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں اور ایسے حالات میں یہ واقعہ رونما ہونا سیکورٹی کی ناقص صورتحال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ لاہور میں مشتبہ افراد پر تشدد بھی قابل مذمت ہے۔ عوا م کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق حاصل نہیں ہے۔ جو بھی افراد پکڑے گئے تھے انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دینا چاہیے تھا۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ایک ٹارگٹڈ طرز کا آپریشن پنجاب بھر میں شروع کیا جائے اور کالعدم تنظیموں کا قلع قمع کیا جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے یوحنا آباد کا دورہ کیا اور مسیحی ملت پارٹی کے رہنماوں اسلم پرویز سہوترا، سہیل جونسن، آصف فیروز اور فادر فرانسس گلزار سے ملاقات کر کے سانحہ یوحنا آباد پر اظہار افسوس کیا اور بے گناہ افراد کو زندہ جلانے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ملاقات میں علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کا اصل ہدف ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہم ہوئے لیکن ہم نے صبر و استقامت سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے، سانحہ یوحنا آباد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، لیکن اس سانحے کی آڑ میں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور ان کو زندہ جلانے کا واقعہ اانتہائی قابل افسوس ہے، ملکی املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت بھی جائز نہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ یوحنا آباد اور بے گناہوں کو تشدد کر کے قتل کرنے والے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ملک میں اس طرح کے المناک واقعات کا سد باب کیا جا سکے۔ وفد میں علامہ حسن ھمدانی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ حسنین عارف، سید حسین زیدی و دیگر شامل تھے۔

وحدت نیوز (میرپورخاص) لاہور چرچ میں دھماکوں . عیسائی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ کےخلاف میر پور خاص ڈگری میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا, مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپورخاص سیکریٹری جنرل سید بشیراحمدشاہ نقوی نے کہا کہ  لاہور چرچ میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں اور مسیحی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،چرچ حملوں سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں شیعہ سنی جنگ نہیں ہے بلکہ تکفیری گروہ وطن عزیز کی سالمیت کے دشمن ہیں،سید بشیراحمدشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ تکفیریت ہی دراصل پاکستان کی دشمن ہے اور ملک عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ عیسائی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔ تکفیری گروہ ملت پاکستان کو دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنی دہشت و بربریت سے خوف و ہراس کی فضا قاتم کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دھماکوں میں مرنے والوں کےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پورے پاکستان میں تکفیری سوچ رکھنے والے اور ان کے صلاح کاروں کو تختہ دار پر نہیں لٹکا یا جائے گا تب تک ان جیسے واقعات ہوتے رہیں گے اور ملت پاکستان اسی طرح اپنے عزیزوں کے جنازے اٹھاتی رہے گی۔ پس اب وقت آگیا ہے کہ تکفیریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور ان کی کمین گاہوں کو تباہ کر دیا جائے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاک فوج جلد ان جرائم پیشہ عناصر تک رسائی حاصل کر کے ان کو کیفر کردار تک پہچائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree