اربعین امام حسین پردنیا بھر سے تین کروڑعاشقان حسینی ؑکربلا معلیٰ میں موجود

02 دسمبر 2015

وحدت نیوز (کربلائے معلیٰ) اربعین سید الشہداءامام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق کے گوش وکنار سمیت دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عاشقان حسینی ؑاپنے محبوب کی بارگاہ ملکوتی میں حاضری کے لئے تشریف لا چکے ہیں  ، سب سے بڑا پاپیادہ قافلہ نجف سے کربلا 80کلومیٹر کی مسافت طے کرکے پہنچا ہے جس میں نا فقط نجف بلکے پاکستان ، ایران، افغانستان، بھارت، برطانیہ، افریقہ،جرمنی، فرانس، بحرین، سعودیہ، یمن، لبنان، چین سمیت دیگر ممالک کے زائرین شامل ہیں،دوسری جانب سے ایران کے مقدس شہر مشہد الرضاؑسے بھی ایک پاپیادہ قافلہ عشق لاکھوں زائرین پر مشتمل ایک ماہ کی طویل مسافت طے کرکے پہلے نجف پھر کربلا پہنچا ہے،پاپیادہ زائرین راستے بھر نماز وعبادات  ، مناجات تسبیح وتحلیل میں مصروف دکھائی دیئے،  نجف سے کربلا اور دیگر شہروں سے کربلا کی جانب آنے جانے والی سڑکوں پر مقامی وغیر مقامی عاشقان حسینی ؑکی بڑی تعداد نے زائرین امام حسین ؑکی خدمت کیلئے مختلف اسٹال، سبیلیں ، کیمپس کا اہتمام کیا ہوا، جہاں دنیا بھر کی نعمتیں زائرین کے پیش خدمت ہیں ، جگہ جگہ تھکاوٹ سےچوراور پیروں میں چھالے کھانے والے زائرین کی خدمت کیلئے پورے راستے خصوصی مساج کیمپ لگائے گئے ہیں ، جہاں علمائے کرام ، فوجی حکام، اور مقامی زائرین کی بڑی رؤتعداد مہمان زائرین کی شب وروز خدمت عبادت سمجھ کر انجام دےرہے ہیں ، زائرین کا ٹھاٹھے مارتا سمندر اس وقت کربلائے معلیٰ میں موجود ہے، ہر سوز انسانی سروں کا سمندر دکھائی دے رہا ہے، فضائی مشاہدے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پوری شہر کو کالی چادر میں ڈھانپ دیا گیا ہے،مختلف سمتوں سے کربلامیں داخل ہونے والےزائرین حرم مطہر پر نظر پڑے سے شدید آہ وبکاکرتے دکھائی دیئے گئے، کئی یک زائرین شدت غم سے بے ہوش بھی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی، عراقی حکام کے مطابق اس برس اربعین کے موقع پر مقامی اور غیر مقامی زائرین تقریباًتین لاکھ کی تعداد میں کربلا ئے معلیٰ میں موجود ہیں ،جگہ کی کمی اور حکومتی اقدامات میں کوتاہی سے بچنے کیلئے عراقی حکام نے چار روز قبل ہی تمام بارڈرز سیل کردیئے تھے جبکہ تمام ایئرپورٹس پر آن ارائول ویزا کی سہولت بھی ختم کردی گئی تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree