ہم اربعین حسینی ؑکے زائرین پر رشک کر رہے ہیں اور یہ آرزو کر رہے ہیں کہ کاش ہم بھی آپ کے ساتھ کربلا میں ہوتے، آیت اللہ خامنہ ای

02 دسمبر 2015

وحدت نیوز (تہران) رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کے روز فقہ کے اپنے درس خارج میں، کربلا میں اربعین حسینی علیہ السلام کی مناسبت سے ہونے والے بے مثال عظیم اجتماع کو ایک یادگار حسنہ سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ "عشق و ایمان" اور "عقل و جذبے" کا امتزاج، اہل بیت اطہار علیھم السلام کے مکتب کی انفرادی خصوصیت ہے-

حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی پذیرائی کرنے والے عراقی عوام کی محبت اور بلند ہمتی کو سراہا اور اس عظیم معنوی اجتماع میں شرکت کی توفیق پانے والوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اس موقع کو غنیمت جانیں- آپ نے فرمایا کہ ہم بھی دور سے اربعین حسینی کے زائرین پر رشک کر رہے ہیں اور یہ آرزو کر رہے ہیں کہ کاش ہم بھی آپ کے ساتھ ہوتے-

رہبر انقلاب اسلامی نے خاندان پیغمبر اسلام سے معنوی اور والہانہ رابطے، نیز ان نورانی شخصیات کی زیارت کو مکتب تشیع کا ایک امتیاز قرار دیا اور فرمایا کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ایران اور دیگر ملکوں سے جانے والے لوگوں کا کربلائے معلی میں عظیم اجتماع، مکتب اہل بیت اطہار علیھم السلام کی ممتاز خصوصیات کا ایک جلوہ ہے اور اس میں بھی ایمان، اعتقاد، اور پختہ یقین موجزن ہے اور ساتھ ہی عشق و محبت بھی-



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree