The Latest

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کاچو امتیاز حیدر خان کی اسمبلی رکنیت خارج کروانے کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردی ہے۔کاچو امتیاز حیدر خان جو مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر سکردو حلقہ ۲ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔گزشتہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر کاچو امتیاز حیدر خان کے خلاف تادیبی کاروائی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی جس نے فیکٹس فائنڈنگ کے بعد کاچو امتیاز حیدر خان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔اس دوران کاچو امتیاز حیدر خان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ بھی پارٹی قیادت کو پیش کیا۔پارٹی قیادت کی جانب سے سپیکر جی بی اسمبلی کو کاچو امتیاز حیدر خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی استدعا کی گئی اور کاچو امتیاز کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا استعفیٰ بھی پیش کردیا گیا۔کاچو امتیاز حیدرخان سپیکر جی بی اسمبلی کے روبرو پیش ہوکر اپنے استعفیٰ سے انکاری ہوئے اور سپیکر نے آزاد حیثیت میں کاچو امتیاز کی اسمبلی رکنیت بحال رکھی ۔سپیکر کے اس فیصلے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے فیصلہ کیا اور گزشتہ روز الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں ریفرنس داخل کردیا گیا ہے جس میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی فریق بنالیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن شعبہ خواتین کی شوری کا اہم اجلاس مسجد خاتم النبیاء ع میں مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سیدہ زہرا نقوی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں 16یونٹ کی ذمہ داران سمیت اراکین ڈویژنل کابینہ نے شرکت کی ،اجلاس کا باقائدہ آغاز مقامی دینی مدرسے کی طالبات نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکٹریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکائے اجلاس سے خصوصی خطاب کیا ،اجلاس کے اختتام پر اراکین شوری نے کثرت رائے سے خانم رقیہ بی بی کو آئندہ سال کیلئے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کا سیکریٹری جنرل اور خانم کنیز فاطمہ کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خانم زہرا نقوی نے کہا کہ خواہران معاشرے میں الہی اقدارکے رواج کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ فعالیت کریں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی شعبہ خواتین کا اہم اجلاس ڈویژنل آفس میں منعقدہوا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نقوی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس کا باقائدہ آغاز خواہر عتیق فاطمہ نے حدیث سے کیا،اجلاس میں اراکین نے کثرت رائے سے خانم زرین کو ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کی سیکریٹری جنرل منتخب کیا، بعد ازاں انہوں نے خواہر نایاب زہرا کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، خانم عتیق فاطمہ کوسیکریٹری مالیات ونشرواشاعت ،خواہر بنین فاطمہ کو سیکریٹری روابط اور میڈیا سیل ،خواہر معصومہ اور خواہر یاسمین کو سیکریٹری فلاح وبہبود، خانم ندیم زہرا کو سیکریٹری تربیت اور خانم حنا فاضل کو سیکریٹری تنظیم سازی نامزد کردیا۔ مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی نے نومنتخب اراکین کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں منعقد ہوا جس میں آئندہ تین سال کے لئے بھاری اکثریت سے علامہ مبارک علی موسوی کو صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب منتخب ہوا،نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی نے مجلس وحدت مسلمین کے دیکر رہنماوں علامہ عبدالخالق اسدی رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان،علامہ حسن ہمدانی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور، سید حسین زیدی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین لاہور،علامہ سخاوت قمی رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب،علامہ ناصر مہدی رہنما مجلس وحدت مسلمین لاہور و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 87 دن کے طویل بھوک ہڑتال کر کے موجودہ حکمرانوں کی ملت تشیع کیخلاف جاری متعصبانہ رویوں اور انتقامی کارویوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا،ملک کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس پر امن تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جاری کیمپ میں آکر بھر پور اظہار یکجہتی بھی کی،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مطالبات پر عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی کروائی لیکن بدقسمتی سے مطالبات پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہے،پنجاب میں ہمارے مسائل جوں کا توں ہیں ہم عزاداری نواسہ رسول ۖ پر کسی بھی قسم کے قدغن کو برداشت نہیں کریں گے،پنجاب میں ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا تھاکہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوئے تو ہم دو ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے،لیکن ابھی تک حکمران ٹس سے مس نہیں ہم آج یہ اعلان کرتے ہیں کہ دو ستمبر کو ہر حال میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے،اور اس دھرنے کی قیادت خود سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کرینگے،اور یہ دھرنا ہمارے مطالبات کی منظوری نہیں بلکہ عملدرآمد تک جاری رہیگا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر وعدے کے مطابق عمل نہ کیا گیا تو پھر 2ستمبر کو وزیر اعلی ہاوس پنجاب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس میں میرے سمیت تمام مرکزی رہنما اور ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہو گی۔۔حکومت کسی مغالطے میں نہ رہے۔ ہمارا احتجاجی کیمپ ابھی تک قائم ہے ۔ تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمدمیں حکومتی سست روی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے ۔حکومت فوری طور پر ہمارے تحفظات کا ازالہ کرے۔ جب تک نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔عوام کو لفظوں کے ہیر پھیر میں الجھانے کا وقت اب گزر چکا ہے۔ اب ملکی حالات عملی اقدامات کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ضرب عضب کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر کے خطے کی صورتحال خراب کرنا چاہتا ہے۔کشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم کا حالیہ خطاب پاکستان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہ مودی کی تقریر سے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے محرکات واضح ہو چکے ہیں۔اب مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔بھارت کی اس سنگین سفارتی خلاف ورزی کے حوالے سے عالمی فورمز پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ننگی جارحیت نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔بھارتی افواج کی وحشیانہ درندگی کے مناظر میڈیا پر موجود ہیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس زیادتی کا سختی سے نوٹس لیں۔

وحدت نیوز(تلہ گنگ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری امور تربیت خانم نرگس سجاد جعفری نے تلہ گنگ سٹی کا دورہ کیا حدیث کساء کی محفل میں شرکت کی اور شعبہ خواتین کی کابینہ کے تاسیسی اجلاس میں شرکت کی اور نو منتخب اراکین کابینہ سے حلف لیا ،خانم تنویر زہراء سیکرٹری جنرل, خانم غلام زہراء ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خواہر ساقیہ بتول مسئول گرلز گائیڈ منتخب کیا گیا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام قرآن خوانی مجلس عزا اور تعزیتی ریفرنس برائے ایصال ثواب و بیاد راجہ زوار حسین مرحوم اور علامہ سید ساجد حسین شیرازی کشمیریاں امام بارگاہ، ڈھوک رتہ راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ مجلس عزا سے علامہ سید علی اکبر کاظمی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی، علامہ سید نور حسین الحسینی اورکزئی ایجنسی، علامہ نذیر حسین نذیری خطیب مسجد دربار سخی شاہ پیارا چوہڑہڑپال راولپنڈی، علامہ سید محمد شیرازی، اور سید فدا حسین شاہ سابقہ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ شیرازی مرحوم اور راجہ زوار حسین مرحوم کے لواحقین کے پروگرام میں خصوصی شرکت اور اس عزم کا اظہار کہ جس حسینی اور کربلائی راہ پر علامہ شیرازی اور راجہ زوار حسین چلتے رہے اس پر وہ بھی گامزن رہیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس وحدت ھاؤس پنجاب لاھور میں منعقد ھوا جس میں  مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ سید مبارک علی موسوی کو أئندہ تین سال کے لئیے صوبائی سیکرٹری منتخب کر لیا گیا اجلاس میں صوبہ کے تمام اضلاع کے نمائندگان صوبائی کابینہ اور نامزد اراکین نے شرکت کی ، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری نمائندہ شوریٰ عالی علامہ عبد الخالق اسدی نمائندہ مرکزی کابینہ سید اسد عباس نقوی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید محمد مہدی عابدی نے ادا کئے اجلاس میں رکن شوریٰ عالی علامہ عبد الخالق اسدی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف وفاداری لیا ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی کابینہ تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل نے نو منتخب سیکرٹری جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ھے اور امید ظاھر کی ھے کہ علامہ مبارک موسوی تنظیم سازی، افراد سازی اور تربیتی نظام پر بھر پور توجہ دیں گے اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور عزاداری کے تحفظ کی تحریک کو تقویت پہنچائیں گے ۔

یاد رھے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے نجی مصروفیات کے باعث اپنی ذمہ داری سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سید مسرت کاظمی نے تین  ماہ کے لیئے قائم مقام سیکریٹری جنرل کے فرائض سر انجام دیئے تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایف آئی اے کے اہلکاروں نے نادرا آفس میں عام عوام کو رشوت کی خاطر تنگ کرنے اور غیر قانونی شناختی کارڈ فراہم کرنے والوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف شدید کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان محمد ہادی جعفری نے اس واقعے کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کسی ملک میں پسماندگی کی بنیادی اسباب میں سے ایک ہیں۔ ہماری قوم کے بیشتر افراد کو گزشتہ کئی سالوں سے نادرا آفس میں ان کرپٹ عناصر کی وجہ سے بے شمار مشکلات کا سامنا تھا۔ جن افراد کے تمام دستاویزات مکمل اور عین قانونی ہوتے تھے انہیں رشوت کی وصولی کی خاطر ٹال مٹول کا سامنا ہوتا تھا اور جن افراد کے پاس قانونی دستاویزات موجود بھی نہیں ہوتے ان کے جعلی شناختی کارڈ روپوں کے عوض نادرا آفس سے ہی بن جاتی تھیں۔ محمد ہادی جعفری نے کہا کہ کرپشن نے مملکت خداداد پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، جس کی وجہ سے آج پاکستان عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار ہے۔ پاکستا ن کی سا لمیت ،بقاء او ر ترقی کیلئے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خلاف بھی اقدامات ناگزیر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور بااختیار اداروں کیلئے لازم ہے کہ اب کرپشن کے خلاف کاروائیاں بلاتفریق شروع کریں اور ملک سے بد عنوانی کا صفایا کرے۔ انکا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف کاروائیوں میں ان سرکاری ، حکومتی وسیاسی عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے جنہوں نے بدعنوانی کے میدان میں جتنے ہو سکے پیسے کھائے اور ملک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوام کو ہزاروں مشکلات سے آشنا کروایا۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کرپشن کو ملک کو کھوکھلا کرنے والی شے قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے کرپٹ افراد کی گرفتاریوں میں تیزی آئے گی ویسے ہی ملک کے مختلف شبعات میں بھی ترقی ہوگی اور کرپٹ افراد عبرت بن کر دوسروں کو بدعنوانی سے روکھنے میں اہم اور موثر کردار ادا کرے گی۔

وحدت نیوز(مشہدمقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام شہید قائدعلامہ شہیدعارف الحسینی کی یاد میں شہدائے وحدت آڈیٹوریم میں عظیم الشان سیمینار"سفیرنور" منعقدہوا، جس سے سیکریٹری امور خارجہ علامہ سیدشفقت شیرازی دام عزه اور ڈپٹی سیکریٹری امورخارجہ علامہ سیدظہیرالحسن نقوی دام عزه نے خطاب کرتے ہوئے قائد شہید کی شخصیت کے مختلف پهلوؤں پر روشنی ڈالی زائرین ، خواتین، طلاب اور علماء کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کرکے شہید کے ساتھ اپنے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree