وحدت نیوز (لاہور) الحاج حیدر علی مرزا نے اپنی زندگی ملک و قوم کی خدمت کے لئے وقف کئے رکھی،اتحاد بین المسلمین، مذہبی ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحفظ عزاداری کونسل کے چیئرمین ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوآرڈینیٹربرائے مذہبی اموراور معروف شیعہ رہنماالحاج حیدر علی مرزا کی نماز جنازے کے بعد ان کے فرزند حاجی امیر عباس مرزا سے تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الحاج حیدر علی مرزا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا مجلس وحدت مسلمین ایک شفیق بزرگ سے محروم ہوگئی،ہم مرحوم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے معاشرے میں وحدت اور بھائی چارے کے پیغام کو قریہ قریہ تک پہنچائیں گے۔

 

الحاج حیدر علی مرزا مرحوم کی نمازجنازہ مومن پورہ قبرستان کے باہر میکلوڈ روڈ پر ادا کی گئی،جس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ حسن ظفر نقوی ،علامہ اعجاز بہشتی،علامہ حسین نجفی،سید اسد عباس نقوی ، علامہ ابوذر مہدوی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ حسن ھمدانی،علامہ حیدر موسوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ گلفام حسین ہاشمی ،علامہ افتخار حسین نقوی ،علامہ حافظ کاظم رضانقوی،علامہ حافظ ریاض حسین نجفی،علامہ مشتاق حسین جعفری،علامہ وقار الحسنین نقوی،سید خرم نقوی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی،رسم قل آج سہ پہر 3 بجے گلستان زہرا بھیکھے وال وحدت روڈ پر ادا کی جائے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے علامہ ابوذرمہدوی کو بحیثیت مرکزی سیکریٹری امور شہداء مجلس وحدت مسلمین پاکستان نامزد کردیا ہے، اس بات کا فیصلہ انہوں نے گذشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیاتھا، علامہ ابوذر مہدوی اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین میں مرکزی سیکریٹری برائے شعبہ تعلیم اور شعبہ خواتین کی ذمہ داریوں پر اپنے فرائض منصبی باحسن وخوبی انجام دے چکے ہیں ، علامہ ناصرعباس جعفری نے علامہ ابوذرمہدوی کو ذمہ داریاں تفویض کرنے کے بعد ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی کی سربراہی میں سابق صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر)سید پرویز مشرف سے کراچی میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی معاون سیکریٹری امور سیاسیات مولانا مقصودعلی ڈومکی، صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات عبد اللہ مطہری اور ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی بھی وفد میں شامل تھے،جبکہ بریگیڈیئر(ر)اخترضامن بھی ملاقات میں  موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں اور جنرل (ر)پرویز مشرف کے درمیان دوطرفہ دلچسپی کے امورسمیت قومی سیاسی صورتحال ، امن وامان اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی تکفیریت کے موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

 

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کا جنرل (ر)پرویز مشرف سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے، موجودہ حکومت تاریخ کی نااہل ترین حکومت ثابت ہوئی ،نواز حکومت ملک بھر خصوصاًپنجاب میں کالعدم تکفیری جماعتوں کی مسلسل پشت پناہی میں مصروف عمل ہے، جوکہ سانحہ پشاور کے بعد سول اور ملٹری لیڈر شپ کی مشاورت سے تشکیل کردہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہے، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز حکومت صوبے بھر میں محب وطن اہل تشیع اور اہل سنت کا انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے،کسی ایک کاروائی میں بھی کالعدم تکفیری جماعت کا کوئی دہشت گرد گرفتار نہ کیا جسکا جب کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بہانہ بنا کر سینکڑوں بے گناہ شیعہ سنی جوانوں کو پابند سلاسل کیا گیااورفرقہ واریت پر مبنی خطبوں کے بجائے لاؤڈاسپیکر ایکٹ کی آڑمیں صلواۃ وسلام پر پابندی عائد کردی گئی جوکہ نواز حکومت کے تعصب کا ناقابل برداشت مظاہرہ ہے، ہم پاکستان میں محب وطن شیعہ سنی عوام اور دہشت گرد مخالف قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ باریوں کی سیاست کرنے والے کرپٹ اور لٹیرے سیاسی فرعونوں سے نجات حاصل کی جاسکے۔

 

جنرل (ر) پرویز مشرف نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست بڑی تبدیلی کی خواہاں ہے، دو سیاسی جماعتوں نے لوٹ کھسوٹ ، کرپشن اور چور بازاری کے نا قابل فراموش مثالیں قائم کیں ، عوام کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کے بجائے ان جماعتوں نے اپنی ذاتی مفادات کو ترجیح دی، عوام کو دو وقت کی روٹی ، سرچھپانے کو چھت اور تن ڈھانپنے کو کپڑا نہ دینے والوں نے اپنی تجوریوں کو بھرا ،ڈکٹیٹر شپ کا راگ الاپنے والے بتائیں کیاترقی ، خوش حالی اور امن وامان کی صورت حال اب زیادہ بہتر ہے یامیرے دور حکومت میں تھی، دہشت گردوں کو لگام جس طرح میرے دور حکومت میں ڈال کے رکھی گئی ایسا کسی دور میں دیکھنے میں نہیں آیا، فرقہ وارانہ تنظیموں پر پابندی میرے دور حکومت میں لگائی گئی، اب بھی ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے کیلئے میری تشکیل کردہ پالیسی پر عمل درآمد ناگزیر ہے، نواز حکومت کالعدم تکفیری جماعتوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کرے اور دہشت گردوں کے خلاف بے دریغ آپریشن کا آغاز کیا جائے، پاکستا ن میں شیعہ سنی اختلاف نہ پہلے تھا نہ اب ہے، مجلس وحدت مسلمین نے شیعہ سنی یونٹی کے حوالے سے کم وقت میں بہترین نتیجہ حاصل کیا ہے،دہشت گردی کے مقابل ایم ڈبلیوایم کا موقف قابل تحسین ہے، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اسکے استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد میں ہمیں آپکا ساتھ درکار ہے، جنرل (ر)پرویز مشرف نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیااور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زوردیا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں سیاسی فرعونوں کو مزہ چکھائے گی۔ہم نے مکتب تشیع کو پاکستان میں سیاسی شناخت عطا کی ہے اور یہ مکتب ایک سیاسی طاقت بن چکی ہے ،جس میں اتنی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی ظالم حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتی ہے،کراچی تا گلگت ملت تشیع کی سیاسی پہچان مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس خطے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورسیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے دنیور حلقہ 3 میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کسی جماعت کو ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال کرسکیں، 68 سالوں سے باری باری اقتدار کے مزے لوٹنے والی جماعتوں نے اس خطے کے عوام کا سیاسی، معاشی اور اقتصادی استحصال کیا ہوا ہے جس سے آزاد ہونے کا واحد راستہ ان باریاں بدلنے والی جماعتوں کے سیاسی فرعونوں کو دریائے سندھ کی تند و تیز لہروں میں بہاکر ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران جھوٹ اور مکاری کو بے نقاب کرکے اقتدار پر قبضے کے خواب کو چکنا چور کردیں گے اور سیاست میں بھرپور حصہ لیکر غاصبوں سے سیاسی مورچہ چھین لیں گے۔گلگت بلتستان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہونے کے باوجود یہاں عوام کو دن میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کرنا اس خطے کے وسائل اور عوام دونوں کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت گلگت بلتستان کے وسائل کو بروئے کار لاکرخطے کو وفاق سے کچھ لینے کی بجائے کچھ دینے کی پوزیشن میں لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس خطے پر کوئی احسان نہیں بلکہ گلگت بلتستان کا پاکستان پر احسان ہے ،گلگت بلتستان کے صاف و شفاف پانی سے پورا پاکستان سیراب ہورہا ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام کسی کے زیرخرید غلام نہیں،یہ خطہ قومی ہیروز کی سرزمین ہے ،خطے کے عوام پاکستان کی محبت میں اس کی سرحدوں کی حفاظت میں مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایک نگران وزیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جانی کی اگر کسی جماعت کی تیاری نہیں تو وہ مسلم لیگ کی جماعت ہے اگر ان میں ہمت ہے کل سے انتخابی شیڈول کا اعلان کریں ،مجلس وحدت ہر حلقے میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی اور الیکشن میں تاخیر کا باعث نواز لیگ ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر حاجی رضوان نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا باقائدہ اعلان کردیا ، صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرشیرازی  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ آئینی حقوق سے محروم خطہ گلگت بلتستان کی حقیقی معنیٰ میں ترجمانی  سے متاثر ہوکر میں نے ایم ڈبلیوایم میں شمولت کا اعلان کیاہے، میں بلا غرض و لالچ اس الہٰی کاروان کا حصہ بنا ہوں ، تنظیمی نظم ونسق اور منشور کی پاسداری میرا فرض اولین ہے، اس موقع پر سید ناصر شیرازی اور دیگر صوبائی اور ڈویژنل رہنماوں نے ڈاکٹر رضوان کو ایم ڈبلیوایم میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی، اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر رضوان ایم ڈبلیوایم کی فعالیت اور اس الہیٰ پلیٹ فارم سے خطے کی عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماعدیل عباس زیدی نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے جبکہ دین اور ملک کے خدمت کرنے والے مدارس کو اس سے الگ کیاجائے ۔وحدت ہاوس پشاور سے جاری بیان میں انہوں کا کہنا تھا کہ جو مدارس اسلام اور وطن عزیز کے لئے شرمندگی کے باعث بن رہے ہیں اور جن میں شدپسندی اور فرقہ واریت کی تعلم دی جارہی ہو کوفوری بند کیا جائے اس حوالے سے حکومت کی پالیسی قومی ایکشن پلان کے مطابق نہیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بعض طبقات کے دباو میں آکر آئے روز اپنے بیانات بدلتے رہیتے ہیں ۔خیبر پختون خوا میں بھی شدت پسندی میں ملوث مدارس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے انہوں کا مزید کہناتھا کہ وہ مدارس جو حقیقی طور پر اسلام کے خدمت کر رہے ہیں اور جن میں وطن عزیز کے لئے نیک نامی کی باعث ہے کہ خلاف کاروئی سے گریز کیا جائے ۔ عدیل عباس زید ی کا مزید کہناتھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ تما مدارس دہشت گردی اور انتہائی پسندی میں ملوث نہیں اس صورت خال میں تمام مکتب فکر کی جید علماء کرام کی مذہبی اور آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ مدارس کے چھان بین کے حوالے سے حکومت کے ساتھ تعاوں کریںاور حکومت بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس حساس ایشو پر اپنا فرض پورا کرے انہوں مطالبہ کیا کہ ملک سے باہر آنے والے مدارس کے طلبہ اور اساتید کو رجسٹر ڈ کیا جائے یا جلد سے جلد ملک بدر کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree