The Latest

وحدت نیوز (سہیون شریف) وادی مہران سندھ کی پہچان اور معروف صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندر ؒ کی درگاہ کے حوالے سے شہرت یافتہ سیہون شریف کے جید عالم دین اور پرنسپل دانشگاہ امام علی رضا ؑ علامہ طاہر حسین نجفی نے باقائدہ طور پر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی مزار شریف حضرت لال شہباز قلندر ؒ پر حاضری کے بعد ان سے اپنے مدرسے میں ملاقات کے دوران علامہ طاہر حسین نجفی نے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا  ، اس موقع پرانہوں نے کہاکہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کی وطن عزیز میں شیعہ سنی وحدت اور مکتب تشیع و مظلومین پاکستان کے حقوق کی جدوجہد سے متاثر ہو کر ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ، ایم ڈبلیوایم نے مشکل وقت میں ملت جعفریہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور اسے اس کے غصب شدہ حقوق کی جانب متوجہ کیا ، انشاءاللہ مکتب اہلبیت ؑ کی خدمت کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے شانہ بشانہ میدان میں حاضر رہوں گا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ  سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی ڈومکی ،ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی،صوبائی رہنما آغا منور جعفری اور ایم ڈبلیوایم ضلع مٹیاری کے سیکریٹری جنرل مولانا اختر حسین شریعتی سمیت دیگر بھی موجود تھے، جنہوں نے علامہ طاہر حسین نجفی کو ایم ڈبلیوایم میں شمولیت پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےشہداد کوٹ پریس کلب میں تحفظ پاکستان و بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے دفاع کے لیے بیدار رہنا انتہائی ضروری ہے۔اسی بیداری کا درس شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے پوری قوم کو دیا۔سامراجی و طاغوتی طاقتوں کے خلاف امام خمینی ایک تحریک بن کر منظر عام پر آئے اورجابرشہنشاہیت کے خلاف کلمہ حق ادا کرکے حقیقی اسلام کا عملی نمونہ پیش کیا۔اسی فکر کے پیروکار آج نائجیریا سے یمن اورلبنان سے شام تک فرعونی طاقتوں کے خلاف مضبوط آواز بن کر ابھر رہے ہیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی ، گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغاسید علی رضوی اور پریس کلب کے صدر حافظ عاشق نے بھی خطاب کیا۔


علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ اس ملک کے حکمرانوں کو وطن عزیز سے زیادہ اپنے سرمائے کی فکر ہے۔غریب عوام پر ٹیکسوں کے بے تحاشہ بوجھ ڈال کر سٹیل اور شوگر کی ذاتی ملیں مضبوط کی جا رہی ہیں۔جمہوریت کے نام پر ملک میں جمہوری اقدار کا خون کیا جا رہا ہے۔حکمرانوں کا ہدف اقتدار کو اپنی اولاد کی طرف منتقل کر کے اپنی بادشاہت کو قائم رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری ریاستی اداروں اور پاک فوج کی ہے۔کسی اور عسکری قوت یا لشکر کو مسلح سرگرمیوں کی اجازت دینا قومی سلامتی کے منافی اور ملک و قوم کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔اس ملک کو سب سے بڑا خطرہ تکفیری قوتوں سے ہیں جنہوں نے مذہب کے نام پر قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ماضی میں اس فکر کے پیروکار قیام پاکستان کے مخالف تھے اور قائد اعظم محمد علی جناح کو برملا کافر قرار دیتے رہے۔یہود و نصاری کے ان ایجنٹوں سے چھٹکارا حاصل کر کے ارض پاک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن پاکستان ہمیں اپنی زندگی سے زیادہ عزیز ہے۔کوئی بھی قوت جو وطن عزیز کے مفاد کے منافی سرگرمیوں میں مصروف ہے ہماری اس سے کھلی دشمنی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبوں پر اربوں روپے کی دی جانے والی سبسڈی کی رقم پوری قوم سے وصول کی جا رہی ہے۔چند شہروں میں پرتعیش سفری سہولیات دے کر ووٹ بینک بڑھانے کی کوشش کواحمقانہ عمل کے علاوہ کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔ریاست کی بیس کروڑ آبادی میں چند مخصوص خاندانوں کو چھوڑ کر پورا ملک استحصال اور ریاستی جبر کی چکی میں پس رہا ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔لوگ غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشیاں کر رہے ہیں۔جس ملک میں پانچ سو روپے کے عوض پندرہ سالہ بچے خودکش بمبار بننے پر محض اس لیے راضی ہو جائے کہ اس کے گھر میں بھوکے بہن بھائی دو وقت کی روٹی کھا لیں گے اس ریاست کے حکمران پوری قوم کے مجرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہر چیز پر اثر انداز ہوتی ہیں۔اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا جس کی قوم متحمل نہیں ہے۔قومی سرمایہ بیرونی ممالک منتقل کرنے والے حکمران عوام کو مزید آزمائش میں مت ڈالیں۔غریب عوام کے گھر کا چولہا پہلے ہی بڑی مشکل سے جلتاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

وحدت نیوز (ڈی آئی خان) سہارا سنٹر کی بندش کو فِی الفور کھولا جائے اور ضلعی حکومت ناجائز قبضہ واپس لے کر بلڈنگ سہارا سنٹر کے حوالے کرے۔ معذور افراد کے ساتھ زیادتی پر ضلعی حکومت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین تہور عباس شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت کے اس ناجائز اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں اور کہا کہ پچھلے 15 سال سے یہ سنٹر اس بلڈنگ میں قائم ہے اور معذور افراد کو مختلف سہولیات و سروسز مہیا کر رہا ہے، لیکن ضلعی حکومت اس کو خالی کرانے کے درپے ہے، باوجود اسکے کہ ضلعی حکومت کے پاس کئی سرکاری عمارتیں اور خالی پلاٹس موجود ہیں، جن میں وہ اپنا دفتر باآسانی بنا سکتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی حکومت اس اقدام کو واپس لے اور فوراََ بلڈنگ سہارا سنٹر کے حوالے کرے، ورنہ سول سوسائٹی، سیاسی و مذہبی تنظیمیں معذور افراد کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گی اور اپنے حق کے لئے آخری حد تک جائیں گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سکریٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی دونوں جڑواں بھائی ہیں دونوں آپس میں لازم وملزوم ہیں وطن عزیز خصوصاً صوبہ بلوچستان میں دولت کی ریل پیل اس وقت شروع ہوئی جب اسلام کے نام پر  امریکن ڈاکٹرائن جہادی کلچر کا آغاز ہوا جس سے وطن عزیز سمیت پورا خطہ دہشتگردی کی لپیٹ میں آگیا اداروں کو کرپشن زدہ کر دیا گیا تاکہ دہشت گرد دندناتے پھرتے رہیں , یونیورسٹیوں اور جامعات میں قلم کلچر کی بجائے کلاشنکوف کلچر کا آغاز ہوا. ڈالروں کی ریل پیل کے زریعے تکفیری سوچ کو پروان چڑھایا گیا تاکہ مسلمان جو قرآن کریم کے مطابق آپس میں ایک دوسرے کے بھائی ہیں ایک دوسرے کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے کر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن جائے. پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کے فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے بعض خود ساختہ آلہ کاروں کے زریعے اسلامی مسالک کے درمیان نفرتیں پھیلانے کی مذموم کوششیں کی گئی اور بلوچستان میں بسنے والی برادر اقوام بلوچ , پشتون , ہزارہ , پنجابی وغیرہ کو اپنے زرخرید افراد کے زریعے آپس میں دست و گریباں کرنے کی مذموم سازشیں کی گئی ان تمام حالات میں بلوچستان کی سیاسی شخصیات , شیعہ و سنی علماء کرام لائق تحسین ہیں جنہوں نے اپنی جدوجہد اور انتھک کاوشوں کے زریعے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے اسی طرح گزشتہ کچھ عرصے سے پاک فوج کا بیانیہ کرپشن اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ  ختم کر دیں گے عوام کے لئے کافی امید افزا ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر وطن عزیز پاکستان اور صوبہ بلوچستان میں امن و امان کا بحال ہونا ممکن نہیں ہے جو اقتصادی ترقی کی راہ میں سب سے  بڑی رکاوٹ ہے ہم حکومت اور اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا صفایا کرتے ہوئے مکمل  امن و امان قائم کریں تاکہ وطن عزیز پاکستان اور صوبہ بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے.

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree