وحدت نیوز(کوئٹہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آبادکے زیر اہتمام مدرسہ خاتم النبیین ﷺجیکب آباد میں تین روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ جوان قوم کا سر مایہ ہوتے ہیں،قوم کی تعمیر وترقی میں جوانوں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔قرآن کریم نے اصحا ب کہف کے کردار کو جوانوں کے لئے آئیڈیل کے طور پر پیش کیا ہے،جنہوں نے طاغوتی نظام کے خلاف قیام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو انحطاط اور تنزل سے بچانے کے لئے جوانوں کو میدان میں آنا چاہیے۔ موجودہ کرپٹ نظام سے نجات کے لئے نوجوان ،صالح اور با کردارقیادت کا ساتھ دیں۔ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا عہد کرنا ہوگا۔ جس طرح ہمارے بزرگوں نے طویل جدوجھد کے ذریعے برطانوی سامراج کی غلامی سے آزادی حاصل کی ،آج ہمیں امریکی سامراج کی غلامی سے آزادی کی ضرورت ہے۔ نا اہل قیادت نے ایک غلامی سے نکلی ہوئی قوم کو سامراجی آقاؤں کا غلام بنا دیا۔حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی فکر اور فلسفہ اس قوم کی نجا ت کے لئے مشئل راہ ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خودمختار ملک بنانے کے لئے جدوجھد جاری رکھیں گے،اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری مولانا حسن رضا غدیری،آغا سیف علی بلوچ،مولانا منور حسین ساجدی اور سید لشکر علی شاہ نے مختلف موضوعات پر درس دیے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کابینہ کا اجلاس وحدت ہاوس سولجز بازار میں علامہ مختار امامی زیر صدارت منعقد ہوا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید قائدعلامہ عارف حسینی کی ستائیسویں برسی بھر پور جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں سندھ بھر میں بیداری امت و استحکام پاکستان کے عنوان سے دعائیہ مجالس اور سمینارز منعقد کیے جائے گئے ،انہوں نے کہاکہ شہید عارف حسین الحسینی کی شخصیت صرف فقہ جعفریہ نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے ساری زندگی طاغوتی طاقتوں کے خلاف جدو جہد کی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنی جان دے دی۔ انہوں نے کہاکہ اس تقریب کا عنوان بیداری امت و استحکام پاکستان رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ملک اور امت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی کو اپنانا ہوگا،شہید نے اپنی مختصر زندگی میں مسلم امہ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ہوں یا پرائے سب ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے ،علامہ مختار امامی کا کہنا تھاکہ اس تقریب میں نہ صرف سید عارف حسین الحسینی کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی بلکہ پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل اور آپریشن ضرب عضب اور ملک دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں بربریت کا نشانہ بننے والے شہدائے پاکستان کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عارف حسینی صرف ایک مذہبی رہنما کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے جو کہ آج بھی زندہ ہے ،شہید نے نہ صرف داخلی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھی بلکہ بین الاقومی سطح پر پاکستان کے حقیقی دشمنوں کیخلاف بھی آواز بلند کرتے رہے، انہوں نے کہاکہ علامہ عارف عارف الحسینی نے سب سے پہلے مسئلہ فلسطین ہو یا روس کا افغانستان پر قبضہ عالمی سطح پر بھر پور احتجاج کیا اور باقی تمام جماعتوں کو قائل کرکے ان کی حمایت حاصل کی ،آج کے مسائل سے نکلنے کے لئے بھی اس وقت قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔ ،اجلاس میں عالم کربلائی ،علامہ عبداللہ مطہری،مولانا نشان حیدر ساجدی ،آصف صفوی ،شفقت لنگا،حیدر زیدی،امتیاز شاہ بخاری ،ناصر حسین سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے علامہ امین شہیدی کےخلاف حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تکفیری گروہوں کو خوش کرنے کے لئے امن کے داعی اور ملک سے وفا کرنے والے علماء کی گرفتاریاں کر رہی ہے۔ کیا نیشنل ایکشن پلان صرف وطن عزیز سے محبت کرنے والے اور عوام دوست لیڈران کے خلاف کاروائی کے لئے بنایا گیا ہے۔ کیا ملک کے اندر سرعام دوسرے مذاہب کی تکفیر کرنے والے اور اعتراف جرم کرنے والے دہشتگرد آزاد نہیں پھر رہے ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے ہمیشہ سے پاکستان کے اندر اتحاد و وحدت کی بات کی ہے اور تمام مکاتب فکر کے ساتھ باہمی ہم آہنگی رکھتے ہیں ۔

اتحاد بین المسلمین کے لئے ان کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ پر عوام الناس کے سامنے آئے روز وہ وطن دوست پالیسیوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ لہذا ان کے خلاف کاروائی کرنا دراصل حکومت کا ایک خاص گروہ کو خوش کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی انویسٹیگیشن کا رخ اصل ملزمان کی طرف کریں اور بیلنس پالیسی سے باز آجائیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماوُں کا اجلاس،علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید قائدعلامہ عارف حسینی کی برسی بھر پور طریقہ سے منائی جائے گی جس میں بھر سے علما کرام اور کارکن شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہید عارف حسین الحسینی کی شخصیت صرف فقہ جعفریہ نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے ساری زندگی طاغوتی طاقتوں کے خلاف جدو جہد کی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنی جان دے دی۔ انہوں نے کہاکہ اس تقریب کا عنوان بیداری امت و استحکام پاکستان رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ملک اور امت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی کو اپنانا ہوگا،شہید نے اپنی مختصر زندگی میں مسلم امہ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ہوں یا پرائے سب ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے علامہ اسدی کا کہنا تھاکہ اس تقریب میں نہ صرف سید عارف حسین الحسینی کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی بلکہ پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل اور آپریشن ضرب عضب اور ملک دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں بربریت کا نشانہ بننے والے شہدائے پاکستان کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عارف حسینی صرف ایک مذہبی رہنما کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے جو کہ آج بھی زندہ ہے ،شہید نے نہ صرف داخلی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھی بلکہ بین الاقومی سطح پر پاکستان کے حقیقی دشمنوں کیخلاف بھی آواز بلند کرتے رہے، انہوں نے کہاکہ علامہ عارف عارف الحسینی نے سب سے پہلے مسئلہ فلسطین ہو یا روس کا افغانستان پر قبضہ عالمی سطح پر بھر پور احتجاج کیا اور باقی تمام جماعتوں کو قائل کرکے ان کی حمایت حاصل کی ،آج کے مسائل سے نکلنے کے لئے بھی اس وقت قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں مرکزی اجتماع کے علاوہ ملک بھر میں شہید قائد کی یاد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں شہید قائد کی برسی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے ،اجلاس میں علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ حسن ہمدانی،زاہد مہدوی،رانا ماجد علی،آغانقی مہدی،سید عقیل نقوی،رانا توصیف رضا،نقاش علی،غلام عباس سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مولانا امداد علی نسیمی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد نے وحدت ھائوس حیدرآباد سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کے تاجروں کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں،  حکومت کی جانب سے بینک ٹرانزیکشن اورود ہولڈنگ ٹیکس تاجردشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،،علامہ امین شہیدی کے سانحہ راجہ بازارکے جھوٹے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،نواز شریف ریاستی دھشتگردی بند کرے اور بیگناہ شیعہ مومنین بلخصوص وحدت کارکنان پر ظلم بند کرے،نواز شریف کی حکومت نےضیاء الحق کی گود سے جنم لیا ہے جس کی پالنا سعودی عرب نے تکفیریت کی روپ میں کی ہے ،جو آج پورے پاکستان میں ظلم و دھشتگردی برپا کر رہی ہے، کبھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے گارڈز کو گرفتار کیا جا رہا ہے تو کبھی مومنین کے گھروں پہ چھاپے ما رے جا رہے ہیں۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹَری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے پاکستان کے معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت کی جانب سے علامہ امین شہیدی کو دہشتگردوں کی مخالفت کرنے اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ علامہ امین شہیدی نے ہمیشہ نظریہ پاکستان کا دفاع کیا، ملک دشمن عناصر کے خلاف ملک بھر میں زمینہ سازی کی، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنے والی آرمی کی اخلاقی پشت پناہی کی اور ملک بھر میں قائم فوجی عدالتوں پر میڈیا میں ہونے والے حملوں کا دفاع کیا۔

انہوں نے میڈیا پر اپنے دلائل کے ذریعے روح آئین پاکستان کو زندہ کرنے کی کوشش کی اور اقبال کے پاکستان کی نظریاتی حفاظت کی۔ آج ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری دراصل دہشتگردوں کے سیاسی ونگ کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا شاخسانہ ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں شیعہ شخصیات بالخصوص علامہ امین شہیدی کو پابند سلاسل کرنے کی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نواز حکومت شیعہ دشمنی میں اندھی ہوچکی ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی صوبائی حکومت اسی پالیسی پر کاربند ہے۔ میں گلگت بلتستان کے عوام کو ہوشیار رہنے کی تاکید کرتا ہوں اور واضح کرتا ہوں کہ علامہ امین شہیدی کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے بعد نواز حکومت کا چہرہ واضح ہوگیا ہے۔ نواز شریف کی صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں بھی ضیاء کے دور کو تازہ کرنے کی کوشش میں ہے اور فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتی ہے، عوام ہوشیار رہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree