The Latest

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ (س) کی شخصیت کی صورت میں اللہ نے دنیا کی خواتین کے لئے نمونہ دکھایا، رسول اللہ (ص) کا یہ فرمان کہ فاطمہ (س) میری بیٹی بھی ہے اور ماں بھی کیونکہ حضرت فاطمہ (س) نے سرکار (ص) کی خدمت بیٹی اور ماں کی طرح کی، ان کی زندگی کو مثال بنا کر خواتین کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں جشن مرج البحرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، معروف ٹی وی اینکر جسٹس (ر) نذیر غازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ (س) جیسی خاتون پوری دنیا میں نظر نہیں آتیں، آپ (س) کی شخصیت ہر دور میں مشعل راہ ہے، لیکن المیہ یہ ہے کہ آپ (س) کا مزار بھی ہم دنیا کو نہیں دکھا سکتے، آپ (س) کے مزار کو بھی ہم محفوظ نہ رکھ سکے، ظالموں نے آپ (س) کا مزار بھی دنیا کے سامنے نہیں چھوڑا، مسیحی رہنماء پادری شاہد معراج نے بھی حضرت فاطمہ (س) کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں دوسروں کو برداشت نہیں بلکہ قبول کرنے کی روایت کو فروغ دینا ہوگا اور خدا کی اپنی مخلوق سے محبت کو یاد رکھنا ہوگا، معروف مزاحیہ شاعر انور مسعود نے نعت اور منقبت پر مشتمل کلام پیش کیا، اس موقع پر جامعہ الکوثر اسلام آباد کی طالبات نے عربی زبان میں حضرت فاطمہ (س) کی شان اقدس میں کلام پڑھا، اس موقع پر تحریک شباب اسلام کے رہنماء علامہ حیدر علوی اور آقایٔے اکبر برخوداری بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) کوئٹہ میں زائرین کی بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،واقعہ میں دو زائرین شہید اور متعدد زخمی ہوئے ورثہ سے اظہار ہمدردی ہے واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،پاکستان میں داعش تکفیریوں کے سرپرستوں کی آمد پر کالعدم جماعتوں کی فعالیت حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے اورملک بھر میں کالعدم جماعتوں کی فعالیت ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین مر کزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے بلو جستان اب بھی دہشتگردوں کو گڑ ھ بنا ہوا ہے گزشتہ دنوں دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان میں 20مظلوم مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا اور آج کوئٹہ کے علاقے سٹلائٹ ٹاؤں میں گھات لگائے دہشتگردوں نے زائرین کی بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو زائرین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جو اس بات کی دلیل ہے کے بلوچستان میں موجود دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں جن کے خلاف موثر فوجی آپریشن کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ کے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء وفاقی حکومت کو بلوچستان کے موجودہ حالات اور کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی فعلیت سے اگاہ بھی کرتے رہے ہیں جس پر وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا، جبکہ دوسری جانب نواز حکومت میں موجود چند وزراء ملک میں موجود انہیں کالعدم جماعتوں کے سرپرستوں سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب میں خوفیا ملاقاتیں کر رہے ہیں ، مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور زخمیوں کی صیحتیابی کیلئے عوام سے اپیل کرتے ہیں ، وفاقی و بلو چستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زائرین کی بس پر فائرنگ کرنے والے دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کریں وفاقی حکومت صوبہ میں کالعدم جماعتوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کے آغاز کا اعلان کرے تاکہ صوبہ میں برھتی ہوئی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی فعلیت کو روکا جاسکے ۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی سے بلتستان کے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں اور اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ عمائدین نیورنگاہ، نیانیور، سندس، کتپناہ اور شگریخورد نے مجلس وحدت مسلمین کی ملک بھر میں جاری تحریکوں کا خیرمقدم کیا اور انہوں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اس تنظیم کی اطمینان بخش کارکردگی اور نظریات کے سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے ملک میں دنیا بھر میں جاری مظالم کے خلاف صدائے حق ہر حالت میں بلند کرتی رہی۔ اس موقع پر سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین غریبوں اور کمزوروں کی جماعت ہے اور مستضعفین کے حقوق کی جنگ ہر حالت میں لڑتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے گلگت بلتستان کو محرومی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔ سابقہ حکمران جماعت کے استحصال کے بعد یہاں کی عوام نواز لیگ کی سیاسی مکاریوں کا مقابلہ کرنا جان چکی ہے اور مسلم لیگ نواز کو سیاست کے میدان میں بھرپور شکست دے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کی عوام سے گندم سبسڈی چھین کر ظلم کیا تو یہاں کی غیور عوام نے انکو اس ظلم میں کامیاب ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی سابقہ پانچ سالہ کارکردگی کے بارے میں سوال کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ان پانچ سالوں میں عوام کو کیا دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما بلتستان آکر یمن کے مسئلے پر عوام کو گمراہ نہ کریں، پیپلز پارٹی کی قیادت، زرداری اور رحمان ملک فوج کو یمن بھیجنے اور یمن مسئلے پر نواز شریف کا ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہے، خورشید شاہ اور قمرالزمان کو یہ باتیں زیب نہیں دیتیں کہ وہ یمن کے مسئلے پر گفتگو کریں اور نواز شریف پر تنقید کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو ان حالات میں سہارا دیا، جن حالات میں نواز شریف کی حکومت جانے والی تھی، اب بلتستان آکر نواز شریف سے اختلاف کرنا عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ عوام کے درمیان آکر اختلافات کی باتیں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ وہ ایک دوسرے کی دوست جماعتیں ہیں۔ اب یہ دونوں جماعتیں باریاں لینا چاہتی ہیں جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام اب کارکرگی اور نظریات کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی اور کسی جعلی دعوے کرنے والے کا ساتھ نہیں دے گی۔ عوامی وفد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلتستان میں آٹے کا بحران پیدا کیا جا رہا ہے اور اس بحران کے پیچھے مسلم لیگ کا ہاتھ ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ آٹا بحران انتظامیہ کی نااہلی ہے اور سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، اگر آٹے کے بحران کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ ہوا تو موثر آواز بلند کی جائے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں زائرین کی بس پر ہونے والے فائرنگ کو بزدلانہ کاروائی اور ملک دشمن عناصر کی کارستانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے حملے کے نتیجے میں بے گناہ افراد کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد قوتیں ملکی سلامتی و استحکام کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہیں۔ وہ اس طرح کی کاروائیاں کر کے پاکستان کو اقتصادی طور پر تباہ حال کرنا چاہتی ہیں۔ کوئٹہ میں اس طرح کے واقعات کا نئے سرے سے آغاز اقتصادی راہدری اور ملک ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی سازش ہے ۔جسے ملک دوست قوتیں افواج پاکستان کی مدد سے ناکام بنائیں گی۔انہوں نے کہا دہشت گردوں کے خلاف جاری ضرب عضب نے ملک دشمن قوتوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اب ان کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔موجودہ حکومت نے اپنی سعودی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے کالعدم تنطیموں کو ملکی سلامتی کے خلاف ریلیاں نکالنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس سے ایسے عناصر کو سر اٹھانے کا موقعہ ملتا ہے جوغیر ملکی ایجنڈے کو کامیاب بنانے کے لیے بے چین ہیں۔حکومت کو اس روش پر نظرثانی کرتے ہوئے اپنے حلف کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے جس میں انہوں نے ملکی مفادات کے تحفظ کی قسم کھا رکھی ہے۔

 

علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ کوئٹہ میں سیکورٹی اداروں کومزید چوکنا کرنے کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر آپریشن کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ چین کے اشتراک سے جاری ملکی ترقی کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہ کر سکیں۔انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بے گناہ افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غم ہم سب کا مشترکہ ہے ۔جب تک مجرم انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے جاتے تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔حکومت اگر حقیقی معنوں میں ملک میں امن چاہتی ہے تو اسے چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے سہولت کاروں کے خلاف جامع اور موثرکاروائی کرے ملک سے تمام دہشت گردی کے مراکز کا خاتمہ ہوکر ہمارا ملک امن و سکون کا گہوارہ بن جائے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے طلال اکبر بگٹی کی اچانک رحلت نہ صرف بگٹی قبیلے کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے بلکہ پوری قوم ایک مدبرصاف گواور فعال سیاستدان سے محروم ہو گی ہے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی جمہوری روایات کی پاسداری میں گزاری۔آپ اپنی قوم کے لیے حقیقی درد رکھتے تھے اور اسے محرومیوں کے احساس سے نکالنے کے لیے ہمہ تن مصروف رہتے۔انہوں نے اپنے اصولی موقف کو کبھی کسی مصلحت کی نذر نہیں کیا۔اسی انفرادیت کے سبب انہیں اپنی قوم میں ایک ممتاز اور اہم سیاستدان کی حیثیت حاصل تھی۔علامہ راجہ ناصرعباس نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیاہے کہ یمن کے مسئلے پر غیر جانبدار رہنے کے ہمارے موقف پر بھی ہمیں دھمکیاں دی گئی ہیں، نوجوانوں سے کہتا ہوں وہ لیڈر بنیں اور پارٹی میں آگے آئیں، تحریک انصاف نے عوام میں بیداری پیدا کردی ہے۔یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی نئی سوچ لیکر سامنے آئی ہے، سٹیٹس کو کی جماعتیں ہماری مخالف ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گاہمارے حکمران قرضے لیکر قوم کو غریب بنا دیتے ہیں اور قرضے کے پیسے خود پر خرچ کردیتے ہیں۔عمران نے کہا کہ یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کی تجویز دینے پر مجھے دھمکیاں دی گئیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیاکہ کن لوگوں ، دہشت گرد تنظیموں اور اداروں کی طرف سے اور کس لیے دھمکیاں دی گئیں۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے پشاور میں طوفانی بارشوں اور نیپال میں آنے والے زلزلہ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں طوفانی بارشوں کے باعث 40 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضائع ہونا انتہائی افسوسناک ہے، مجلس وحدت مسلمین ان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آفات خداوندی کا کوئی طاقت مقابلہ نہیں کرسکتی، تاہم نقصانات سے بچنے کیلئے حکومتوں کو اقدامات کرنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پشاور میں ہونے والے مالی نقصانات کے ازالہ کیلئے متاثرہ خاندانوں کی امداد کرے، اور جن خاندانوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کے گھروں کی تعمیر نو یقینی بنائے، علامہ سبطین الحسینی نے نیپال میں آنے والے زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات پر بھی افسوس کا اظہار کیا، اور امت مسلمہ سے اپیل کی وہ نیپال کے مصیبت زدہ عوام کی مدد کیلئے کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز (کراچی) معروف سماجی رہنما سبین محمود کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،شہر قائد میں ایک بار بھر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شروع ہو گئے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں موجود کالعدم جماعتوں کے دفاتر کے خلاف فوری آپریشن کریں ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ مختار امامی نے کراچی میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والی معروف سماجی کارکن سبین محمود کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں ایک بار پھردہشتگردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جو قابل مذمت اورتشویناک ہیں انسانی حقوق اور ظلم کے خلاف اٹھانے والی سبین محمود کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سندھ حکومت کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہیں علامہ مختار امی کا حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ سماجی رہنماء سبین محمود کے قتل کے بعد گزشتہ واقعات کی طرح کمیٹی بنا دی جائے گی اور ورثہ انصاف کی حصول کیلئے بھٹکتے رہیں گے ضرورت اس امر کی ہے کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری اور فوری سزا ء دیئے جائے تو دہشتگردی کے واقعات میں یکسر کمی آئے گی، علامہ مختار امامی نے کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی صورت حال گزشتہ ماہ ے ٹھیک تھی مگر روا ماہ سے اب تک پولیس اہلکاروں اور مختلف افراد کی ٹارگٹ کلنگ شہر کے حالات کو دوبارہ خراب کرنے کی سازش ہے ہیں اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کی توجہ دلاتے ہیں کے شہر قائد میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی فعلیت بڑھتی جارہی ہے جس کا حکومت نوٹس لے اور ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے علامہ مختار امامی نے حکومت و قانون نا فذ کرنے والے اداروں سے سبین محمود کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عزاداری کونسل کے زیر اہتمام امام بارگاہ قصر بتولؑ ہنزہ بلاک علامہ اقبال ٹاوُن میں عزاداران،بانیان مجالس علماء ذاکرین کا اجلاس اور معروف ملی شخصیت الحاج حیدر علی مرزاکی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب بھر سے علماء ذاکرین اور عزاداران کے نمائندہ وفود کی شرکت،اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ مشکلات پنجاب میں ہیں،جہاں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے حامی ن لیگ چن چن کر ہمیں اانتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے،عزاداری کو محدودکرانے کی سازش شروع ہیں یاد رکھیں ہم اپنا سر کٹا سکتے ہیں لیکن عزاداری سید شہداء پر قد غن کو برداشت نہیں کرینگے،ہمیں پنجاب میں جس طرح ہراساں کیا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو پورے پاکستان سے تخت لاہور کی طرف مارچ ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ہمیں ادراک ہیں،آج حرمین کے نام پر دہشت گردی میں ملوث شدت پسندوں کو پھر سے معاشرے میں امن کی تباہی کے لئے سڑکوں پر لایا جا رہا ہے،پاکستان کو اکھاڑے میں تبدیل کرنے کے لئے مخصوص لوگ سر گرم ہیں،ان کا اصل مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنا ہے جو پاکستان کی بقا کی جنگ ہے،اجلاس سے خطاب میں ذاکرین کی نمائیندگی کرتے ہوئے ذاکرسید ریاض رتوال کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ملت تشیع کی نمائندہ قومی جماعت ہے ہم ایم ڈبلیو ایم کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں اور ذاکرین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،اجلاس میں واعظین کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ کرامت حیدری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ہوتے ہوئے شیعہ قوم لاوارث نہیں ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دست بازو ہیں اور حق سچ کی راہ میں ہر قسم کی قربانی کے لئے حاضر ہیں،اجلاس سے علامہ مشتاق جعفری،علامہ عباس نقوی،علامہ آصف علوی،علامہ حافظ کاظم رضا،علامہ عبدالخالق اسدی و دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خاتون جنت دختر خاتم الانبیاء حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت علی (ع) کے یوم ولادت کے سلسلے میں جشن مرج البحرین کی تقریب منعقد کی گئی، ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں خواتین شریک تھیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حوثی حضرت فاطمہ کی اولاد ہیں، یمن کے باسی پچاس لاکھ حوثیوں کے بارے میں پاکستان میں غلط پروپیگینڈہ کیا جا رہا ہے اور پاکستانی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، حوثیوں نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، نہ ہی وہ حرمین کو نقصان پہنچانے کا سوچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی اپنے ملک میں ظلم کے نظام سے نبرد آزما ہیں، لیکن ظالم اکٹھے ہو کر ان پر حملہ آور ہوگئے ہیں، حوثیوں کے گھروں، مسجدوں اور بازاروں پر حملے کئے جا رہے ہیں، ان کی عورتوں اور بچوں کو مارا جا رہا ہے لیکن حریت پسندوں کو اس طرح جھکایا نہیں جاسکتا، پاکستانی عوام کو سلام ہے کہ جو جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آیٔے اور انہوں نے ظالموں کا ساتھ نہیں دیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ظالموں کو شکست ہوگی، امریکہ اور اس کے حواری حوثیوں کو نہیں جھکا سکیں گے، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ حضرت فاطمہ کی تعلیمات کو اگر خواتین اپنی زندگی کا حصہ بنالیں اور ان کی طرح زندگی گزاریں تو گھر جنت میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

 

 جشن مرج البحرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ (س) کی شخصیت کی صورت میں اللہ نے دنیا کی خواتین کے لئے نمونہ دکھایا، رسول اللہ (ص) کا یہ فرمان کہ فاطمہ (س) میری بیٹی بھی ہے اور ماں بھی کیونکہ حضرت فاطمہ (س) نے سرکار (ص) کی خدمت بیٹی اور ماں کی طرح کی، ان کی زندگی کو مثال بنا کر خواتین کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں، معروف ٹی وی اینکر جسٹس (ر) نذیر غازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ (س) جیسی خاتون پوری دنیا میں نظر نہیں آتیں، آپ (س) کی شخصیت ہر دور میں مشعل راہ ہے، لیکن المیہ یہ ہے کہ آپ (س) کا مزار بھی ہم دنیا کو نہیں دکھا سکتے، آپ (س) کے مزار کو بھی ہم محفوظ نہ رکھ سکے، ظالموں نے آپ (س) کا مزار بھی دنیا کے سامنے نہیں چھوڑا، مسیحی رہنماء پادری شاہد معراج نے بھی حضرت فاطمہ (س) کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں دوسروں کو برداشت نہیں بلکہ قبول کرنے کی روایت کو فروغ دینا ہوگا اور خدا کی اپنی مخلوق سے محبت کو یاد رکھنا ہوگا، معروف مزاحیہ شاعر انور مسعود نے نعت اور منقبت پر مشتمل کلام پیش کیا، اس موقع پر جامعہ الکوثر اسلام آباد کی طالبات نے عربی زبان میں حضرت فاطمہ (س) کی شان اقدس میں کلام پڑھا، اس موقع پر تحریک شباب اسلام کے رہنماء علامہ حیدر علوی اور آقایٔے اکبر برخوداری بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree