The Latest

وحدت نیوز (کراچی) گزشتہ 63روز سے دہشتگردی،لاقانونیت اورکرپشن کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف عملی احتجاج جاری ہے جو پوری قوم کی آواز ہے۔قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت پاکستان کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماوں نے احتجاجی کیمپ میں جا کر مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کو اصولی اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اس کے باوجود وفاقی حکومت کی طرف سے مسلسل سرد مہری برتی جا رہی ہے جو پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد ملت تشیع کی تضحیک ہے۔ حکومت ایک طرف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلند و بانگ دعووں میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف کالعدم مذہبی جماعتوں کو ان قومی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے جو ملک میں قیام امن کے ذمہ دار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی جیسے شہر میں رمضان المبارک کے دوران انتظامیہ کی موجودگی میں جہاد فی سبیل اللہ کے نام پر چندے اکھٹے کیے گئے ہیں جو نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی حیثیت کو مشکوک بنارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود عکی ڈومکی نے صوبائی دفتروحدت ہاؤس میں جاری پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی عالمی سازش کو تقویت دے رہے ہیں۔ پاکستان کے ہر محب و طن کو قائد و اقبال کے اس پاکستان کی تلاش ہے جو نفرتوں اور تفرقہ بازی سے پاک ہو۔جہاں ہر مذہب و مسلک اپنے عقیدے کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کرسکے۔مختلف سیاسی رہنما اس حقیقت کا برملا اظہار کرچکے ہیں کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی میں موجودہ حکمران فریق کا کردار ادا کر رہے ہیں موجودہ حکومت دہشت گردوں کو وسائل اور معاونت فراہم کرتی ہے پاکستان میں موجود ایک مخصوص مسلک کے باصلاحیت افراد کی صرف اس لیے مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی جار ہی ہے کہ حکمرانوں کو ان سے اختلاف ہے پاکستان کے حکمران فرعونیت، قارونیت اور یزیدیت جیسی تین صفات کا مجموعہ ہیں پاکستان میں عدل و انصاف کے پرخچے اڑائیں جا رہے ہیں ملک کے با اختیار اداروں کو چاہیے کہ وہ عوام پر ہونے والی اس حکومتی ظلم و بربریت کا نوٹس لیں اگر پاکستان کے مظلوموں کی آواز نہ سنی گئی تو وطن عزیز کی بقا و سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مجلس وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ 17 جولائی کو پاکستان کے مختلف شہروں میں ایم ڈبلیو ایم کی خواتین احتجاج کریں گی۔22 جولائی کو ملک کی تمام اہم شاہراوں پر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے دیے جائیں گے۔7اگست کو اتحاد بین المسلمین کے داعی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا۔رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پر زور مذمت کی مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی جارحانہ کاروائی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ تسلط ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے سنگین ترین واقعات کا فوری نوٹس لیں۔کانفرنس میں مولانا احسان دانش،علی حسین نقوی،ناصر حسینی،آصف صفوی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) آل سعود ہمیشہ ہی سے امریکہ اور دیگر استعماری طاقتوں کا آلہ کار رہا ہے، سعودی عرب پر قابض حکمران مسلم دشمن عناصر کے حکم پرقدم اٹھاتے ہیں۔ انہدام جنت البقیع آل سعود کے سیاہ کارناموں میں سے ایک ہے، اسلام کے نام پر اسلام دشمنی کی تمام حدیں آل سعود کے ہاتھوں پار ہو گئی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کہا گیا کہ آل سعود حرمین شرفین اورسر زمین حجاز پر قابض ہوئے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں پر مختلف طریقوں سے ظلم کرتے ہیں۔ اسلام دشمنی میں پیش پیش رہنے والے امریکہ اور اسرائیل سے یاری اور انکی تابع داری آل سعود کی حقیقت کی عکاسی کرتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے انہدام جنت البقیع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع ہے ،وہ قبرستان ہے جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اجداد، اہل بیت علیھم السلام ،امہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبریں ہیں کہ جنہیں آٹھ شوال 1344 ہجری قمری میں آل سعود نے منہدم کردیا اور افسوس کا مقام ہے کہ یہ سب کچھ اسلامی تعلیمات کے نام پر کیاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالم اسلام خصوصاً شیعہ و سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء ، دانشور اوراہل قلم کی ذمہ داری ہے کہ ان قبور کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں تاکہ یہ روحانی اور معنوی اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان کی کہ جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون شخصیات اورہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کیا جاسکے۔

انہوں نے سعودی پالیسیوں کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 شوال تاریخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے جب 1344 ہجری قمری کو امریکی تابع دار افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کردیا تھا۔ یہ دن تاریخ اسلام میں یوم الہدم کے نام سے معروف ہے، وہ دن کہ جب بقیع نامی تاریخی اور اسلامی شخصیات کے مدفن اور مزاروں کو ڈھا کر اسے خاک کے ساتھ یکساں کر دیا گیا۔

وحدت نیوز (ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ٹھٹھہ کے زیراہتمام پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل سید اسداللہ شاھ نے کی ۔ مظاھرین شرکاء نے ہاتھوں نے پلے کارڈز اور بینئرز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سےسید اسداللہ شاھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات کی توہین کرنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں سر زمین حجاز پر مقامات مقدسہ کا احترام اور حفاظت مسلم امہ کی ایمان کا حصہ ہے چندعرب اور طاغوتی طاقتوں کے پالے ہوئے دہشت گرد آج عالم اسلام کے مقامات مقدسہ کونشانہ بنا کر امت مسلمہ کوکھلے عام چیلنج کر رہے ہیں، آل سعود نے اپنے اقتدار کی بقا اور تحفظ کو حرمین شریفین سے جوڑ کر کے عالم اسلام کے جذبات کو ہمیشہ مجروع کیاہے۔دنیا کے مسلمانوں پر یہ حقیقت آشکار ہو چکی ہے کہ حرمین شریفن اور خادمین دونوں مختلف ہیں۔شام ،یمن، فلسطین، بحرین سمیت دنیا کے جن جن اسلامی ممالک میں نفرت و خونریزی کی آگ بھڑکی ہوئی ہے اس میں عرب ممالک ملوث رہے ہیں۔



وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی مظاہرے و ریلیاں،دختر رسول اکرم ۖ اہلبیت اطہار و صحابہ کرام کی مزارات کو مسمار کرنے کی عمل کی مذمت،لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ہم شعائر اللہ کی توہین کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں،جنت البقیع میں خاندان رسالت ۖ اور اصحاب کرام کے قبور کو مسمار کرنے والوں کیخلاف آواز بلند کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے،دختر رسول کریم ۖ حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا ،اہلبیت اطہار  اور صحابہ  کرام کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دبا ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا  داعش،النصرہ،بوکوحرام ،طالبان،القاعدہ اسی نظریے اور سوچ کا حصہ ہے ،اسی سوچ نے دنیا کی امن کو تباہ اور مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کیے ہوئے ہیں،مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں علامہ ناصر مہدی،سید حسین زیدی،رانا ماجد علی،رائے ناصر علی،نجم الحسن،سید حسنین زیدی،سید زین زیدی سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیے۔

وحدت نیوز(ملتان) عالمی یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مخدوم عباس رضا مشہدی اور دیگر رہنمائوں نے ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری تاریخ اسلام کا سیاہ باب ہے۔ اہل بیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول کریم ۖ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہا کے مرقد مبارک عالم اسلام کے لیے مقامات مقدسہ ہیں۔ ان کی حفاظت امت مسلمہ پر واجب ہے۔ عالم استکبار اپنے آلہ کاروں کے ذریعے شعائر اللہ کی توہین کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔ داعش، النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر صیہونی طاقتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے میں مصروف ہیں تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا جا سکے۔ اس سازش کے پس پردہ سعود و یہود گٹھ جوڑ کار فرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین کے نام پر واویلا کرنے والوں کی جنت البقیع کے معاملے پر خاموشی منافقانہ طرز عمل ہے۔ اہلبیت رسول ۖ اور صحابہ کرام کی 1400 سو سالوں سے موجود قبروں کو بلڈوز کیا جانا اسلام کی مقتدر شخصیات کی سخت ترین توہین ہے۔ جس پر تمام مسلمانوں کو بلا تخصیص مسلک آواز بلند کر کے رسول کریم ۖ سے محبت کا ثبوت دینا چاہیے۔ علامہ اقتدار نقوی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا دختر رسول کریم ۖ حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے۔ ریلی سے تحریک نفاذ جعفریہ کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (کراچی ) 8شوال 1344ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے کہ جب آل سعود حکومت نے جنت البقیع میں اہل بیت اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کروایا ، امت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کواتنی جرات اور ہمت بخشی کے نوبت کربلا ، بغداد ، مکہ اور شام کے مقدس مقامات سے لیکر اب فلسطینی مسلمانوں پر مظالم تک آن پہنچی ہے،آل سعود کے پٹھوعرب حکمرانوں کی بے حسی اور امریکی و اسرائیلی غلامی کی بدولت آج مسلمانوں کا خون بھایا جا رہا ہے۔ جنت البقیع میں مدفون ملت اسلامیہ کے تمام مکاتب کی محترم اور مقدس شخصیات کی قبور کی تعمیر نو اور اس عظیم سرمایہ کی حفاظت کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کا آغاز کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے یوم انہدام جنت البقیع کی موقع پر وحدت ہاؤس کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ اسلام کے سیاہ ترین ایام کا ذکر کیا جائے تو 8شوال یوم انہدام جنت البقیع ہمارے دل کو اس طرح رنجیدہ کر دیتا ہے جیسے یہ دل خراش واقعہ آج ہی رونماء ہوا ہو ۔ 1344ہجری میں اسلامی مقدسات کے دشمنوں نے مدینتہ النبی (ص)پر قبضے کے بعد اسلام کے تاریخی قبرستان اور اس میں موجود شیعہ سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی قبور بارگاہوں اور مزاروں کو مسمار ومنہدم کردیا ، جہاں اجداد رسول اکرم (ص) اہل بیت (ع) ، امہات المومنین (رض) اور اصحاب پیغمبر (ص) کے مزارات موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جنت البقیع کی تاراجی کے وقت ملت اسلامیہ یک زبان ہو کر اس عظیم اہانت اور توہین پر سراپا احتجاج ہو جا تی تو آج ان اسلامی مقدسات کے دشمنوں کی اتنی مجال نہ ہو تی کہ یہ بغداد، کربلا، شام ، مصر اور دیگر ممالک میں اہل بیت اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات کی جانب میلی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھتے ۔ مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے ، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء ،دانشور ، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں ، تاکہ ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں ، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں ۔

وحدت نیوز(گلگت ) شہزادی کونین حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اور جنت البقیع میں مسمار شدہ قبور ازواج مطہرات،صحابہ کرام کی از سر نو تعمیر کی جائے۔جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مزارات کو مسمار کرکے نجدی حکمرانوں نے عالم اسلام کے مذہبی جذبات کو مجروح کردیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزارات مقدسہ کو مسمار کرنے کا نجدی حکمرانوں کی کارستانی تاریخ اسلام کا سیاہ ترین باب ہے ۔آل سعود نے اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرکے عالم اسلام کو رنجیدہ کیا ہے۔جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مزارات مقدسہ جس میں اہل بیت اطہار علیہم السلام، امہات المومنین اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم مدفن ہیں تمام عالم اسلام کیلئے متبرک و مقدس ہیں جن کی تعظیم امت مسلمہ پر واجب ہے۔سعودی حکمران استعمارکے نمائندوں کو خوش کرنے کیلئے شعائر اسلام کی توہین کے مرتکب ہورہے ہیں۔صیہونی ریاست جو ایک طرف فلسطین پر ناجائز قبضہ جمائے بیٹھی ہے اور دوسری طرف سعودی حکمران یہودیوں سے مراسم بڑھارہے ہیں ۔یہ وہی سعودی حکمران ہیں جو صیہونی ریاست کے ایجنڈے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور شام اور عراق میں داعش سعودی پشت پناہی پر بے گناہ انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود کو حرمین شریفین کا خادم کہلوانے والوں کی جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی مسماری پر خاموش سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ سعودی حکمرانوں اور صیہونی ریاست کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے۔اسلام کو بدنام کرنے والی داعش کا طرز عمل بھی ثابت کرتا ہے کہ ان کا تعلق بھی اسی سعودی خاندان سے ہے جنہوں نے جنت البقیع کے مزارات کو منہدم کیاہے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے رہنما قاری ولایت علی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمانان عالم و آل سعود کی اصلیت کو پہچانیں اور مسلک و فرقے سے بالاتر ہوکر دشمنان اسلام سے مقابلے کیلئے صف بندی کریں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ڈاکٹر علی محمد نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑ کے مزار کو از سر نو تعمیر کرنے کیلئے حکومت پاکستان سعودی حکمرانوں پر دباؤ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کو اپنی اصلی حالت میں لانے کیلئے تمام اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں۔

مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عارف حسین قنبری نے کہا کہ بے حس حکمرانوں کی دانستہ چشم پوشی سے ملک بھر میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور آئے روز ملک کے کسی نہ کسی کونے میں علماء و دانشور حضرات کا خون بہایا جارہا ہے۔احتجاجی مظاہرین سے قائد ووحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی دو مہینوں سے جاری بھوک ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے مطالبات کو جائز قرار دیا ۔یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی کا آغاز وحدت ہاؤس سے ہوا ،جو بینظیر چوک سے ہوے ہوئے شہید کیپٹن ضمیر عباس چوک پر پہنچی جہاں قائدین نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پر ہرتالی کیمپ میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری تاریخ اسلام کا سیاہ باب ہے۔اہل بیت اطہار علیہم السلام ، ازواج رسول کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہا کے مرقد مبارک عالم اسلام کے لیے مقامات مقدسہ ہیں۔ان کی حفاظت امت مسلمہ پر واجب ہے۔عالم استکبار اپنے آلہ کاروں کے ذریعے شعائر اللہ کی توہین کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔داعش ،النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر صیہونی طاقتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے میں مصروف ہیں تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا جا سکے۔اس سازش کے پس پردہ سعود و یہود گٹھ جوڑ کار فرما ہے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین کے نام پر واویلا کرنے والوں کی جنت البقیع کے معاملے پر خاموشی منافقانہ طرز عمل ہے،روضہ حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اورجنت البقیع کی مسماری امت مسلمہ کے ماتھے پر بدنماداغ ہے، ۔اہلبیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام کی 1400 سو سالوں سے موجود قبروں کو بلڈوز کیا جانا اسلام کی مقتدر شخصیات کی سخت ترین توہین ہے۔جس پر تمام مسلمانوں کو بلا تخصیص مسلک آواز بلند کر کے رسول کریم ﷺ سے محبت کا ثبوت دینا چاہیے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا دختر رسول کریم ﷺ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر مرکزی رہنماوں سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور ملت تشیع کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔ قائد حزب اختلاف کو ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور نیشنل ایکشن پلان کے نام پر ملت تشیع کے خلاف حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔جس پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات انتہائی سادہ اور آئینی ہیں۔ریاست تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی ذمہ دارہے۔سانحہ پارہ چنار سمیت دیگر واقعات کی شفاف تحقیقات کی جانی چاہیے۔نیشنل ایکشن پلان کے نام پر کسی مخصوص مسلک کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔مجلس وحدت مسلمین کی آواز کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔حکومت سمیت کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی جماعت کی طرف سے کالعدم تنظیموں کی حمایت ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ احتجاجی کیمپ میں اپنا فرض ادا کرنے آئے ہیں۔ملت تشیع کے خلاف ہر ظلم قابل مذمت ہے۔

 علامہ ناصر عباس نے احتجاجی کیمپ میں خورشید شاہ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کو 62دن گزر چکے ہیں۔ہم پُرامن احتجاج اور عدم تشدد کے اصول پر عمل کر رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکمران لاپتہ ہیں۔ حکومت کون کر رہا ہے کسی کو معلوم نہیں۔عوام کی مشکلات سے دانستہ غفلت حکمرانوں کی فرعونیت کو آشکار کر رہی ہے۔پارلیمنٹ کے فورم سے ان ظالموں کو جھنجھوڑا جائے ۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمار۱ احتجاج اپنے پُرامن انداز سے اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہونے والاہے۔ 22جولائی کو ملت تشیع ملک کی تمام اہم شاہراوں پر دھرنے دے گی۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے تعلقہ رتوڑیرو کے تعلقہ اور سٹی کی تنطیم نو کا پروگرام آج مسجد صاحب العصر عج میں منعقد ہواجس میں اکثریت رائے سے تعلقے رتوڑیرو کے سیکریٹری جنرل کےلئے مولانا ذوالفقار علی سومرو اور سٹی کے لئے برادر جسارت علی سموں کاانتخاب کیا گیاجن سے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمدعلی شر نے عھدے کا حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree