The Latest

وحدت نیوز (راولپنڈی) عید میلاد النبی (ص) کے مبارک موقع پر ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران، اسلام آباد، راولپنڈی آرٹس کونسل اور خانہ فرہنگ، راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے پہلا عظیم الشان قومی مقابلہ حفظ و قرات قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا۔ کل پاکستان قومی مقابلہ حفظ و قرات کی اختتاحی تقریب گزشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل نزد کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ جس میں مقابلہ میں جیتنے والے قراء اور حفاظ کرام میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کی۔ خانہ فرہنگ راولپنڈی کے ڈائریکٹر آقای اکبری، قونصلیٹ اسلامی جمہوری ایران کے انچارج شہاب الدین دارائی، امام حسین کونسل کے چیئرمین غضنفر مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔ قرائت قرآن میں وجاہت رضا نے پہلی، رفیق نے دوسری، سید ناظر نے تیسری جبکہ حفظ قرآن میں عبدالواحد نے پہلی، شہاب الدین نے دوسری اور سید جعفر رضا اور سید جون علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وحدت نیوز (کمالیہ) حکمران دہشتگردی کے عفریت سے جان چھڑانے کی بجائے مردانہ وار مقابلہ کریں قوم ساتھ دیگی، عالمی دہشتگرد گروہ داعش سے متعلق میڈیا رپورٹس کے منظرِعام پر آنے کے بعد حکومتی وزراء کی جانب سے ملک میں داعش کے وجود سے انکار قوم کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سے داعش کے کارندوں کی گرفتاری اور اس سفاک گروہ کی وال چاکنگ اس بات کی دلیل ہے کہ دہشتگرد منظم انداز میں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کمالیہ میں میلاد النبی ۖ کے مناسبت سے لبیک یا رسول اللہ ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ملٹری کورٹس سے دہشتگردوں کو ملنے والی سزاوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس کے اس عمل سے ملت تشیع کے 20 ہزار سے زائد شہداء کے لواحقین کو انصاف کی اُمید پیدا ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سفاک دہشتگردوں نے ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، کاروباری شخصیات، ماہرین تعلیم اور علماء کو بے دردی سے شہید کیا، بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے جذبہ حب الوطنی کے تحت پاکستان میں خدمات سرانجام دینے والے ان بے گناہوں کو حب الوطنی کے جرم میں ان غیر ملکی ایجنٹ دہشتگردوں نے موت کے گھاٹ اتارا، ہم کئی دہائیوں سے انصاف کیلئے پُکار رہے تھے مگر حکمرانوں کی مصلحت پسندی اور دہشتگردوں کے حکومتی صفوں میں بیٹھے سہولت کار اور سیاسی سرپرست ان سفاک درندوں کو تحفظ فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کے بغیر اس ناسور سے جان چھڑانا ممکن نہیں، آج دہشتگردوں کے سرپرست اور ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل گروہ کے سرپرست پھر سے مذہبی سیاسی جماعتوں کے مراکز کا آزادانہ دورہ کر کے ثابت کر رہے ہیں کہ ان کے سرپرست اب بھی ان کے ساتھ ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تعلیمی کونسل کااہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور تعلیم نثار علی فیضی کی زیر صدارت سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد سبطین حسینی، پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر افتخار نقوی اور پاکستان کے معروف تعلیمی اداروں کے اساتذہ خضر عباس اور وقار حیدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ تعلیم کے نصب العین، اعراض و مقاصد اور تعلیمی پروگرام پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں ٹیچرز ایمپلائمنٹ سیل، کیرئیر کاؤنسلنگ ڈ یسک کے فوری قیام اور آئندہ ماہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے کونسلر کربلائی رجب علی نے علاقے کے عوام کی ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ۔ لوگ سردی میں ٹھٹھرنے اور احتجاج پر مجبور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غریب اور مجبور عوام کے گھروں میں گیس اور بجلی موجود نہیں ، جبکہ معتبر حاکم اور مقتدر طبقات کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔ صوبائی حکومت شہریوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائے۔ گیس اور بجلی نہ ہونے کے باعث ہماری ماوں اور بہنوں کو امور خانہ داری میں مسائل کا سامنا ہے تو دوسری جانب بلوچستان سے نکلنے والی گیس پورے ملک میں میسر ہے مگر صوبائی دارالحکومت کے عوام اس سے محروم ہیں ۔ گیس کی عدم فراہمی کے باعث عام شہری کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا ہے کہ ہر سال گیس پریشر میں کمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہوتے ہیں لیکن کمپنی کی نااہل انتظامیہ نے اس مسئلے کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ عوام پر نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ مگر عوام کو ریلیف دینے لیے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔ وفاق گیس کمی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔ کمپنی درجن بھر کے ٹیکسز کے ساتھ بل بھیج رہی ہے مگر گیس بحران سے بے خبر ہے۔ اگر گیس کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا تو احتجاج پر مجبور وہونگے ، جس کی ذمہ داری حکومت ، گیس کمپنی اور کیسکو پر ہوگی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں علامہ ہاشم موسوی نے کہاہے کہ سنجیدگی سے بے نیاز عناصر کے ہاتھوں عوام کا مستقبل داؤ پر نہیں لگایا جاسکتا کرخت اور آمرانہ رویوں کی گندگی کو جمہوریت کی چھاپ سے ڈھانپنے کی کوشش کی جارہی ہیں جمہوریت اور جمہوری عمل کے نام پر فکری آمریت کے چنگل میں پھنسنے کے لئے ہرگز تیار نہیں ۔ عوام اپنے اندر کے اعتمادکو بحال کر کے ہر فکری آمریت کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ ہمارے ہاں سوال پوچھنے کی آزادی ختم ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ہر اجتماعی عمل جمودکی طرف گامزن ہے، نئی نسل کو فکری بنیادوں پر منظم کرنا ہوگا۔ جس کے لئے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے، آج کی دنیاہمہ گیر تبدیلیوں سے دوچار ہے، ایسے حالات میں ہمیں جبر اور استبداد سے دہشت ذدہ ہوکر اپنی جمہوری رائے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونا چاہئے۔ آزمائشوں سے خوفزدہ ہوکر کرخت اور آمرانہ رویوں کے خلاف بات کرنے سے احتراز برتنے کا لازمی نتیجہ یہی ہے کہ معاشرے کے اندر تنوع کی بجائے یکرنگی بڑھ جائے گی یوں فکری جمود اور فکری آمریت کو دوام ملے گی ۔ عوام کے اندر بڑھتے ہوئے اضطراب ، غربت، پسماندگی اور جہالت کی وجہ سے نوجوان معاشرتی برائیوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کرکے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کیلئے عوام کے مسائل اور ان کے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہوں گے۔تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔مجلس وحدت مسلمین مردان کے نادرا آفس میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

وحدت نیوز (قم) ہفتہ وحدت مسلمانوں کو خلوص دل سے آپس میں جمع ہونے کا پیغام دیتا ہے،ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم قم کے آفس سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیاہے۔ جاری شدہ اعلامیے کے مطابق ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری،سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر اور آفس سیکرٹری مختار مطہری نے  پوری ملت اسلامیہ کو یہود و ہنود اور آلِ سعود کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آلِ سعود مسلمانوں سے غداری نہ کریں تو دشمنانِ اسلام ،مسلمانوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

وحدت نیوز (قم) ایم ڈبلیو ایم کےسربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی قیادت میں پاکستانی طلّاب کے وفد نے ایران میں مقیم نائیجیرین  طالب علموں سےشہرگ مہدیہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت پاکستان کی طرف سے نائجیریا کے مظلوم مسلمانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نائجیریا کے مسلمانوں کے عظیم رہنما شیخ زکزاکی کو فورا رہاکرے۔آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کے ایران میں نمائندے  نمائندے شیخ عبداللہ احمد زنغواور ان کے ساتھیوں نے اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملت پاکستان پر فخر ہے کہ وہ پوری امت کا درد محسوس کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب آفس کے زیرِ اہتمام عالمی ہفتہ وحدت کے سلسلہ میں وحدت ہاوس لاہور میں جشنِ عید میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی سطح پر آفس سٹاف اور اہل علاقہ نے شرکت کی میلاد النبیؐ کے جشن سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماء مولانا مفتی شرافت علی قادری ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ محمد اقبال کامرانی ، مولانا مظہر حسین اور ذاکرِ اہل بیت شیخ علی رضا نے خطاب کیا۔علامہ اقبال کامرانی نے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم سعودی عرب عبدالعزیز الشیخ والے فتوی کہ رسول ؐ اعظم کا یوم ولادت اور میلاد منانا حرام ہے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یہود و نصاریٰ کے راستے پر چل رہا ہے اور عاشقانِ رسولؐ خداکی توہین کر رہا ہے ۔اس وقت سنی شیعہ اتحاد کے ذریعہ ہی سامراج دشمنوں کا قلع قمع کیا جا سکتاہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سکیمیں تیار کی جا رہی ہیں ۔پاکستان کو توڑنے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ جبکہ ان حالات میں رسوؐل خدا کی ذات ہمارے لئے بہترین نمونہ اخلاق ہے آپ ؐ کی سیرت بھی عزت و آبرو کا راستہ اور حلم و درگزر کا راستہ ہے ہمارے درمیان رسول ؐ خدا کی ذات اقدس نقطہِ وحدت ہے جو کہ جامع اور اکمل ہے ۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی شرافت علی قادری نے کہا کہ پاکستان میں درود پڑہنے والے اور میلاد منانے والے ایک ہی صف میں کھڑے ہو چکے ہیں اور اس کا مظاہرہ حالیہ سالوں میں محرم الحرام اور جشن عید میلاد النبی کو بڑے جوش و خروش سے منانا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن شیعہ اور سنی کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنے ایجنٹوں اور گماشتوں کے ذریعہ سے مختلف حربے اختیار کر کے شیعہ سنی کو لڑانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے پاکستان میں صاحبزادہ حامد رضا اور قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے باہمی اشتراک عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت جلد وہ دن آنے والا ہے جب شیعہ اورسنی اپنے اپنے عقیدہ پر رہتے ہوئے باہم شیرو شکر اور یک جان وقلب ہوں گے ۔

وحدت نیوز (کمب) خیرپورکی تحصیل کمب میں مجلس وحدت مسلمین ضلع خیرپوراور مدرسہ امام علی ؑکے زیر اہتمام جلسہ وجلوس میلاد النبیﷺکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ابنیاءکی بعثت کا مقصدنظام عدل الہیٰ کا نفاذتھا،معاشرے سے انحطاط ،تفریق، تعصب کا خاتمہ انبیائے الہٰی کا بنیادی ہدف تھام،پیغمبراکرم ﷺکی سیرت مبارکہ تمام عالمین کے لئے اسوہ حسنہ ہے، ہمارے حکمرانوں کا سیرت پیغمبرختمی مرتب سے روگردانی کرنا ہی اصل مشکلات کا باعث ہے،تقریب کے اختتام پر جلوس نکالا گیا جس میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ نقی حیدری،سمیت دیگرعلمائے کرام اور معززین کے علاوہ بڑی تعدادمیں عوام نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے وفدنے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی کی سربراہی میں لّلی ٹائون کے چرچ میں منعقدہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی، ایم ڈبلیوایم کے وفدمیں مولانا غلام محمد فخرالدین ، سابق امیدواربرائے کونسلراسد علی ، شہبازعلی ، ایم ڈبلیوایم رہنما نیاز علی،مختارامام ودیگرشامل تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفدنے مسیحی رہنماوں کو ولادت باسعادت پیغمبرخدا حضرت عیسیٰ ؑاور کرسمس کے تہوارکی مبارک باد پیش کی اور کیک اور مٹھائی پیش کی، مسیحی رہنماوں نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکی آمد پر انتہائی  مسرت کا اظہارکرتےہوئےمسلسل ملاقاتوں اور مضبوط روابط کے قیام پر پر زور دیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree