The Latest

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فائونڈیشن کے زیراہتمام بلتستان بھر کے 300 سے زائد مستحق یتیموں میں امدادی رقوم تقسیم کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق تین سو سے زائد مستحق یتیموں میں 21 لاکھ سے زائد امدادی رقوم تقسیم کی گئی۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ سولہ سال تک کے حقدار یتیم بچوں کی مالی امداد کا ایک وسیع پروگرام پورے ملک میں شروع کیا گیا ہے اور یہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ ان مستحق یتیم بچوں کی تعلیمی و دیگر ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فائونڈیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مظلوم اور محروم طبقہ کی حمایت اور ان کی مالی و اخلاقی امداد کے لیے وسیع پیمانے پر پروجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں۔

وحدت نیوز(مشہدالمقدس) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی نے گذشتہ روز امام بارگاہ قدیمی میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ہونے والے عظیم الشان اجتماع کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے عوام نے اپنی بھرپور شرکت سے ثابت کر دیا ہے وہ عزداری سیدالشہداء کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے آمادہ و تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے مقدس شہر مشہد میں تنظیمی برادران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) کا جلوس روک سکتی ہے اور نہ ہی جلوس کا روٹ تبدیل کرسکتی ہے۔ ہم قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے اس فرمان پر اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ کروڑوں شہداء بھی دینے پڑے تو دینگے لیکن عزاداری پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم تیزی سے وحدت کی لڑی میں پروتی جا رہی ہے اور دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن رہی ہے۔ اب اس قوم کو دشمن کی کوئی سازش تقسیم نہیں کرسکتی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے علمائے امامیہ لاہور اور ذاکرین عظام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتِ جعفریہ کے مسلمہ عقائد کیخلاف کسی بھی ضابطہ اخلاق کو ہم نہیں مانتے، پہلے سے موجود قوانین پر اگر عمل درآمد ہو تو پاکستان میں فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے عقائد کے ضابطہ اخلاق کو ہم مسترد کرتے ہیں، جو لوگ ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق کو رائج کرانا چاہتے ہیں وہ پاکستان میں خانہ جنگی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اجلاس میں علامہ امتیاز کاظمی، علامہ حسن ہمدانی، سید اختر عباس بخاری، علامہ آصف علوی، علامہ شعیب الحسن، علامہ سید حسن عباس کاظمی اور دیگر شریک تھے۔

 

رہنماؤں نے حکومت پنجاب کے متعصبانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) کی سکیورٹی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، جلوس کا روٹ ہماری لاشوں سے گزر کر تبدیل ہوسکتا ہے، ہماری زندگی میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے پنجاب حکومت ان کے ترجمانی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے جلوس میں راولپنڈی میں کوئی واقعہ ہوگیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی اور اس کا مقدمہ رانا ثناءاللہ کے خلاف درج کرایا جائے گا، جو ان کے خفیہ اجلاس میں شریک ہوتے ہیں اور ان کے ناپاک عزائم میں مشورے دیتے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ میں شرپسندکالعدم تنظیم کی جانب سے برآمدہونے والے جلوس کے مظاہرین کے ہاتھوں شدیدزخمی ہونے والے سید محمد حسین ہاشمی مارکیٹ کے چوکیدارکی آج صبح شہادت پرانتہائی رنج و غم کااظہارکیاگیا۔اجلاس میں مذکورہ جلوس کو پاکستان بالخصوص کوئٹہ میں بسنے والے پرامن شیعہ سنی مسلمانوں کوآپس میں لڑانے اوراسلام کو دنیامیں بدنام کرنے کی سازش سے تعبیرکرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ ایسے شرپسنداورشیعہ سنی مسلمانوں کے اتحادکوپارہ پارہ کرنے والی دہشت گردتنظیموں کی سرگرمیوں اورجلسے جلوسوں پرفوری پابندعائد کی جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے وحدت ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 

شرکائے اجلاس نے ہاشمی مارکیٹ کے چوکیدارسیدمحمدحسین کے قتل کی ذمہ داری 11 دسمبرکے روزبرآمدہونے والے جلوس کے شرکاء اورذمہ داران پرعائدکی اور حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ ہاشمی مارکیٹ کے چوکیدارکے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی اور عبرتناک سزادی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے عوام دو چا ر نہ ہو ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین  ہماری طاقت اور یزیدیت کے مقابلے میں ہمار ی فرنٹ لائن ہے ہم اپنا اگلا مورچہ کسی بھی صورت میں دشمن کے حوالے نہیں کر سکتے ، اگر راولپنڈی میں جلو س اربعین کو روکنے یا اس کا روٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، راولپنڈی کو سیل کر دیاجائے گا، راولپنڈی کی ہر گلی اور کوچے میں عزاداری ہو گی، کراچی، لاہور ، کوئٹہ ، پشاور اور گلگت  بلتستان سمیت پورے ملک  کے جلو سہائے اربعین سڑکوں پر ہی روک دیئے جائیں گے اور اس وقت تک آگے نہیں بڑھیں گے جب تک راولپنڈی کا جلوس روائتی راستوں سے گزر کر منزل پر نہیں پہنچے گا ۔وہ یوم  عشق ولائے حسین  کی مناسبت سے قدیمی امام با رگاہ راولپنڈی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ عزاداری مظلوم کربلا کی بنیاد شریکة الحسین سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے اپنے بھائی کی لاش پر ماتم کر کے رکھی ، یہ مولا حسین  کے چہلم کا جلوس ہے کسی  جماعت یا فرد کا نہیں اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا ، ہم یہ جلوس اپنی پوری طاقت کے ساتھ نکالیں گے ، اگر پہلے عزاداری واجب تھی تو اربعین کا جلوس اوجب ہے ۔ہماری مائیں بہنیں اس جلوس میں بچوں کے ہمراہ شریک ہوں گی اور ملت تشیع کا ہر فرد جلوس میں غسل شہادت کر کے آئے گا ، انشاء اللہ علمائے کرام جلوس کے فرنٹ پر ہوں گے اور سب سے پہلے قربانی دیں گے ۔

 

 انہوں نے امام بارگاہوں کے متولیان اور جلوسوں کے منتظمین کو ہدایت کی وہ  افواہوں پر کان نہ دھریں بلا خوف و خطر عزاداری کے پروگراموں کا مقررہ وقت پر آغاز کریں، اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنا سب کچھ وقربان کیا لیکن دامن اہلبیت  نہیں چھوڑا ، ہم شہیدوں کی میراث اور انبیاء و اولیاء کے وارث ہیں ، اگر ہم نہ ہوتے تو وفا مر چکی ہوتی ، سچائی کا کہیں نام و نشان تک نہ ہوتا م ہم نے فضیلتوں کے چمن کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے، ہم خون کے دریا عبور کر کے یہاں تک پہنچے ہیں ، ہم نے مشکل ترین دور دیکھے ، مکار ، دھوکے باز م جلاد اور فرعوں خصلت حکمران دیکھے لیکن آدم  ، موسیٰ، محمد ۖ اور اہلبیت  کا راستہ نہیں چھوڑا ، آج اس مقام پر ہمارا مل بیٹھنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب کچھ دے سکتے ہیں لیکن مظلوم کربلا کا ذکر اور عزادری نہیں چھوڑ سکتے ، انہوں نے کہا کہ یزیدیت ایک ایسا سانپ ہے جس کے کئی منہ ہیں، آج بیس کروڑ عوام کے ایٹمی طاقت رکھنے والے اس ملک کی حیثیت دوبئی کے برابر بھی نہیں ، ہمارے ملک کو انہی یزیدیوں نے اور ان کی سرپرستی کرنیوالے جرنیلوں نے کمزورکیا ، شہروں میں مدرسوں کی شکل میں وزیرستان بنا دیئے گئے اور انہیں اسلحہ کے زور پر عوام کو گھروں میں محدود کرنے کا ہدف دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر محب وطن شہری کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومتیں یزیدیت کی سرپرستی کر رہی ہیں ان کا پاکستان اور پاکستانی عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دہشت گردوں کے خلاف محض سعودیہ کی ناراضگی کے خوف سے آپریشن نہیں کیا جاتا ، انشاء اللہ ہم حکمرانوں کو اس طرح رسوا کر دیں گے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے جلوس ہمارے تحرک اورانسجام کا ذریعہ ہیں ، عزاداری امام حسین (ع) ایک انقلابی تحریک کا نام ہے ، دہشت گردی اور لاقانون کی پامالی  ہمارے مکتب کا شیوا نہیں ، جلوس اور عزاداری کو ئی سیاسی ایجنڈہ نہیں بلکہ مذہبی فریضہ ہے، امام حسین (ع) کسی خاص مسلک کے نہیں عالم بشریت کے پیشوا اور رہنما ہیں ، جب ملک میں بسنے والے ہندوں،عیسائیوں اور سکھوں کو عزاداری سے کوئی تکلیف نہیں تو نام نہاد مسلمانوں کو کیوں ہے ۔ ان خیالات کو اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری علامہ محمد امین شہیدی نے قدیمی امام بارگاہ راولپنڈی میں منعقدہ یوم عشق عزائے حسین (ع) کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جلوس عزاداری کی تاریخ قیام پاکستان سے پہلے بھی ملتی ہے، لیکن شرپسندی کے مراکز ان نام نہاد مدرسوں کی تاریخ چند دہائیوں پر محیط ہے، عزاداری فقط شیعہ مسلک کی نہیں بلکہ اہل سنت بریلوی برادری کی بھی میراث ہے ، اس کرہ ارض پرمیں عزاداری نہ صرف شیعہ سنی کر تے ہیں بلکہ دنیا شاہد ہے کہ عیسائی ، ہندواور سکھ برادری بھی امام حسین (ع) سے والہانہ عشق و محبت کا اظہار عزاداری کے اجتماعات میں شرکت کر کے کر تی ہے ، اب جسے بھی عزاداری ناگوار ہے وہ اپنے مدرسے اور مسجدیں اٹھا کر کہیں اور منتقل کر لے ، ملک کی اکثریت کو ان جلوسوں اور عزاداری سے کو ئی تکلیف نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومتی اداروں پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ ملک بھر میں کسی بھی جلوس کو روٹ ہماری زندگی میں تبدیل نہیں ہو سکتا ، جنہیں تکلیف ہےانہیں آپ کہیں اور منتقل کر دیں ، عزاداری کے جلوس کسی سیاسی جماعت کا جلسہ نہیں جسے کسی کے دبائوں میں آگر ملتوی یہ منتقل کر دیا جائے ، ہم ہر چیز کو عزاداری پر قربان کر سکتے ہیں لیکن عزاداری کو کسی چیز پر قربان نہیں کر سکتے۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان کی ہر سیاسی پارٹی ملک سے باہرکسی نہ کسی طاغوتی طاقت کی غلام ہے۔ حسین ع والے کسی غلام کے غلام نہیں بلکہ امام زمان عجل کی غلامی میں ہیں، ہم پاکستان میں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئیے کسی سیاسی پارٹی کا سہارا نہیں لیں گے بلکہ خود ایک سیاسی طاقت بن کے خود اپنے حقوق حاصل کریں گے اس کے لئیے ہمیں اپنی صفوں میں نظم اور اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ عزاداری دور حاضر میں مستحب نہیں بلکہ واجب ترین عمل ہے کیونکہ جب یزیدیت لعن حسینیت ع کے مد مقابل آن کھڑی ہو تو پھر یاد کربلا عزم کربلا اور مقصد کربلا کو جان مال عزت و ناموس اور ہر طرح کی قربانی دےکر زندہ رکھنا جاری رکھنا اور حاصل کرنا واجب ہو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے جامع مسجد الحسینی سچل گوٹھ میں خطبہ جمعہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو ہر دور میں ہر دور کے یذید کی جانب سے روکنے کی کوششیں کی گئیں ، لیکن ہمیشہ عاشقان حسین ع نے اپنی جان ، مال اور اولاد کی قربانیاں دے کر عزاداری کی بقاء کی جنگ لڑی آج کے دور میں آج کی یذیدی قوتوں کے مقابلے میں ہم میدان میں حاضر ہیں ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے آبادہ ہیں ، اربعین کے جلوس پہلے سے زیِادہ عقیدت اور جزبہ ایمانی سے بپا کیئے جائیں گےاور جوبھی اس عزاداری کے مقابلے میں آئے گا اسے تاریخ کے اورق میں نشان عبرت بنادیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدار علی جلبانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور   شہیدعلامہ دیدار جلبانی  کے والد،بھائی ،بیٹے اور خانوادے کے دوسرے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل رضا نقوی اور مولانا مہدی کریمی بھی موجود تھے ۔

 

علامہ اعجاز بہشتی نے شہید کے بیٹے کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ اپنے والد کی عظیم وراثت کے بھی وارث ہیں ، اپنے والد کی شہادت کے بعد اہل خانہ کی تمام تر ذمہ داری اب آپ کے کاندہوں پر ہے، والدہ کی خدمت اورچھوٹے بہن بھائی کی صحیح رہنمائی اب آپ کا فرض ہے، ایک اجتماعی فرض جو ہم سب پر عائد ہے وہ شہید کے مشن کو جاری رکھنا ہے ، علامہ اعجاز بہشتی نے شہید علامہ دیدار جلبانی کے والد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آپ کی عظمت کو ہمارا سلام کہ جس نے ایک بہادر اور نڈر عالم دین کی پر ورش کی اور عظیم لیڈر قوم کو دیا ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر آج یوم عشق عزائے حسین علیہ السلام منایا گیا، قدیمی امام بارگاہ راولپنڈی میں ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا، جسمیں شہر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں نہ صرف مرد وزن بوڑھے اور جوان شریک ہو ئے بلکہ پیروان حضرت علی اصغر علیہ السلام و حضرت عون ومحمد علیہ السلام بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ اس عظیم اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ مجاہد ملت حضرت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت نائب سربراہ علامہ محمد امین شہیدی ، علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر علمائے کرام نےولولہ انگیز اور روح پر ور  خطاب کیا ۔ ا جتماع میں شریک ہزاروں کی تعداد میں عاشقان و محافظان عزاداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کے ہم مٹ سکتے ہیں ، ٹکڑے ٹکڑے کیئے جا سکتے ہیں لیکن عزاداری شبیر (ع) پر کو ئی سمجھوتہ قبول نہیں کر سکتے، آنے والاجلوس چہلم امام حسین (ع) عزادری سید الشہداء علیہ السلام سےہمارے عشق کا گواہ قرار پائے گا انشاءاللہ۔

وحدت نیوز(قمبرشہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد  کوٹ کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری تبلغات مولانا نشان حیدر ساجدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکریٹری سیاسیات عبداللہ مطہری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہو ئے ، اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور مولانا نشان حیدر ساجدی نے نومنتخب اراکین کابینہ سے حلف لیا ۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے صوبائی سیکریٹری سیاسیات عبداللہ مطہری نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، ساتھ ساتھ بلدیاتی پینلز کی تشکیل کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ، مجلس وحدت مسلمین سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن میں بھر کردار ادا کرے گی ، جب کے ایڈجسٹمٹ کے حوالے سے مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے ، قبر شہداد کوٹ سے بھی کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہو گی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree