The Latest

نوجوان درس اور اخلاق کو فطرت سے سیکھیں

وحدت نیوز (آرٹیکل) نوجوان کسی بھی قوم ،معاشرے اور تنظیم کا بنیادی اثاثہ ہوتے ہیںنوجوان اپنی صلاحیتوں کو ضائع نہ کریں اور اپنی خودسازی کےذریعے معاشرے کے دیگر افراد کی اخلاقی تربیت کرسکتے ۔زندگی کے درس اور اخلاق کو فطرت سے سیکھیںاعتقادی اصولوں کو سیکھنے اور اخلاقی دروس کو حاصل کرنے کےلئے ہمارے لئے فطرت بہترین کلاس ہے ۔ اللہ تعالی نے ہمیں لاتعداد اور گرانقدر قدرتی نعمتوں سے نوازا ہے ۔ ان نعمتوں کے حصول پر ہم جس قدر بھی اللہ تعالی کے حضور سجدہ بہ ریز ہو کر اس کی ذات کا شکر ادا کریں ، وہ کم ہے ۔قرآن میں بہت سی طبیعی چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔ بہت سی قرآتی سورتوں کے نام طبیعی امور پر ہیں ۔ مثال کے طور پر سورہ تین یعنی انجیر طبیعی ہے ۔سورہ فیل ، سورہ زلزلہ ، عادیات ، قارعہ ، علق ، شمس ، لیل ،ضحی ،فجر ، بلد ، غاشیہ ، انشقاق ،افطار ، سورہ تکویر فطرتی نام ہیں ۔

قرآن کے آغاز سے ہی فطرت کا ذکر شروع ہو جاتا ہے ۔ سورہ بقرہ جزء فطرت ہے ۔ سورہ نساء میں عورتوں کا ذکر ہے وہ بھی طبیعی ہیں ۔ اسی طرح سورہ مائدہ ، اعراف ، انعام ،انفال ، نحل کھف سب فطرتی اور طبیعی ہیں ۔یہ دریا کہاں سے نکلتے ہیں اور کہاں جاتے ہیں ؟ اگر ندی پر غور کریں تو پہلا سوال ہمارے ذہن میں یہ آتا ہے کہ آخر یہ پانی کہاں سے آیا  اور کہاں جاتا ہے ۔انسان بھی بالکل اسی طرح ہے ۔ ایک حدیث ہے کہ  «رحم الله اُ مَراً» خدا کی رحمت اس پر ہو کہ «عَلِمَ»  جو یہ جان لے «مِن اَین» وہ کہاں تھا «و فی أین» اور کہاں ہے «و الی أَین» اور کہاں جائےگا ۔امام کاظم علیہ السلام نے فرمایا : " اصلی مومن وہ ہے کہ  ہر رات جب وہ سونے لگے تو حساب کرے کہ اس نے کیا کیا ہے ؟ اگر انسان کو یہ معلوم ہو جائےکہ اس کی کیا قیمت ہے تو وہ یونہی خود کو سستا کبھی نہ بیچے ۔ اپنی اہمیت کو زندہ رکھنے کے لئے وہ ہر لحظہ برنامہ ریزی کرے گا ۔اگر ہمیں  یہ معلوم ہو جائےکہ ہمارے پاس جو نوٹ ہیں وہ بےحد کم قیمت کے ہیں تو ہم اسے کسی کم قیمت چیز کے ساتھ آسانی سے رد و بدل کرنے پر راضی ہو جائیں گے اور اگر ہمیں یہ معلوم ہو جائے کہ ہمارے پاس جو چیز ہے وہ سونا ہے تو ہم کسی بھی قیمت پر اسے کسی دوسرے فرد کو دینے پر تیار نہیں ہونگے ۔جس طرح نہر یا رودخانے  اور دریا کو دیکھ کر انسان کے ذھن میں سوال جنم لیتے ہیں کہ آخر یہ کہاں سے نکلتے ہیں اور کہاں جاتے ہیں ۔ اسی طرح خود سے یہ سوال بھی کریں کہ آج سارا دن جو وقت میں نے گزارا ہے وہ کہاں خرچ کیا ہے ۔
    
نہروں اور دریاؤں سے ایک اور سبق جو ہم حاصل کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ زندگی کو ہمیشہ حرکت میں رہنا چاہیے اور اس میں سکوت کبھی بھی نہیں آنا چاہئے۔ حرکت میں ہی برکت ہے اور انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کے لئے وہ کوشش کرتا ہے ۔ اسلئے ہمیں زندگی میں کبھی بھی مایوسی کی حالت میں ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں بیٹھنا چاہئے اور ہمیشہ اپنی زندگی میں بہتری لانے کےلئے کوشش کرتے رہنا چاہیے ۔

دوستی کرتے وقت بہت دقت کریں آپ کس سےدوستی کررہے ہیں اس نے آپ پر اثرات مرتب کرنے ہیں بعینہ اس ندی ،نالے کہ جس میں کھارا پانی ہو ۔ آپ کبھی بھی اس پانی کو اپنی تازہ فصلوں کو نہیں لگائیں گے اسی طرح دوست بھی انسان کو کھارے پانے کی طرح متاثر کرتے ہیں ۔ امید ہے وحدت یوتھ کے جوان اپنی شرعی ،اخلاقی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونگے ۔ تمام معاشرے اور تنظیمیں آپ دوستوں کے سہارے پیشرفت کرتی ہیں آپ جتنے مخلص اور باایمان ہو نگے اس تنظیم کی کامیابی یقینی ہے ۔ ناامیدی کے پروپگنڈے کو ناکام بنادیں ۔قوم کو آپ نے ولولہ دینا ہے ۔اپنی توانائیوںکو ضائع مت کریں ۔ آخر میں مرکزی یوتھ کونسل تمام اراکین نے اس بات زور دیا کہ اس طرح کی اخلاقی نشستیں ہمارے لئے بہت مفید ہیں ۔ان کا تسلسل جاری رہنا چاہئے ۔

 

 

برادر ظہیرالحسن کربلائی
مرکزی وحدت یوتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی وحدت یوتھ کونسل کا سالانہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد سیکرٹریٹ میں منعقد ہواجس میں تمام صوبائی سیکرٹری یوتھ ،مرکزی کابینہ اور سپریم کونسل کے اراکین نے شرکت کی ۔سپریم کونسل کے اراکین میں سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،آقائے یونس حیدری ،برادر تنصیر حیدر، شمالی پنجاب کے سیکرٹری یوتھ برادار شبیر ترابی ،جنوبی پنجاب کے سیکرٹری یوتھ سید عمران گیلانی،آزاد جموں کشمیر کے سیکرٹری یوتھ برادرسید حسن علی کاظمی ،سندھ کے سیکرٹری یوتھ آصف سولنگی،بلوچستان کے سیکرٹری یوتھ سید شبیر شاہ کاظمی ، گلگت بلتستان سے سیکرٹری یوتھ برادر عمران اور کوئٹہ ڈویژن نمائندہ یوتھ برادر غلام عباس نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا بعد ازاں تعارفی نشست ہوئی۔

ورکشاپ کے شرکاء سےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ ڈاکٹر محمد یونس حیدری اور ظہیرالحسن کربلائی نے بھی خطاب کیا،تیسری نشست میں تین سالہ پروگرام اور صوبوں کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔تین سالہ پروگرام پر مکمل بحث ہوئی اور اس کے اندر ترامیم اور اہداف کو طے کیا گیا۔وحدت یوتھ کے مرکزی کونسل کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وحدت کو وحدت یوتھ بھر پور طریقے سے منائی گی ۔سبیلیں ،استقبالیہ کیمپس،لبیک یا رسول اللہ ریلیاں نکالی جائیں گی،
۲۵دسمبر کو حضرت عیسیؑ کی  ولادت باسعادت اور قائد اعظمؒ ڈے بھر پور طریقے سے منایا جائے گا،تین سالہ پروگرام کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا،کورس اسلام شناسی ہر یوتھ ممبرکرے گا۔ پہلے مرحلے میں اسلامی شناسی کورس میں سے مرکزی و صوبائی کابینہ کو گزارا جائے گا،پہلے سال میں وحدت یوتھ ممبر سازی اور تربیت پر کام کرے گی،دوسرے سال یوتھ پارلیمنٹ ،سپورٹس اینڈ ایڈونچر کلب ترتیب دے گی، تیسرے سال یوتھ اپنی پاور کا مظاہر کرے گی،مرکزی یوتھ کابینہ کی منظوری دی گی۔

وحدت نیوز(جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے زیر انتظام مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو میں 2روزہ صوبائی تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انتظام کیا گیا ۔ورکشاپ سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،سید ناصر شیرازی ،مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی ،بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔
                  
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین الہیٰ ا ہداف کی حامل انقلابی جماعت ہے ،جس میں تعلیم و تربیت کو خصوصی اہمیت حامل ہے ۔لہذٰا نصاب کے مطابق کارکنوں کو تعلیم و تربیت پر توجہ دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ 25دسمبر کو حیدر آبا د میں عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ  ﷺ  کانفرنس منعقد ہوگی ،جبکہ قائد وحدت 20دسمبر سے صوبہ سندہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
              
انہوں نے کہا کہ ہم فکر خمینی ؒ کے وارث اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے معنوی فرزند ہیں ،ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کرتے ہیں ،سر زمین پاکستان کے محب وطن شہری ہونے کی حیثیت سے اس ملک کی تعمیر و ترقی اور تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ میں دہشت گردی اور تکفیری سوچ کے خلاف امن پسند قوتوں کا الائنس تشکیل دینا چاہتی ہے ۔

وحدت نیوز (ملکوال) مجلس وحدت مسلمین ضلع منڈی بہاوالدین کی طرف ملکوال میں  فری وحدت ٹیوشن سنٹر کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں  ملکوال کی عوام کی نے بھرپور شرکت کی، افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز مولانا شفقت عباس صاحب نے حدیث کساء کی تلاوت سے کیا جس کے بعد مولانا سید اسد عباس نے وحدت ٹیوشن سنٹر بنانے کے مقاصد اور فوائد سے حاضرین کو آگاہ کیا جس کے بعد سید یاور شاہ صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں تربیتی گفتگو کی جس کے بعد اختتامی دعا کی گئی اور شرکاء میں نیاز تقسیم کی گئی۔

وحدت نیوز (جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ورکشاپ مرکزی تحقیقات اسلامی میں منعقد ہوئی جس میں سندھ کے اضلاع اور یونٹزکے سیکرٹری اطلاعات نے شرکت کی ورکشاپ میں پرنٹ، الیکٹرونک او ر سوشل میڈیاسے وابستہ ماہرین شریک ہوئے اورتمام شعبہ جات سے مطلق معلومات سے شرکاء وررکشاپ کو آگاہ کیا ماہرین کا کہنا تھا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر روز بروز تیزی سے بدلتی سیاسی و جغرافیائی صورت حال کے پیش نظر ذرائع ابلاغ کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، بحیثیت قوم، تنظیم اور ادارہ اپنا موقف بر وقت عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار نا قابل فراموش ہے صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے کہاکہ عصر حاضر میں ورکشاپ سوشل میڈیا کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی تاکہ یہاں سے جانے کے بعد شرکاء پروگرام بہتر اور موثر انداز میں فیس بک،ٹیوٹر و دیگر سوشل میڈیا صفحات پر اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تیار ہوں۔ ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ سوشل میڈ یاکے انچارج مختار دایونے تفصیلی ٹریننگ دی،جس میں سوشل میڈیا کے مختلف ٹولس کو استعمال کرنے کے طریقے سکھائے گئے،ساتھ ہی ان کی پریکٹس بھی کروائی۔آصف صفوی کا کہنا تھاکہ دور حاضرمیں روابط اور میڈیا کے ذرائع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی  نے ہارٹ آف ایشا کانفرنس میں بھارت اور افغانستان کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیادمضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کوتلیائی سیاست کے نرغے میں آچکا ہے۔پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگانے سے پہلے افغانستان صدر اشرف غنی کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے تھی کہ پاکستان کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والی طالبانی قوتیں افغانستان میں ہی پروان چڑھی ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی کے جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ہیں ان میں بھارت اور افغانستان براہ راست ملوث رہے ہیں۔پاکستان میں کلاشنکوف اور منشیات کو متعارف کرنے والے عناصر بھی پناہ کی غرض سے افغانستان سے پاکستان میں داخل میں ہوئے تھے۔پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف پڑوسی ممالک کی کارستانیاں کوئی ڈھکی چھپی نہیں۔پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت اور پھر واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستانی مدعوئین کے ساتھ بھارت کا تضحیک آمیز رویہ قابل مذمت ہے۔بھارت نے میزبانی کا حق ادا کرنے کی بجائے کم ظرفی کا ثبوت دیا ہے۔سفارتی آداب کے منافی اس نامناسب رویہ پر بھارت کو حکومتی سطح پر معذرت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا وقار ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے۔کسی بھی ملک کا پاکستان کے ساتھ جارحانہ رویہ قابل قبول نہیں۔کانفرنس میں شریک دیگر ممالک کو بھی بھارت کے اس ناروا رویہ پر تنقید کرنا چاہیے تھی۔ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خطے کے دیگر ممالک سے ہم آہنگی اور دوستانہ روابط کو بڑھانے کے لیے مربوط لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا افغانستان سمیت خطے کے دیگر مسلم ممالک سے بھارت کے مضبوط تعلقات ہمارے کمزور خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔بھارت کی طرف سے افغانستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار ہمیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے کافی ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائرزیشن پاکستان نومل یونٹ کی جانب سے طلباء کے مابین توضیح المسائل ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ،ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور شیلڈاور اسناد تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ علاقے کے معززین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔نوجوان نسل میں اسلامی بیداری اور دین سے آشنائی کی خاطر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ایک کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 400 کے قریب طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔اس مقابلے کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو لیپ ٹاپ جبکہ دوم اور سوم پوزیشن ہولڈرز کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر حوصلہ افزائی کے طور پر تقسیم کئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی خیر العمل فائونڈیشن  شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین  گلگت بلتستان کے سیکرٹری برادر علی حیدر نے پوزیشن ہولڈر ز کو انعامات تقسیم کئے ۔اس تقریب میں مقررین نے امامیہ طلباء کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اس قسم کے مقابلے منعقد کرانے پر زور دیا کیونکہ اس طرح کے مقابلوں سے جہاں ایک طرف طلباء کی ذہنی استعداد اور صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع مل جاتا ہے وہاں نئی نسل کو دین سے دلچسپی اور فکری بیداری کا موقع میسر آتا ہے۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں دور حاضر میں دشمنان اسلام کی سازشوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دشمن جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہے اور وہ ہماری نوجوان نسل کو دین سے دور کرنے کی نت نئی ترکیبوں کیساتھ نبرد آزما ہے جس سے مقابلے کیلئے نوجوان نسل کو مکمل تیاری کیساتھ میدان عمل میں موجود ہونا چاہئے اور ایسا تب ممکن ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پوری طرح دینی تعلیمات سے ہم آہنگ کریں۔تعلیم اور تربیت کا چولی دامن کا ساتھ ہے تربیت کے بغیر تعلیم بے معنی ہے اور مآج ہمارا معاشرہ اگر انحطاط کا شکار ہے تو وجہ یہی ہے کہ جو افراد زیور تعلیم سے آراستہ ہیں لیکن تربیت نہ ہونے کی وجہ سے استعماری سازشوں کا شکار نظر آرہے ہیں اور دوسری جانب علم و ہنر جو مسلمانوں کی میراث ہے اس کے حصول میں مسلمان دیگر اقوام کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں۔ تقریب سے سید قلب علی ،شیخ شہزاد حسین، اور انجینیئر علی حیدر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی وحدت یوتھ کونسل کےسالانہ دو روزہ اجلاس میں سپریم کونسل کے سربراہ سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کا اللہ پر ایمان اور توکل مضبوط ہونا چاہئے، جوان مستقبل کی امید ہیں اور ہرا چھائی کی طرف تیزی سے بڑھتے ہیں اسی لئے دشمن کی کوشش ہے کہ اس عظیم سرمائے کی اعتقادی اور فکری بنیادیں متزلزل کر کے ان سے روح ایمانی چھین کر شیاطین کے ہاتھوں کا کھلونا بنائیں. مختلف سکیولرسیاسی تنظیمیں نوجوانوں کوچیل کی طرح اٹھا رہی ہیں اور ان کی اخلاقیات کو تباہ کر رہی ہیں۔وحدت یوتھ ان نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرے اور ان کی اخلاقی وروحانی تربیت کرے ۔نوجوان ہمیشہ رول ماڈل کی تلاش میں ہوتے ہیں اور ہمارے بہترین رول ماڈل جوانان بنی ہاشم ہیں،جوانوں کی تربیت کرنے والے مسئولین خود تربیت یافتہ ہونے چاہیےتاکہ وہ دوسرے جوانوں پر اثر انداز ہو سکیں، شیطانی انقلاب شیطان کے رابطے سے آتا ہے جو کہ دیرپا نہیں ہوتا اور جبکہ الٰہی انقلاب اللہ تعالیٰ کے رابطے سے آتا ہے۔

دو روزہ یوتھ مرکزی کونسل کے اجلاس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے جوانی کی عظیم نعمت پر روشنی ڈالتے ہوئے جوانان بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس اور شہزادہ علی اکبر کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے پر زور دیا. انہوں نے مزید کہا جوان ہر اچھی چیز کی طرف جلدی سبقت لے جاتے ہیں، ان میں ولولہ اور جوش ہوتا ہے، ایثار اور قربانی کا جزبہ ہوتا ہے اور محافظ دین بن کر ہر طوفان سے ٹکرانے کا حوصلہ ہوتا ہے. انہوں نے مولائے کائنات کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات نے رسول اللہ کی حیات میں ایک جوان کی حیثت سے محافظ دین اور رسالت کا فریضہ انجام دیا. علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دشمنوں کی سازشوں اور ثقافتی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جوانوں کو اپنی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے. قرآن کی تلاوت، فکری اخلاقی اور اجتماعی موضوعات پر کتابیں، ناولز اور لٹریچر پڑھنے پر تاکید کی. انہوں نے کہا کہ شیطانی انقلاب، شیطان سے تعلق جوڑنے پر آتا ہے اور دینی انقلاب اللہ سے تعلق جوڑنے پر آتا ہے. جوانوں کا جتنا تعلق اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ان کے اندر خودکفائی آئے گی اور وہ معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے وسائل کا انتظار نہیں کرے گا.

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفر ی نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ کراچی میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں گیارہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کی لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، تفصیلات کے مطابق ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی 11 افراد جاں بحق آگ کچن میں گیس لیکج کے باعث لگی، بھگدڑ کے دوران 65 افراد زخمی بھی ہوئے ، پاک فوج ، نیوی ، رینجرز اور پولیس نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا- شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ تین خواتین سمیت 11 افراد کی زندگیاں نگل گئی ، آگ پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔ امدادی کارروائیوں میں پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور دلخراش واقعہ کئی قیمتی جانیں لے گیا ۔ آگ رات تین بجے کے قریب شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ کے کچن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہر طرف افراتفری کا عالم تھا جان بچانے کیلئے کوئی ادھر بھاگا تو کوئی ادھر ، آگ نے کسی کو نکلنے کی مہلت بھی نہ دی متعدد لوگوں نے پردوں سے لٹک کر اترنے کی کوشش کی ۔ آگ لگنے کی وجہ سے دھواں ہر طرف پھیل گیا ۔ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں ۔ دھواں نکالنے کے لیے کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑے گئے ، امدادی کاموں میں پاک فوج ، پاک نیوی ، رینجرز ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے  مرکز تحقیقات اسلامی میں منعقدہ دو روزہ  تربیتی ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں بہادر لوگوں کی جانی و مالی قربانیوں کا حاصل ہے، یہ قربانیاں ایک عظیم مقصد کے لیے دی گئی، وہ عظیم مقصد خطے کے حصول کے لیے تھا، جس پر اسلام کے سْنہری اور پاکیزہ حصول کا عملی اجرا کیا جا سکے، بد قسمتی سے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر نظریہ پاکستان پر ضرب لگانے لے لیے عالمی طاقتوں کے ایماء پر پاکستان کو، گروہی لسانی، مذہبی گروہ بندیوں میں اس حد تک تقسیم کر رہا ہے کہ نظریہ پاکستان کی روح دھندلا جائے۔ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے بہت سی مصیبتں برداشت کیں اور یہ سفر اتنا ہی مشکل اور کٹھن تھا جتنا پاکستان بننے میں تھا، اس سرزمین کے باوفا بیٹے اس پاک سر زمین کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گئے، مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں محبت کرنے والے شیعہ، سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ بد ترین دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود دشمن کامیاب نہیں ہو سکا، کیونکہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، اگر کوئی اس ملک سے غداری کرنا بھی چائے تو شہدوں کا لہو اسکی حفاطت کرتا ہے۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو قائد اعظم  نے پاکستان کا تحفہ دیا، یو م آزادی اس تجدید عہد کا دن ہے، وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے، اس کی ترقی کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بْت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہو کر دہشت گردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہو گا۔ ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرئے تک ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس وطن کا دفاع کریں گئے۔انہوں نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو اپنا رول ماڈل بنایئں۔ورکشاپ میں سندھ بھر کے تمام اضلاع اور یونٹز کے زمہ داران کی بھرپور شرکت جبکہ ورکشاپ سے اختتامی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی ،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی اور مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی آج بروز اتور خطاب کریں گئے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree